اسلام آباد: نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا ہے، نگراں حکومت نے ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اتحادی دور میں ٹریڈ افسران کے لیے 40 اسامیوں میں نئی دہلی بھی شامل تھا، تاہم اب نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 39 ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نئی دہلی کے سوا باقی انتالیس اسامیوں پر ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہے، اس کے باوجود ٹریڈ افسر تعینات کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار میں سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا چرچا
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ منسٹر کی اسامی ختم کر دی تھی، اور نئی دہلی کے لیے گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر اسامی کی منظوری دی گئی تھی۔