جمیکا: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایک اننگز میں 12 کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 12 کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی، 12 کھلاڑیوں کی بیٹنگ آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق ہوئی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو کے سر پر گیند لگنے کے بعد بلیک ووڈ نے ان کے متبادل کے طور پر بلے بازی کی۔
واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جسپریت بمراہ کے تیز رفتار باؤنسر نے ڈیرن براوو کا ہیلمٹ توڑ دیا تھا، چوتھے روز براوو بیٹنگ کرنے آئے لیکن درد کی وجہ سے باہر چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی، ویرات کوہلی مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشز سیریز میں بھی اسٹیو اسمتھ گردن پر گیند لگنے کے باعث باہر ہوگئے تھے، لارڈز میں مارنس لبوشین اسٹیو اسمتھ کے متبادل کے طور پر میچ میں شامل ہوئے تھے۔
ایشیز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسٹیو اسمتھ کے گردن پر جا لگا تھا جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے، انجری کی نوعیت زیادہ ہونے کے سبب وہ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔