Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • جب سائنس دانوں نے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ زمین کا ’’موڈ‘‘ بدل رہا ہے!

    جب سائنس دانوں نے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ زمین کا ’’موڈ‘‘ بدل رہا ہے!

    2023 میں جریدے نیچر میں شائع ہونے والی سائنسی تحقیق نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، کہ انسانوں کے ہاتھوں زیرِ زمین پانی کے ذخائر کا حد سے زیادہ استعمال زمین کے محور کو تبدیل کر رہا ہے۔ Nature جریدے کے مطابق 1993 سے 2010 کے درمیان زمین، جو اپنے پولز پر لٹو کی طرح گھومتی ہے، اس کا محور شمالی قطب سے تقریباً 31.5 انچ (80 سینٹی میٹر) جنوب مشرق کی جانب سرک چکا ہے۔

    اس بڑی تبدیلی کی اصل وجہ انسانوں کی جانب سے کھیتوں، شہر اور فیکٹریوں کے لیے بے دریغ پانی نکالنا ہے، جس کے باعث زمین کے بڑے پیمانے کے توازن (mass balance) میں فرق پڑا اور پوری دنیا کی گردش کا توازن معمولی سا بدل گیا۔

    زیر زمین پانی زمین کا محور

    زمین کی اس حرکت کی وجہ سے ہماری آب و ہوا، موسموں کے پیٹرنز اور گلیشیئر کے پگھلنے جیسے عمل بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ برف باری میں کمی اور موسمی شدت براہ راست گلوبل وارمنگ یعنی گرین ہاؤس گیسز (کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین وغیرہ) کے اضافے سے ہوتی ہے، مگر زمین کے محور میں اس تبدیلی نے اس عمل کو اور تیز کر دیا ہے۔

    سائنس: قوسِ قزح (Rainbow) کے بارے میں اہم معلومات

    جریدہ Science Advances (2023) کی تحقیق بتاتی ہے کہ زیرِ زمین پانی کے بے دریغ نکالنے سے نہ صرف محور منتقل ہوا، بلکہ اس نے سمندر کی سطح اور سالانہ موسموں کے انداز پر بھی اثر ڈالا ہے۔ نتیجے میں قطب شمال پر برفباری کم ہوئی اور دنیا بھر میں گرمیاں طویل اور شدید ہوتی جا رہی ہیں۔

    ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر عالمی قوتوں نے پانی کے استعمال اور ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو زمین کا یہ بدلتا موڈ مستقبل میں ناقابل تلافی نتائج دے سکتا ہے۔

    عالمی طاقتوں کو اب سنجیدگی سے سوچنے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا سیارہ محفوظ اور رہنے کے قابل رہ سکے۔

  • سائنس: قوسِ قزح (Rainbow) کے بارے میں اہم معلومات

    سائنس: قوسِ قزح (Rainbow) کے بارے میں اہم معلومات

    آپ نے بارش کے رک جانے کے بعد اکثر زمین کے گرد اس مقام پر ایک خوب صورت ہالا دیکھا ہوگا، جو مختلف رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کو ہم قوس قزح (دھنک کے رنگ) کہتے ہیں۔

    قوسِ قزح (Rainbow) قدرت کا ایک حسین اور دل کش مظہر ہے، جو دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتا ہے، اور سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ یہ خوب صورت رنگوں والی قوس آخر کیسے اور کیوں بنتی ہے؟

    قوسِ قزح فزکس کے 3 بنیادی اصولوں انعطاف (Refraction)، انتشار (Dispersion) اور انعکاس (Reflection) کے مشترکہ عمل سے وجود میں آتی ہے۔ یہ اُس وقت بنتی ہے جب سورج کی روشنی بارش کے چھوٹے قطروں سے گزرتی ہے۔

    جب روشنی پانی کے قطرے میں داخل ہوتی ہے، تو عمل انعطاف کے باعث یہ مڑ جاتی ہے، پھر عمل انتشار کے ذریعے 7 رنگوں میں تقسیم ہو جاتی ہے، اور آخر میں یہ عمل انعکاس کے عمل سے قطرے سے باہر نکلتی ہے۔

    قوس قزح سائنس rainbow قوس قزح سائنس rainbow

    بارش کا ہر قطرہ روشنی کو تقریباً 42 ڈگری کے زاویے پر منعکس کرتا ہے اور جب لاکھوں قطرے ایک ساتھ روشنی منعکس کرتے ہیں تو ایک مکمل دائرہ بن جاتا ہے۔

    یہ پورا عمل روشنی کو 7 رنگوں سرخ، نارنجی، پیلا، سبز، نیلا، نیل (انڈیگو- نیلے اور بنفشی کے درمیان کا رنگ) اور بنفشی میں تقسیم کر دیتا ہے اور یہی سات رنگ ہمیں آسمان پر نیم دائرہ نما ایک ہالے کی صورت میں نظر آتے ہیں، جسے ہم قوسِ قزح یا رینبو کہتے ہیں۔

    آسمانی بجلی کے بننے کی سائنسی حقیقت جانیے

    ہر رنگ کی شعاع پانی کے قطرے سے مختلف زاویے پر باہر نکلتی ہے، اسی لیے آسمان پر قوس قزح میں رنگوں کی ترتیب ہمیشہ ایک جیسی ہوتی ہے، یعنی سرخ رنگ باہر اور وائلٹ (بنفشی) رنگ اندر کی طرف۔

    زمین پر کھڑے شخص کو یہ کمان ہمیشہ نیم دائرے کی شکل میں نظر آتی ہے، حالاں کہ حقیقت میں یہ مکمل گول دائرہ ہوتی ہے، جو ہوائی جہاز سے بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

    قابل غور بات یہ ہے کہ قوسِ قزح آسمان پر موجود نہیں ہوتی، بلکہ یہ روشنی، پانی کے قطروں اور دیکھنے والے کے زاویے کے باہمی تعلق سے زمین پر دکھائی دیتی ہے۔ ہر انسان کا مقام اور دیکھنے کا زاویہ مختلف ہوتا ہے، اس لیے زمین پر ایک ہی جگہ کھڑے دو افراد کو بھی قوس قزح ہمیشہ مختلف جگہ نظر آئے گی۔

    (تصاویر اسکردو کے نیشنل پارک دیوسائی میں بنائی گئی ہیں۔)

  • واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر

    واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر پر کام شروع کردیا۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلیکیششن پر سبقت لے جانا شامل ہے۔

    تاہم اب ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ آئندہ چند دنوں میں ایک فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

    فیچر کا نام ‘اسٹیٹس اپ ڈیٹس ود کلوز فرینڈز’ ہوگا جس کے تحت صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے ہوئے قریبی دوستوں کی لسٹ تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹیٹس صرف انہیں ہی دکھے گا۔

    اس سے قبل کلوز فرینڈز کی لسٹ انسٹاگرام پر ہوتی تھی جہاں صارفین بہت محدود لوگوں کا انتخاب کرکے اسٹیٹس لگاتے تھے۔

    تاہم  واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

  • کروڑوں جی میل اکاؤنٹس خطرے میں پڑ گئے؛ گوگل کا انتہائی اہم الرٹ جاری

    کروڑوں جی میل اکاؤنٹس خطرے میں پڑ گئے؛ گوگل کا انتہائی اہم الرٹ جاری

    (31 اگست 2025): گوگل نے دنیا بھر میں اپنے 25 کروڑ جی میل صارفین کیلیے انتہائی اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اکاؤنٹ کا پاسورڈ فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے جی میل صارفین کیلیے جاری الرٹ میں ہدایت کی کہ وہ فوراً اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کریں یا پھر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن لگائیں کیونکہ ہیکرز کی جانب سے حملے بڑھ رہے ہیں۔

    گوگل کی جانب سے مذکورہ الرٹ سائبر حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا جن میں سے بہت سے بدنام زمانہ ہیکنگ گروپ ’شائنی ہنٹرز‘ سے منسلک ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جی میل صارفین کیلیے جدید طرز کا نیا فیچر متعارف

    یہ گروپ 2020 سے فعال ہے اور اسے ای ٹی اینڈ ٹی، مائیکرو سافٹ، سینٹینڈر اور ٹکٹ ماسٹر جیسے کئی ہائی پروفائل ڈیٹا بریچز کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

    شائنی ہنٹرز کا طریقہ واردات ای میلز بھیجنا ہے جو وصول کنندگان کو جعلی لاگ ان پیجز پر کلک کرنے یا حساس تفصیلات، بشمول سکیورٹی کوڈز فراہم کرنے پر آمادہ کرتے ہیں لہٰذا گوگل نے خبردار کیا ہے کہ گروپ کے حربے زیادہ ہدفی اور نقصان دہ حملوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

    جون میں ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے گوگل نے صارفین کو بتایا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ ’شائنی ہنٹرز‘ برانڈ استعمال کرنے والے خطرناک عناصر اپنی بھتہ خوری کی حکمت عملیوں کو بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    اس کے چند ہفتوں بعد 8 اگست کو گوگل نے ممکنہ طور پر متاثرہ جی میل صارفین کو ای میل بھیجا جس میں انہیں بغیر کسی تاخیر کے اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا۔

    ٹو اسٹپ ویریفکیشن اکاؤنٹ پر ایک اضافی دیوار کا کام کرتی ہے۔ اگر ہیکر آپ کا پاسورڈ حاصل کر بھی لیں تب بھی انہیں اکاؤنٹ کھولنے کیلیے ویریفکیشن کوڈ کی ضرورت ہوگی جو قابل اعتماد ڈیوائس پر بھیجا جاتا ہے۔

  • کیا پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟

    کیا پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟

    سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کردیا جائے گا۔

    پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل پر استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔

    جعلی نوٹیفکیشن میں پی ٹی اے کے لوگو کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس میں صارفین کو وارننگ دی گئی ہے۔

    تاہم پی ٹی اے  نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

     سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ پیغام سراسر گمراہ کن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں بھی کرتا ہے، جس میں مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی اے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

    Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

    پی ٹی اے عوام اور میڈیا کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کردہ سرکاری بیانات پر مکمل انحصار کریں۔

  • ایپل میں ملازمتیں ہی ملازمتیں، آج ہی قسمت آزمائیں!

    ایپل میں ملازمتیں ہی ملازمتیں، آج ہی قسمت آزمائیں!

    معروف امریکی کمپنی ایپل میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کمپنی نے نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

    ایپل نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ریٹل اسٹورز میں ملازمت کے مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جس میں کسٹمر سروس، تکنیکی مدد، اور کاروباری حل پر توجہ دی گئی ہے۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹیک دیو اپنے کسٹمر کے تجربے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ریٹل موجودگی کو بڑھانا چاہتا ہے۔

    بھرتی متعدد کرداروں پر محیط ہے جن میں تخلیقی پوزیشنیں ڈیوائس سیٹ اپ کے ذریعے صارفین کی رہنمائی،  ایپل کی قیادت میں سیشن اور صارفین کو ایپل کے ماحولیاتی نظام سے جوڑنا ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-apple-launches-online-store/

    کاروباری افراد سے تعلقات، ورکشاپس کی قیات، ماہرین اور ذاتی کسٹمر، ایپل ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی خرابیوں کا ازالہ، تشخیص اور مرمت، آپریشنز کے ماہرین انوینٹری، مصنوعات کی تکمیل، اور اسٹور آپریشنز کا انتظام کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

    امیدواروں کے پاس ریٹل یا فروخت کا تجربہ، ایپل کی مصنوعات اور خدمات کا قوی علم، متغیر شیڈولز کے لیے لچک، اور شمولیت اور تنوع کا عزم ہونا چاہیے۔

    ایپل کے کیریئر پورٹل کے ذریعے درخواستیں کھلی ہیں۔

    یہ ہائرنگ ڈرائیو ایپل کے یو اے ای کے اسٹورز میں ایک ہموار، ذاتی نوعیت کا ریٹل تجربہ فراہم کرنے اور ایک جامع کام کی جگہ کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں مینوفیکچرنگ پروگرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا میں اپنی مجموعی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

    اس وقت امریکا میں ایپل کی سرمایہ کاری کا حجم پانچ سو ارب ڈالر ہے جو آئندہ چار برسوں میں اب چھ سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ روز کے اعلان میں نیا امریکن مینوفیکچرنگ پروگرام (AMP) شامل ہے، جس کے تحت امریکا میں ایپل کی مزید جدید مینوفیکچرنگ اور مزید سپلائی چَین لائی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے ایپل پورے امریکا میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، جس سے عالمی کمپنیوں کو امریکا میں مزید اہم اجزا تیار کرنے کی ترغیب ملے گی۔

  • وزارت چاہتی ہے ملک کے ہر بچے کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ ملے، وزیر آئی ٹی کا بڑا اعلان

    وزارت چاہتی ہے ملک کے ہر بچے کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ ملے، وزیر آئی ٹی کا بڑا اعلان

    اسلام آباد: وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی چاہتی ہے ملک کے ہر بچے کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ ملے، 4 سال میں ہم مختلف ملک ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالرز ہوگئی ہیں، 4،3 سال میں ہم ڈیجیٹلی طور پر ایک مختلف ملک ہونگے، ہمارے اندازے کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ڈبل ہیں۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کا ماننا ہے کہ جو پیسے پاکستان آتے ہیں اصل سے کم ہیں، آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا بڑا کردار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 3لاکھ لوگوں کی ڈی جی اسکلز کے تحت تربیت جاری ہے، ڈی جی اسکلز میں مزید 3لاکھ افراد کو تربیت دی جائے گی، ہواوے، گوگل اور دیگر کےساتھ ملکر 1 ملین افراد کو ٹرین کرنا ہے۔

    وزیرآئی ٹی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سات سب میرین کیبلز کے ساتھ منسلک ہے، پاکستان میں تین سب میرین کیبلز مزید آرہی ہیں، وزیراعظم دورہ چین میں سب سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم میرین کیبل کے حوالے سے سرمایہ کاری پر بات کریں گے۔

    شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں نے سب میرین میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پاکستان کی تمام سب میرین کیبلز ابھی کراچی لینڈ کرتی ہیں۔

    حکومت چاہتی ہے کراچی کےعلاوہ دوسری کسی جگہ پر بھی لینڈنگ اسٹیشن بنایا جائے، حکومت چاہتی ہے گوادر یا کسی دوسری جگہ سب میرین لینڈنگ اسٹیشن ہو، پاکستان میں صرف 14 فیصد ٹاورز کیبل کے ساتھ منسلک ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فائبرآئزیشن کے حوالے سے کچھ چیلنجز ہیں، پاکستان میں رائٹ آف وے چارجز ریجن میں سب سے زیادہ ہیں، پاکستان میں رائیٹ آف وے کی منظوری کا عمل بھی مشکل ہے۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک کے 98فیصد انٹرنیٹ صارفین کا انحصار وائی فائی پر ہے، دو فیصد انٹرنیٹ صارفین فائبر پر انحصار کرتے ہیں، کوشش ہے 40 سے 60 فیصد تک فائبرآئزیشن پر لے جائیں۔

    وزیرآئی ٹی شزا فاطم نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو مختلف ادارے دیکھ رہے ہیں، اداروں کےلائسنس کی منظوری کے مختلف مراحل ہیں، عالمی کنسلٹنٹ ساری چیزوں کو اسٹریم لائن کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کنسلٹنٹ جلد سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے متعلق ریگولیشنز فائنل کردے گا، سیٹلائٹ انٹرنیٹ پر امریکا، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کی درخواست آئی ہے، ریگولیشنز منظور ہونے کے بعد ان درخواستوں پر فیصلہ ہوجائے گا۔

  • ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی بار ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا، گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ نظر آنے کی وجہ سے ’بلڈ مون‘ کہا جائے گا۔

    گرہن کا آغاز 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن 7 ستمبر کو 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن کا نقطہ عروج رات 11 بجکر 12 منٹ پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن رات 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

    چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ ہوگا، چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

    چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل، مغربی شمالی امریکا، مشرقی جنوبی امریکا، بھارت، بنگلادیش، چین، جاپان، سعودی عرب میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

  • سورج کی روشنی کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

    سورج کی روشنی کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

    اسلام آباد (26 اگست 2025): سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سورج کی روشنی کے انسانی صحت پر اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سورج کی روشنی کے انسانی صحت پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    سیکریٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سورج سے زیادہ مسئلہ ماحولیاتی آلودگی کا ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرزِ زندگی نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں اضافہ کیا ہے۔

    انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ موحولیاتی تبدیلی کے ساتھ بھارت میں بھی بارشوں کے دوران ڈیم بھرنے کے بعد پانی چھوڑنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

    جوائنٹ سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بارش کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس موقع پر کمیٹی کے رکن ناصر بٹ نے استفسار کیا کہ بادل پھٹنے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جس پر جس پر ماہرین نے وضاحت کی کہ بادل پھٹنے کا مطلب ایک ہی جگہ پر مسلسل اور تیز بارش ہونا ہے۔

    اجلاس میں ریکٹر کامسیٹس نے بھی شرکت کی اور بتایا کہ موسم کی تبدیلی بھی بادل پھٹنے کی وجہ ہے۔ زمین سے پانی کے بخارات اوپر جا کر بادل بناتے ہیں۔ بخارات کا عمل Evaporation اور بادل کی تشکیل Cloud Formation کہلاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/chairman-ndma-inam-haider-breifing-about-flood-in-punjab/

  • سعودی عرب میں عربی اے آئی ایپ لانچ

    سعودی عرب میں عربی اے آئی ایپ لانچ

    ریاض (27 اگست 2025): سعودی عرب نے ’ہیومین چیٹ‘ کے نام سے عربی اے آئی (مصنوعی ذہانت) ایپ صارفین کیلیے متعارف کروا دی۔

    اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق یہ چیٹ ایپ ’ہیومین‘ کے اے آئی سوٹ کی پہلی ایپلی کیشن ہے جو ایک خاص عربی ماڈل عالم 34 بی پر بنی ہے اور اسے مکمل طور پر سعودی عرب میں سعودیوں نے تیار کیا ہے۔

    ہیومین ایک مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے جو مکمل طور پر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اسے مئی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے لانچ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے اپنی پسند کی ایپ تیار کریں، وہ بھی منٹوں میں۔۔۔

    اس ایپ کا مقصد عربی زبان میں بڑے لینگونج ماڈلز تیار کرنا اور سعودی عرب کو اے آئی کی دنیا میں ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

    یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر پر بھی دستیاب ہے اور جلد ہی دیگر عربی بولنے والے ممالک میں بھی متعارف کروائی جائے گی۔