ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ دو شادیاں کرنے والے نوجوان تاجر کا قتل معمہ بن گیا

کورنگی تاجر قتل

کراچی : کورنگی میں دو شادیاں کرنے والے تاجر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 6 میں دن دہاڑے نوجوان تاجر وسیم کا قتل پولیس کے لئے معمہ بن گیا، مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھی اور ایک بچے کا باپ تھا۔

تاجر کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی سامنےآگئی ہے، فوٹیج میں مقتول وسیم کو دکان میں فون پربات کرتے اور موٹرسائیکل سوار 2افرادکو دکان پرآتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ملزمان نے وسیم کو ہدف بنا کر قتل کیا، پیچھے بیٹھا شخص نے دکان میں داخل ہونے کے ہونے کےبعد وسیم پر فائرنگ کردی اور واردات کےبعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے واقعےکو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا اور کہا وسیم کو قتل کرکے موقع سے فرار ہونے والے ملزمان طریقہ واردات سے عادی جرائم پیشہ معلوم ہوتے ہیں۔

اچانک موت پرمقتول وسیم کے ورثاء سکتے میں ہیں اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں اور کہا وسیم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔