’بجٹ سے تنخواہ دار اور مڈل کلاس کو ریلیف ملے گا‘

khuwaja asif

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجٹ سے تنخواہ دار طبقے سمیت مڈل کلاس کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ پر خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود ریلیف کی کوشش کی گئی ہے ایسے تمام طبقات کو ریلیف دیا جا رہا ہےجو مہنگائی میں پس رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ روزمرہ کی اشیا ایسے طبقات کی پہنچ سےدور ہو گئی ہیں بجٹ سے تنخواہ دار طبقے سمیت مڈل کلاس کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

https://urdu.arynews.tv/live-budget-2023-24-present-in-national-assembly/

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 2023-24 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وزیرخزانہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورپی ٹی آئی حکومتوں کاتقابلی جائزہ پیش کروں گا ن لیگ کے گزشتہ دورمیں مہنگائی 4فیصد تھی، ن لیگ کےگزشتہ دور میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں 5 ویں نمبر پر تھی، ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے نئے منصوبے مکمل کیےگئے، نوازشریف کے گزشتہ دور میں انفرااسٹرکچر اور موٹرویز کا جال بچھایا گیا، ن لیگ کےگزشتہ دورمیں روزگارکےمواقع پیداکیےگئے اورمعاشی خوشحالی تھی، آج ملک کےمعاشی حالات کی ذمہ دارپی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو 2963 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ میں صوبوں کو 5276 ارب روپے دیئےجائیں گے۔ دفاعی بجٹ 1804 ارب روپے ہوگا۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر7303 ارب روپے خرچ ہوں گے۔