کراچی : سول ایوی اتھا رٹی کےعملےنےایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے ،مسافر رقم واپس ملنے پر رو پڑا، خاتون ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا پرس بھول گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے کرا چی پہنچنے والے مسافر کے لاکھوں روپے واپس کردئیے۔
سی اے اے کے عملے کو واش روم سے ملنے والا بیگ ڈیوٹی افسر کےحوا لے کیا ، بیگ میں مسافروں کے پاسپورٹ، 1 لاکھ 96ہزار روپے اور افغان کرنسی موجود تھی ، جس کے بعد سی اے اے کے ڈیوٹی افسر نے کوئٹہ سے نے پرواز کے مسافر کا رابطہ نمبر حا صل کیا۔
ائیر پورٹ مینجر عمران خان نے مسافر سے ضروری تصدیق کے بعد رقم اور سا ما ن حوالے کردیا، رقم ملنے پر مسافر رو پڑا، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ مسافر نے بتایا کہ بیگ گم ہونے سے پریشان تھا ، وہ اپنے والد کے علاج کے لئے رقم لیکر کو ئٹہ سے کراچی آیا تھا۔
خیال رہے مسافر اپنے والد کے علا ج کے لئے کرا چی پہنچے تھے اور خاتون مسافر ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا دستی بیگ بھو ل گئی تھی۔
مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن عملے کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کردیا
یاد رہے 17 دسمبر 2019 کو بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ سامان مسافر کے حوالے کیا تھا۔
امریکہ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے ملتان پہچنے والے اعظم سلیم کا دستی بیگ گم ہوگیا تھا، مسافر کے دستی بیگ میں آئی فونز، لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں و دیگر چیزیں شامل تھیں، مسافر نے ائیرپورٹ مینجر مبارک شاہ اور سی اے اے عملے کا شکریہ ادا کیا اور سی اے اے کی کاوشوں کو سراہا تھا۔