برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمے کا مطالبہ

برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمےکا مطالبہ کیا ہے۔

رکن محمد یاسین نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے کیا برطانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکے گی،؟

برطانوی حکومت نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت دنیا بھر کے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں جنین، نابلس میں آپریشن کے نام پر عام شہریوں کی شہادت اور غیرقانوی آبادکاری کی سخت مذمت کی ہے۔