ڈی ایس پی عمیرباجاری کی سربراہی میں گھر میں ڈکیتی کا واقعے میں اہم پیش رفت

ڈی ایس پی عمیر طارق

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نےڈی ایس پی عمیرباجاری کی سربراہی میں گھر میں ڈکیتی کے واقعے پر فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمیرباجاری کی سربراہی میں گھر میں ڈکیتی کے واقعے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پولیس رپورٹ کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ کمیٹی کےسربراہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اقبال میمن ہوں گے جبکہ کمشنر اور کراچی کے علاوہ تعینات ڈی آئی جی پولیس اوردیگرممبر کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی واقعےمیں ملوث ڈی ایس پی اورایس ایس جنوبی کی ذمہ داری کاپتہ لگائےگی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان، ڈی ایس پی عمیر باجاری اور دیگر کے ملوث ہونےکی رپورٹ دے چکے ہیں۔