برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلا دیا

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے یقین دلایا کہ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کیئراسٹارمر نے کہا کہ عالمی سرحدیں طاقت سے نہیں بدلی جا سکتیں کسی بھی معاہدے میں یوکرین کیلئے سیکیورٹی ضمانتیں ضروری ہیں، یوکرین کی علاقائی سالمیت کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

ادھر یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہونےچاہیے ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں تینوں رہنماؤں کی شمولیت ضروری ہے، الاسکاسمٹ میں سیزفائر سرفہرست ایجنڈا ہونا چاہیے۔

زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ پیوٹن امن سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں پیوٹن الاسکا ملاقات سے پہلے یوکرین کے تمام محاذوں پر دباؤ ڈال رہا ہے اور تاثر دینا چاہتا ہےکہ وہ پورے یوکرین پر قبضہ کر سکتا ہے۔