کیپٹن کرنل شیر خان شہید کیڈٹ کالج اپنی نوعیت کی ایک منفرد درسگاہ

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج

صوابی : ضلع صوابی میں واقع کیپٹن کرنل شیرخان شہید کیڈٹ کالج اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور واحد درسگاہ ہے، جہاں سے اب تک کیڈٹ کالج سے1155 کیڈٹس فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواتعلیم و ترقی کی منازل میں پیش پیش ہیں، صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکیڈٹ کالج اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور واحد درسگاہ ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منسوب اس کالج کا اعلان سترہ فروری دوہزار کو کیا گیا تھا، جس کی بنیاد آٹھ مارچ 2004 کو رکھی گئی تھی اور کالج میں پڑھائی کاباقاعدہ آغازستمبر دوہزار گیارہ میں ہوا۔

اب تک کیڈٹ کالج سے گیارہ سو پچپن کیڈٹ فارغ التحصیل ہوئے، جوا س وقت نہ صرف افواج پاکستان بلکہ دیگرمختلف شعبوں میں بھی اپنےفرائض سرانجام دے رہےہیں۔۔

کیڈٹ کالج میں کیڈٹس کی موجودہ تعداد 603 ہے، پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں طلبا زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

کیڈٹ کالج جدید دور کے تقاضوں کےعین مطابق مربوط تعلیمی نظام کے ساتھ جدیدترین کمپیوٹرزاور سائنس لیبارٹریز پر مشتمل ہے، کیڈٹ کالج میں کیڈٹس تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی تھیوری کے ساتھ ساتھ عملی تجربے بھی کرتے ہیں۔

کیڈٹ کالج میں بچوں کی پڑھائی کےعلاوہ ریکریشنل ایکٹیوٹیزاورمختلف قسم کے کھیلوں کیلئے بھی انتظامات موجود ہے، علاقےمیں کیڈٹ کالج کے قیام سے بچوں کا مستقبل تابناک ہے اور علاقے کے عوام پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔