لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تربت کے علاقے گگ دان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بیگناہ افراد کا خون بہانے والے عناصر کا کوئی مذہب نہیں، ایسے افراد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔
انہوں نےصدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے دہشت گردی کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اورعبرتناک سزا دینےکامطالبہ کیا۔
الطاف حسین کاکہنا تھاکہ سفاک دہشت گرد کسی رعایت کےمستحق نہیں۔انہوں نےجاں بحق افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔