اسلام آباد : کیش پر شاپنگ کرنے والوں کے لیے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف کا بھی امکان ہے، کیش پر جی ایس ٹی 2 فیصد اضافے دینے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ پر سیلز ٹیکس 18 فیصد ہوگا جبکہ کیش پر شاپنگ کرنے سے سیلز ٹیکس 18 کے بجائے 20 فیصد دینا پڑے گا۔
دوسری جانب آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف میں 2 ہزار ارب روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔.
مزید پڑھیں : آئندہ بجٹ میں 600 سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے کا امکان
بجٹ 26-2025 میں 600 سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے کا امکان ہے ، ایف بی آر اپنے ٹیکس اقدام کے ذریعے 1200 ارب روپے جمع کرے گا۔
خیال رہے 17 ہزار 800 ارب کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
کیش پر خریداری اور لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے انقلابی اقدامات تجویز کردیے گئے ہیں۔
آئندہ سال کا بجٹ موجودہ سے 900 ارب روپے کم ہوگا، وزارتوں کے لیے گاڑیاں خریدنے پرپابندی ہوگی، تمام شعبوں کے بجلی اورگیس بل محدود رکھیں جائیں گے۔
ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔