کراچی : عزیزآباد میں شاہین فورس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں 5 نامزد سمیت 70 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شاہین فورس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ عزیزآباد تھانے میں 5 نامزد سمیت 70 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔
مقدمے میں نامزد پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ستر نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شاہین فورس نے نشے میں دھت دو افراد کو پکڑا تو نامعلوم افراد نے پولیس پتھراؤ کیا اور فرار ہوگئے، کچھ افراد کی جانب سے ملزمان کو چھڑانے کی اطلاع تھی۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ جب موقع پرپہنچے تو نامعلوم افراد اہلکاروں پر حملہ کررہے تھے، زخمی اہلکاروں پرویزخان اور حماد نے 3 ملزمان کو پکڑ رکھا تھا۔
پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔