بلی گھروں میں پالا جانے والا ایک معصوم سا جانور ہے جس سے کسی کو یہ خطرہ نہیں ہوتا کہ یہ کوئی نقصان پہنچائے گی، لیکن اس بلی نے اپنے مالک پر ہی خونخوار انداز میں حملہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا کہ اچانک ایسا کیا ہوا جو بلی اپنے ہی مالک کو زخمی کرنے کے درپے ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی بلی کو پریشان کیے بغیر اپنے گھر کے اندر فریج لے کر آتا ہے تو اچانک بلی مالک پر حملہ کردیتی ہے جس سے وہ بہت مشکل سے بچ پاتا ہے۔
Cat owner suddenly gets attacked by his cat unprovoked and for no reason pic.twitter.com/X1TeAEFZCT
— CCTV IDIOTS (@cctvidiots) August 6, 2023
بلی اپنا حملہ اس وقت تک جاری رکھتی ہے جب تک کہ اس آدمی نے اسے ایک بھاری سے پردے کے پیچھے دھکیل کر بند کردیا۔ یہ سارا منظر گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں مؤھفوظ ہوگیا۔
مذکورہ ویڈیو کلپ ٹویٹر شیئر کیا گیا جس کے عنوان میں لکھا گیا ہے کہ بلی نے مالک پر اچانک بلا اشتعال اور بغیر کسی وجہ کے حملہ کردیا۔ ویڈیو کو اب تک 9.4ملین سے زیادہ آراء حاصل کی ہیں اور اسے 42ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اپنی پالتو بلیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور اس مالک کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔