بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر برطانوی صحافی نے کیا کہا؟

بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے خواہشمند برطانوی صحافی کا وزارت داخلہ نے ویزہ منسوخ کر دیا ہے۔

برطانوی صحافی کا وزیر داخلہ کو لکھا جانے والا خط سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، عدالتی احکامات کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملنےنہیں دیا گیا۔

https://urdu.arynews.tv/founder-pti-wanting-to-meet-british-journalist-sent-back/

برطانوی صحافی نے لکھا کہ میری درخواست ہے مجھے میرے دوست سے ملنے دیا جائے۔

چارلس گلاس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برطانوی صحافی چارلس گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بذریعہ ای میل ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔