بارش میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی کار میں سوار خاندان کو بچا لیا گیا

موسلا دھار بارش کے دوران ایک کار برساتی نالے میں اتر گئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ بھارت کے علاقے ونستھلی پورم میں تیز بارش کے دوران ایک کار پانی کے ریلے کے زور پر برساتی نالے میں اتر گئی تاہم موقع پر موجود ٹریفک پولیس عملے نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار میں سوار 5 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق ‌کار میں حیات نگر سے تعلق رکھنے والا ونود نامی شخص اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ ایل بی نگر کے سمت جا رہا تھا کہ پانامہ چوراہے کے پاس اس کی گاڑی پانی کے ریلے میں بہتے ہوئے برساتی نالے میں جا اتری۔

گاڑی تیزی سے ڈوب رہی تھی اور اس میں سوار افراد جانیں بچانے کے لیے شور مچا رہے تھے۔ ایسے میں وہاں متعین ٹریفک پولیس کے عملے نے بروقت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار میں سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ بارش تھمنے کے بعد کار کو بھی اس نالے سے نکال لیا گیا۔