اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت ، مقدمہ درج ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت ، مقدمہ درج ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت کے معاملے پرفوڈ سیکیورٹی حکام کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی نشاندہی پر ترنول چھاپے کے دوران گدھےکا 1ہزارکلوگوشت برآمد ہوا اور غیر ملکی ملازم گوشت کے حوالے سے ریکارڈ یا کوئی واضح جواب نہ دے سکا۔

ثبوت و شواہد کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، 3 رکنی کمیٹی گوشت کی خریدوفروخت اور سپلائی کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

گوشت کے ملنے والے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

مزید پڑھیں :

اس سے قبل گدھے کا گوشت برآمد ہونے کا معاملے پر مزید انکشافات سامنے آئے تھے کہ کھالیں گوادر لیجا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی تھیں، موقع سے گرفتار ہونے والے غیر ملکی کے پاس 90 دن کا ویزا ہے اور گرفتار غیر ملکی باشندہ زونگ وی حال ہی میں پاکستان آیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں سے پاکستانی یہاں گدھے فروخت کرتے تھے، موقع سے پاکستانی تمام افراد فرار ہو گئے تھے۔

گدھے جگہ کاٹنے والی جگہ کا مالک جیانگ لیانگ بیرون ملک ہے تاہم گرفتار غیر ملکی سے تفتیش کے دوران زبان رکاوٹ ہے، ٹرانسلیٹر بلوانے کے باوجود غیر ملکی خاطر خواہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکا۔