سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج

وکیل عبدالرزاق شر

کوئٹہ : سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف درج کرلیا گیا ، عبدالرزاق شر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا

گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈپرفائرنگ کر کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کیا گیا تھا، ان کی گاڑی پر 14 گولیاں ماری گئیں تھیں۔

عبدالرزاق شرچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار بھی تھے اور آرٹیکل 6کےتحت سنگین غداری کیس میں کارروائی پر آج سماعت بھی مقرر ہے۔