راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی ، نیب ٹیم کے2اراکین گیٹ نمبر5سے اڈیالہ کے اندر روانہ ہوئی۔
نیب کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔
خیال رہے اس سے قبل سیشن عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے خلاف نئی تحقیقات شروع کی تھی، ان پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔
نیب نے دونوں کو نئی انکوائری میں طلب بھی کیا تھا اور 16 اپریل کو نیب راولپنڈی آفس بلایا گیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق کیس دو حصوں میں بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس بنایا گیا ہے۔