مہنگا نان بیچنا دکاندار کو مہنگا پڑگیا

پنجاب میں روٹی کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ

مری : 150 روپے کا نان فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، دکاندار نے شہری کو 3 نان 450 روپےمیں فروخت کئے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے مال روڈ پر مہنگا نان بیچنا دکاندار کو مہنگا پڑگیا ، ضلعی انتظامیہ مری نے نان کی سرکاری قیمت 27 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے مال روڈ پر 150 روپے کا نان فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اسپیشل کنٹرول پرائس مجسٹریٹ محمد احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ دکاندار ماجد حسین نے شہری کو 3 نان 450 روپےمیں فروخت کئے۔

دکاندار سرکاری نرخ کی لسٹ بھی غائب کر رکھی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ مری نے نان کی سرکاری قیمت 27 روپے مقرر کر رکھی ہے، دکاندار نے من مانی قیمت پر فی نان123 اضافی وصول کئے۔