پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 2 اور قومی اسمبلی کے ایک حلقےکا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

این اے157ملتان کی نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی کے استعفےسے خالی ہوئی تھی جب کہ پی پی 139 ن لیگ کے جلیل شرقپوری کےاستعفے کےباعث خالی ہوئی۔ پی پی 241 ن لیگ کےکاشف محمودکی جعلی ڈگری پر نااہل ہونے سے خالی ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں نشستوں کےلیے پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 3 سے 5 اگست تک جمع کرائےجاسکیں گے۔ 6 اگست کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 11 کو کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔

22اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنےکیخلاف اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔ 23 اگست کوامیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائےگی۔

امیدوار 24 اگست تک اپنےکاغذات نامزدگی واپس لےسکتےہیں جب کہ 25اگست کوحتمی فہرست شائع کی جائے گی۔