لاس اینجلس: امریکا کی معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کا انہوں نے خود انکشاف کیا ہے۔
برٹنی اسپیئرز نے انسٹا گرام پر طویل کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر جس میں وہ رقص کرتے ہوئے بات کر رہی ہیں۔ رقص کرنے سے انہیں بیماری سے آرام محسوس ہوتا ہے۔
گلوکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ میرے جسم کے دائیں حصے کی تین نسیں کام نہیں کر رہیں اور یہ ایک لاعلاج مرض ہے، تکلیف دور کرنے کے لیے رقص کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ بیماری کی وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہے، ہفتے میں تین بار ایسا ہوتا ہے کہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہوتی ہوں میری دائیاں ہاتھ سن ہوجاتا ہے۔