گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

مریدکے: گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا، جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے مریدکے میں گھریلو جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 25 سال ہے اور اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے تاہم خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

حکام نے کہا کہ واقعہ منوں آباد میں پیش آیا اور واقعے کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔