لاہور: سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں بتایا کہ مسلح افراد زبیر خان کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ریس کورس پولیس نےڈرائیور محمد مبین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مدعی نے کہا کہ زبیرخان گاڑی میں دفتر سے گھر گلنار کالونی پہنچے تو 10سے12افراد پہلے سے موجود تھے۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد دو گاڑیوں اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،مسلح افراد زبیر خان کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر لےگئے۔
مدعی کے مطابق نامعلوم افراد نے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں اور زبیر خان کو لے گئے۔
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کے مبینہ اغوا کے وقوعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔
زبیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا تھا نامعلوم افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر آئے اور والد کو اٹھا کر لے گئے۔
زبیر احمد خان وزیر اعلی شکایات سیل راولپنڈی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔