کیٹگری سی ممالک؛ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو واپسی کی اجازت مل گئی

کورونا سے متاثرہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زمبابوے سے ‏قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔ ‏

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر10 کھلاڑیوں کو پا کستان داخلے کی ‏اجازت دے دی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ‏ہے۔

محمد حفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمدحسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان غیر ملکی ایئرلائینز ‏سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

فخرزمان، محمدوسیم، ارشداقبال اور حیدرعلی 28اپریل کو غیرملکی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور ‏پہنچیں گے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، کورونا ‏ٹیسٹ اور گھر میں 7سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔