لاہور: کاہنہ میں کبڈی میچ کے دوران کبڈی کے نیشنل کھلاڑی وقاص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم وارث نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں کبڈی کے کھلاڑی وقاص کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے قتل کامقدمہ مقتول کے بھائی محمدعباس کی مدعیت میں درج کیا ، مقدمے میں 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ کاہنہ کے علاقے میں دربار بابابھرو شہید میں کبڈی میچ ہو رہا تھا کہ وارث نے فائر کر کے میرے بھائی وقاص کو قتل کر دیا۔
ایف آئی آر میں کہا کہ ملزمان نےرشتےکےتنازعہ پر میرےبھائی کو قتل کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو موقع پر ہی لوگوں نے پکڑ لیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
یاد رہے ویو کائنہ میں رات میچ کے دوران کبڈی کے کھلاڑی وقاص کو وارث نامی نوجوان نے اس وقت سر پر فائر مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنے فینز کے ساتھ سیلفی بنوارہا تھا۔
ملزم وارث کو رنج تھا کہ مقتول نے چند روز قبل اس کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی تاہم شائقین نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔