’چیئرمین پی ٹی آئی پر 180 مقدمات کا مقصد سیاست سے بےدخلی ہے‘

پی ٹی آئی انتخابات

تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطاتارڑ کی پریس کانفرنس عدالت اور ٹرائل پر اثرانداز ہونےکی کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق توشہ خانہ کیس ہر لحاظ سے بدترین سیاسی انتقام کی مثال بن چکا ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر 180 سے زائد مقدمات کا مقصد سیاست سے بےدخلی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں عدالت سے معاونت کر رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی ایما پر عطاتارڑ لوگ لے کر عدالت جاتا ہے اور شرانگیزی کرتا ہے موردالزام ٹھہرانےکی جلدی میں انصاف کے تقاضوں کا قتل عام جاری ہے دباؤمیں لانےاورانتقام کانشانہ بنانے کے منصوبے سرنگوں نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ ذیلی عدالتوں میں ٹرائلز کے معیار کا نوٹس لیں زیرسماعت مقدمات پر اثرانداز ہونے کی حکومتی کوششوں کا نوٹس لیا جائے۔