کراچی: سول ایوی ایشن (سی اےاے) کی 9 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور قبضے کے معاملے پر ایف آئی کا رپوریٹ کرائم سرکل نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی کا رپوریٹ کرائم سرکل نے 2مقدمات درج کریے گرفتار ملزمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 3 افسران اور ایک شہری شامل ہے۔
ایف آئی اےمیں درج 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے نامزد ملزمان میں بورڈآف ریونیو سندھ، سی اےاےافسران، اس وقت کے اےسیز، ڈی سیز، مختیارکار سپروائزر، رجسٹرار، سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئےایف آئی اے نےٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔