سعودی عرب میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک ریسٹورینٹ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ہوٹل کیشیئر زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے شرورہ میں اس وقت پیش آیا جب ریسٹورینٹ میں کئی گاہک کھانا کھانے کے لیے موجود تھے۔ اچانک گاڑی کے ہوٹل میں گھس جانے سے ہر طرف چیخ وپکار اور بھگدڑ مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث ہوٹل کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ کیشیئر بھی زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ریسٹورینٹ میں گھس گئی۔
کس ملک میں بندروں کو کھانا دینے پر سزا ملتی ہے؟
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کے تحت تیز رفتاری پر 150 سے دو ہزار ریال تک جرمانہ ہے اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کی حد بھی مقرر ہے۔