بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے انتخابات کیلیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے چند روز باقی رہ گئے۔
ویسے تو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے کارکنوں کے ہمراہ گاڑیوں پر سوار ہو کر یا پیدل چل کر الیکشن آفس آتے ہیں لیکن ایک امیدوار نے اس کیلیے گدھے کا سہارا لیا۔
برہان پور حلقے سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار پریانک ٹھاکر نے الیکشن آفس کے بارے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں اقربا پروری ہے جو عوام کو گدھا سمجھتی ہیں، اسی وجہ سے میں کاغذات جمع کروانے کیلیے گدھے پر سوار ہو کر یہاں آیا۔
پریانک ٹھاکر کی گدھے پر سوار ہو کر انتخابی دفتر آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Madhya Pradesh News – Independent candidate comes to file nomination on a donkey. pic.twitter.com/Bw3rzaUrB3
— News Arena India (@NewsArenaIndia) October 26, 2023
اسی حلقے سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے امیدوار ٹھاکر سریندر سنگھ اپنے کارکنوں کے ساتھ بیل گاڑیوں پر سوار ہو کر الیکشن آفس پہنچے۔