شانگلہ: مسافروں سے بھری گاڑی دریائے سندھ میں جاگری

شانگلہ: خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل الائی میں مسافروں سے بھری گاڑی دریائے سندھ میں جاگری، دلخراش حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 15 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ چھ مسافروں کو زخمی حالے میں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون:مسافر وین سیلابی پانی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق مقامی افراد دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کو نکالنے میں مصروف عمل ہیں تاہم سخت موسم اور اندھیرے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بدقسمت گاڑی مسافروں کو لیکر تھاکوٹ سے جمبیڑہ گاؤں جارہی تھی۔