امام سے تراویح کے دوران بلی کی شرارتیں، ویڈیو وائرل

الجزائر میں امام صاحب سے تراویح کے دوران بلی کی شرارتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الجزائر میں نماز تراویح کے دوران بلی امام صاحب کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرتی رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی امام صاحب کے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ ایک ہاتھ سے بلی کو سنبھالتے ہیں اور نماز کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

بعدازاں بلی امام صاحب کے کندھے سے اتر کر بھاگ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بلی کی شرارتوں کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے امام صاحب کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔