’کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو کی منظوری دیدی‘

ایف بی آر 41،800 بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر  نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

ایف بی آر کی تنظیم نو کےحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کرنےجا رہے ہیں جس کی آج کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ابف بی آر تنظیم نو سے بیرونی قرضوں میں کمی آئے گی اور ایسےاقدامات سےٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا جب کہ ایف بی آراصلاحات سے معاشی نظام کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملےگی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر تنظیم نو سےٹیکس فائلرز میں بھی اضافہ ہوگا، ایف بی آرمیں ڈیجیٹائزیشن نظام کےنفاذ سےٹیکس لیکجز میں کمی آئےگی اس نظام کےنفاذ سےٹیکس نظام  میں آنےوالےشعبہ جات بھی ٹیکس دائرہ کارمیں شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو سےکسٹم اور ان لینڈ ریونیو کے نظام میں بھی بہتری آئےگی۔