اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے روایتی سرنج کی رجسٹریشن کینسل کردی، اب صرف ایک دفعہ استعمال والی سرنج دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیپ کا کہنا ہے کہ اب صرف آٹوڈیسبل ایک دفعہ استعمال والی سرنج دستیاب ہوگی۔ پرانے نظام کی سرنج ایک مریض سے دوسرے پر استعمال کی جاسکتی تھی۔
تاہم اب روایتی سرنج کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی جو اب استعمال نہیں ہوسکے گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ روایتی سرنج کی رجسٹریشن کینسل کا مقصد ایڈز اور کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے اسی سبب یہ اقدام اٹھایا گیا۔
ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا
اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ ڈریپ میڈیکل ڈیوائس سیکشن نے 21 فرمز کی 24پروڈکٹس کی رجسٹریشن کینسل کی۔
دوسری جانب ڈریپ میں اصلاحات کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ماہ ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم(پاکستان انٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ ) متعارف کرایا۔
ڈریپ نے فارما بیورو، پی پی ایم اے اور علاقائی دفاتر کے نام مراسلہ بھی جاری کیا جس میں فارما بیورو اور پی پی ایم اے کو آن لائن سسٹم کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔