اس تصویر میں کون سے نمبر چھُپے ہیں؟

ایک پہیلی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں سیاہ سفید دائرہ موجود ہے اور اس کے پیچھے کچھ نمبرز پوشیدہ ہیں۔

اکثر صارفین کی جانب سے ان نمبرز کا غلط ہی جواب دیا گیا ہے یا پھر کسی صارف نے نمبروں کی تعداد ہی کم بتائی ہے۔

کیا آپ کو کوئی نمبر نظر آتا ہے؟ اگر ہے تو کون سا نمبر؟ ایک نظر دوڑائیں۔

image

اوپردی گئی تصویر میں آپ کو کون سے نمبرز نظر آئے؟ پہلی نظر میں، آپ نے شاید 824 دیکھا، ٹھیک ہے؟ لیکن نہیں آپ نے ایک نمبر غلط تلاش کیا ہے۔

تصویر کا کچھ سیکنڈ رک کر جائزہ لیں تو شاید آپ درست نمبرز تلاش کرسکتے ہیں۔

image

کیا آپ تصویر کا نمبر نہیں تلاش کرسکے چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست نمبرز کون سے ہیں، نیچے اسکرول کرے اور جواب حاضر ہے۔

دراصل تصویر کے پیچھے ’3240‘ لکھا ہوا ہے۔

image