اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر یورپی ملکوں کی پروازوں پر پابندی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5 رکنی وفد آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی کوشش کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم یورپی یونین حکام کو پی آئی اے کی پروازوں کو بحالی کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
سی اے اے کا وفد ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری کی سربراہیں یورپی کمیشن اور یورپی سیفٹی اجنسی حکام سے ملاقات میں پائلٹس لائسنس، اوورسائیٹ اور رجسٹریشن کے متعلق پیش رفت پر اگاہ کرے گا۔
اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے بعد اقدام پر ڈاریکٹر لائسنس سی اے اے تیکنیکی سیشن میں یورپی حکام کو آگاہی دیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی نا اہلی کے باعثِ ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لئے پروازیں بحال کرانے میں ناکام ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے کے اقدام سے تاحال یورپی سیفٹی ایجنسی اور یورپی کمیشن جولائی 2020 سے تاحال مطمئن نہ کرسکے۔
آج کے اہم اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام یورپی حکام کو مطمئن کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق سی اے اے حکام کی نا اہلی اور یورپ ملکوں میں پابندی کے باعثِ قومی ایئرلائن کو ڈھائی سال کے دوران 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔