کراچی میں سرکاری پائپ لائنوں سے ڈیزل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، مقدمہ درج

کراچی ڈیزل چوری

کراچی : سرکاری پائپ لائنوں سے ڈیزل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، تاہم کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزمان ڈیزل چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری پائپ لائنوں سے ڈیزل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، بن قاسم پولیس اسٹیشن میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،جاوید اور اسکے نامعلوم ساتھیوں نے گودام سے سرنگ بنائی، ملزمان مین لائن میں نوزل لگاکر ڈیزل چوری کرتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈیزل چوری کرکے فروخت کرتے تھے، چند ماہ قبل بھی بن قاسم،شاہ لطیف ٹاوٴن اور شرافی گوٹھ سے کلپ پکڑے گئے تھے۔

تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کرکےپولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اے آر وائی نیوز نے سرکاری پائپ لائن سےڈیزل چوری کی خبرنشرکی تھی۔

نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے سرکاری پائپ لائن سے ڈیزل چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔

حارث نواز نے ڈیزل، آئل چوری کی روک تھام کیلئے محکموں کےساتھ مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔

تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کرکےپولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اے آر وائی نیوز نے سرکاری پائپ لائن سےڈیزل چوری کی خبرنشرکی تھی۔