نگراں حکومت پنجاب نے ‘جیل بھرو تحریک’ سے متعلق حکمت عملی بنالی

لاہور : نگراں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک میں گرفتار رہنماؤں کو دور دراز جیلوں میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت پنجاب نے جیل بھروتحریک سے متعلق حکمت عملی بنالی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت پہلے گرفتاریوں سے گریزکرے گی۔

نگراں پنجاب حکومت گرفتار رہنماؤں کو دور درازجیلوں میں منتقل کرے گی ، زیادہ ترگرفتاررہنماؤں کوجنوبی پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے تحریک انصاف کی آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

جیل بھرو تحریک کا آغاز دوپہر دو بجے چیئرنگ کراس، مال روڈ سے ہو گا، یاسمین راشد کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جیل روڈسے چیئرنگ کراس پہنچے گا۔

دوبجے عمر سرفرازچیمہ، ولید اقبال اورمرادراس دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے ،اگر گرفتارنہ کیا گیا تو چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دیا جائےگا۔