برطانوی وزیراعظم کا کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آئندہ ہفتے 12 اپریل سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمیوں کا اعلان ‏کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں معاونین کےہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ12 اپریل ‏سےروڈمیپ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے پیر سے غیرضروری اشیا کی دکانیں اور ہیئرسیلون کھل جائیں گے جب کہ ‏جم، چڑیاگھر، پارک، لائبریریاں اور کمیونٹی سینٹربھی کھول دیے جائیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ خاندان کے افراد کو سیلف کنٹین ہالیڈے پر جانےکی اجازت ہوگی،12 ‏اپریل سے شادی کی تقاریب میں 15 افراد تک شرکت کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامات نہ ہوں توبھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے، کوروناسرٹیفکیٹ کےرواں ماہ ‏کے وسط سےشروع ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ کاوشوں سےلاک ڈاؤن نرمی کےدوسرے مرحلےمیں جانا ‏ممکن ہوا ہے۔