مشہور چائنیز کار برانڈ کی پاکستان آمد

مشہور چائنیز کار برانڈ بی وائی ڈی کی پاکستان آمد BYD

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور چینی کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں اپنا پروڈکشن پلانٹ کھولنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی وائی ڈی پاکستان میں میگا موٹرز کے ساتھ شراکت داری کے تحت تین ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔

بی وائی ڈی پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پہلی بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔

لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں بی وائی ڈی کے جنرل مینجر برائے ایشیا پیسفک لیو زیلیانگ نے بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں ہمارے داخلے کا مقصد صرف جدید گاڑیاں لوگوں تک پہنچانا نہیں بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری اور تکنیکی جدت کے وسیع تر وژن کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تین فلیگ شپ اسٹورز اور تجرباتی مراکز کھولنے کے ساتھ 2024 کی چوتھی سہ ماہی سے دو SUV ماڈلز اور ایک سیڈان کی فروخت شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تقریب میں حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران کمال نے بتایا کہ ہم پاکستان کا پہلا NEV اسمبلی پلانٹ قائم کریں گے جو بی وائی ڈی کی جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گا۔

کامران کمال نے بتایا کہ نیا پلانٹ 2026 میں کام شروع کر دے گا۔

علاوہ ازیں، حبکو پاکستان کے چارجنگ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کیلیے بڑے شہروں، موٹرویز اور ہائی ویز پر فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BYD Global (@byd_global)