اسلام آباد: مشیر تجارت رزاق داؤد نے ٹریکٹرز کی ریکارڈ فروخت پر انڈسٹری کو مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ٹریکٹر کی صنعت برآمدی شعبےکی نمایاں صنعت ہے، مجھے خوشی ہے کہ مالی سال 2020-21 کے پہلے چھ ماہ میں فروخت ہونے والے ٹریکٹروں کی تعداد 43 فیصد اضافے سے 21،800 یونٹس ہوگئی جبکہ مالی سال 2019۔20 کے اسی عرصے میں فروخت شدہ 15،200 یونٹ تھی، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 6،600 یونٹ زائد ہے۔
https://twitter.com/razak_dawood/status/1355055410538045441?s=20
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں مشیر تجارت نے کہا کہ مالی سال 2020-21 کی پہلی ششماہی کے دوران ٹریکٹروں کی برآمد میں اضافہ اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا ہے،خاص طور پر ملت ٹریکٹر جن کی برآمدات 68 فیصد اضافے کے ساتھ 6.9 ملین امریکی ڈالر تک جاپہنچے جبکہ پچھلے سال کے دوران یہ 4.1 ملین امریکی ڈالر تھے۔
Even more encouraging is the increase in export of tractors during the first half of FY 2020-21, especially Millat Tractors whose exports grew by 68% in value to USD 6.9 million compared to USD 4.1 million in the previous year…2/4
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 29, 2021
مشیر تجارت نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ نمبرز کے لحاظ سے ملت کمپنی نے مالی سال 2020-21 کی پہلی ششماہی کے دوران 850 ٹریکٹر برآمد کیے جبکہ پچھلے سال 500 ٹریکٹروں کے مقابلے میں یہ تعداد 70 فیصد زائد ہے، اس تاریخی موقع پر میں ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو اس عمدہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
…In terms of quantity, Millat exported 850 tractors during the first half of FY 2020-21 as compared to 500 tractors in previous year showing a growth of 70% in quantity terms.
I congratulate the tractor manufacturing industry for this outstanding performance.. .3/4— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 29, 2021