Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کا اعلان

    مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کا اعلان

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا بھر سے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو کمپنی کے کُل ملازمین کا تقریباً 3 فیصد ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کمپنی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور منیجمنٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، کمپنی کے تمام شعبوں سے کی جانے والی ان چھانٹیوں کے فیصلے کا اطلاق دنیا بھر کے ممالک میں ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی نے حال ہی میں اپنی مالی کارکردگی کے بہتر نتائج ظاہر کیے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے گزشتہ سہ ماہی میں 25.8 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ اپریل کے آخر میں کمپنی نے مثبت مالی پیشگوئی بھی کی تھی۔

    جون کے آخر تک مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 28ہزار ملازمین تھے۔ یہ مائیکروسافٹ کی 2023 کے بعد سب سے بڑی چھانٹی ہے، جب 10ہزار ملازمتیں ختم کی گئی تھیں۔

    جنوری 2025 میں بھی کچھ ملازمین کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا، لیکن یہ کارروائی ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ کمپنی نے گزشتہ چند ماہ کے دوران زائد منافع کے حصول کیلیے ایکس باکس کنسولز کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جبکہ سب سے کم قیمت سرفیس لیپ ٹاپس کی تیاری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سام سنگ ایس 25 ایج کے خریداروں کیلیے خوشخبری

    سام سنگ ایس 25 ایج کے خریداروں کیلیے خوشخبری

    سام سنگ کے خریداروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایس 25 ایج کی پری بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    یہ جدید ڈیوائس 13 مئی 2025 کو عالمی سطح پر متعارف کرائی گئی ہے جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

    کئی ممالک میں اس ڈیوائس کی پری بکنگ شروع ہو گئی ہے اور متحدہ عرب امارات میں خریدنے کے خواہشمند افراد 29 مئی تک اس کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔

    یواےای میں 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4,299 درہم اور 512 جی بی ویرینٹ 4,799 درہم سے ہے۔

    پری آرڈر پروموشن کے حصے کے طور پر، خریدار جو 512GB ماڈل ابھی اور 29 مئی کے درمیان بک کریں گے وہ اسے 256GB ہینڈ سیٹ کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

    فون کی قیمت 1099 ڈالر (تین لاکھ 8 ہزار 662 روپے) ہوگی۔ یہ جدید ڈیوائس ٹائٹینیم جیٹ بلیک، ٹائٹینیم برفانی نیلا اور ٹائٹینیم چاندی رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

    کمپنی کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج میں 6.7 انچ کا اے ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جو 1440 × 3120 پکسلز کی ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرے گا، اس کے علاوہ فون میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی ذخیرہ دستیاب ہوگا۔

    یہ جدید ترین اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 پر کام کرے گا جو مزید بہتر صارف تجربہ فراہم کرے گا، فون میں 3900 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری دی گئی ہے جو 25 واٹ تیز چارجنگ سپورٹ کرے گی۔

    سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 ایج میں 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا دیا ہے، جو شاندار فوٹوگرافی کو یقینی بنائے گا، اس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس اور 12 میگا پکسل سامنے والا کیمرا بھی موجود ہوگا۔

  • فیس ایج: اے آئی ٹول کے ذریعے ایک تصویر کھینچ کر حیاتیاتی عمر معلوم کی جا سکتی ہے

    فیس ایج: اے آئی ٹول کے ذریعے ایک تصویر کھینچ کر حیاتیاتی عمر معلوم کی جا سکتی ہے

    آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی (فیس ایج) نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت اب ایک تصویر کھینچ کر کسی بھی شخص کی بائیو لاجیکل یعنی طبعی عمر معلوم کی جا سکتی ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر تیار کیا گیا آلہ (اے آئی ٹول فَیس ایج) بتا سکتا ہے کہ 50 سال کی عمر کے 2 انسان مزید کتنا زندہ رہ سکتے ہیں، یہ عمریں انسان کے حالات کے باعث مختلف ہو سکتی ہیں۔

    فیس ایج (FaceAge) ایک اے آئی ٹول ہے جسے بوسٹن میں ماس جنرل بریگھم کے سائنس دانوں نے تخلیق کیا ہے، یہ ٹول آپ کے چہرے کی تصویر کو دیکھ کر آپ کی تاریخی عمر کے برخلاف آپ کی حیاتیاتی عمر کا تعین کر سکتا ہے۔

    یہ بالکل نئی ٹیکنالوجی ہے، جو ایک کمپیوٹر کی شکل میں ہے، اور جو پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ کتنے عرصے تک زندہ رہیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ لمحہ بھی قریب آ رہا ہے جب ایک سیلفی کے ذریعے ہم جان سکیں گے کہ ہماری زندگی کتنی اچھی یا کتنی بری گزر رہی ہے۔


    اب انسان اور جانور بھی آپس میں گفتگو کر سکیں گے؟


    سائنس دانوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فیس ایج یہ بھی بتا سکے گا کہ آپ کب مریں گے، تو ذرا ٹھہریئے، ایسا کچھ نہیں ہے، دراصل فیس ایج صرف وہی کر رہا ہے جو ڈاکٹر پہلے سے کر رہے ہیں، لہٰذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، یعنی یہ ٹول ڈاکٹر کی طرح بصری طور پر آپ کا جائزہ لے کر آپ کی صحت کی مجموعی تصویر حاصل کرتا ہے۔

    سائنس دان فیس ایج اے آئی ٹول کو طبی تشخیص کے میدان میں بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

  • سام سنگ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، گلیکسی ایس 25 ایج، قیمت کتنی ہوگی؟

    سام سنگ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، گلیکسی ایس 25 ایج، قیمت کتنی ہوگی؟

    سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے سب سے پتلا فلیگ شپ ماڈل، ایس 25 ایج، اے آئی کی بہتر خصوصیات کے ساتھ جلد متعارف کروایا جائے گا۔

    ایپل کے ساتھ ساتھ سام سنگ بھی پتلا فون متعارف کروارہا ہے جسے صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یہ جدید ڈیوائس 13 مئی 2025 کو عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج میں 6.7 انچ کا اے ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جو 1440 × 3120 پکسلز کی ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرے گا، اس کے علاوہ فون میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی ذخیرہ دستیاب ہوگا۔

    یہ جدید ترین اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 پر کام کرے گا جو مزید بہتر صارف تجربہ فراہم کرے گا، فون میں 3900 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری دی گئی ہے جو 25 واٹ تیز چارجنگ سپورٹ کرے گی۔

    سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 ایج میں 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا دیا ہے، جو شاندار فوٹوگرافی کو یقینی بنائے گا، اس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس اور 12 میگا پکسل سامنے والا کیمرا بھی موجود ہوگا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق فون کی قیمت 1099 ڈالر (تین لاکھ 8 ہزار 662 روپے) ہوگی۔ یہ جدید ڈیوائس ٹائٹینیم جیٹ بلیک، ٹائٹینیم برفانی نیلا اور ٹائٹینیم چاندی رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

  • گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نیا طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام "سمپلی فائی” رکھا گیا ہے۔

    مذکورہ گوگل ٹول خاص طور پر اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین انٹرنیٹ پر موجود مشکل اور پیچیدہ معلومات کو آسانی سے سمجھ سکیں، یہ نیا فیچر فی الحال آئی او یس کے لیے گوگل ایپ میں دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس فیچر کے تحت اگر آپ کسی ایسے ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں جس کی تکنیکی تفصیلات سمجھ نہیں آتیں تو اسے سلیکٹ کریں جس پر مور ایکشنز پینل میں سمپل فائی آپشن نظر آئے گا۔

    SimpleFi for Google

    اس آپشن پر کلک کرنے پر سلیکٹ کردہ ٹیکسٹ کا ایک نیا اور سادہ ورژن نظر آئے گا جس کو سمجھنا زیادہ آسان ہوگا۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے جو اصل مطلب کو برقرار رکھتے ہوئے زبان کو آسان بنا دیتا ہے تاکہ ہر کوئی اسے بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

    گوگل کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ پیچیدہ معلومات کو سادہ بنانے سے صارفین کو بات زیادہ مؤثر طریقے سے سمجھ آجاتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے پیچیدہ طبی تحقیق، بائیولوجی، قانون، معیشت، ادب، فلسفے، ایرو سپیس اور کمپیوٹر سائنس جیسے شعبوں کی تفصیلات کو آسان فہم بنانا ممکن ہوگا۔

  • پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کیسے ہو رہی ہے؟

    پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کیسے ہو رہی ہے؟

    کراچی: پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پارہی ہے صنعتی شعبہ ڈیجیٹلائزیشن کو تیزی سے اپنا رہا ہے۔ اب ہم کاروباری اداروں کو بتاتے ہیں کہ اُنہیں کس طرح کام کرنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار SAP پاکستان، عراق، بحرین اورافغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے ”ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر“ کے موضوع پرمنعقدہ راؤنڈ ٹیبل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر SAPکے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان شیموئیل علی اور ڈائریکٹر لارج انٹرپرائزز SAP پاکستان اور بحرین فہد زاہد بھی موجود تھے۔

    ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن ترقی کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ہم کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں۔ SAPنے پاکستان میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اب ہم ہر صارف کے پاس موجود ہیں ہمارے نئے پروڈکٹس سے کمپنیوں کی کاروباری لاگت میں کمی اور افرادی قوت کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام جامعات SAP کے سسٹم پر آرہی ہیں جس سے جامعات میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، جامعات میں ٹیسٹ اور رزلٹ کو بھی SAP سسٹم پر لایا جارہا ہے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاکستان میں بجٹ بن رہا ہے اور بڑے ڈسکوز بھی SAPپر چل رہے ہیں۔ ایک مرتبہ جب کوئی ڈیٹا SAP سسٹم میں انٹر ہو جاتا ہے تو اُسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا، صرف ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    ثاقب احمد نے مزید کہا کہ SAPپاکستانی نوجوانوں کو اپنے سسٹم پر مفت تربیت فراہم ہنرمند بنا رہی ہے حکومت پاکستان کے ٹریننگ پروگرامز میں شامل 40 فیصد نوجوانوں کی ہم تربیت کررہے ہیں، SAPسسٹم پر تربیت یافتہ افراد کو ملک اور بیرون ملک آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے ہم جرمن سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، تاکہ جرمنی میں ملازمت کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کرسکیں۔SAP کی کوشش ہے کہ سلوشنز سستے ہوں تاکہ کمپنیاں ڈیجیٹلائزیشن کو اپنا کر ترقی کریں اور پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے۔

    شیموئل علی کا کہنا تھا کہSAPنے کمپنیوں کی خریداری کا عمل جدید بنادیا ہے خام مال کی خریداری، وصولی اور ادائیگی کا عمل دس سال میں مکمل طور خودکار ہے۔ ٹینڈر کا عمل اب ڈیجیٹل ہوگیا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بولیوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ SAP سسٹمز کے ذریعے آڈٹ بھی تیزی سے ہوجاتی ہے۔ پبلک سیکٹر میں آئل اینڈ گیس، پی ایس او، ریلویز اپنا نظام ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں، جبکہ سرکاری اداروں کی بھی ڈیجیٹلائزیشن میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، SAPکے تربیت یافتہ نوجوان مشرق وسطیٰ میں بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی سربراہی کررہے ہیں۔ جب کہ بہت سے پاکستانی نوجوان SAPکنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔

    فہد زاہد نے کہا کہ SAPنے حکومتی اور نجی اداروں میں ملازمت کے عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے اب کمپنی میں درخواستوں کی چھان بین کا عمل ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہے اور اے آئی کے ذریعے انٹرویو لیا جاتا ہے۔کلاؤڈ سلوشن نے کمپنیوں کی لاگت کم کردی ہے۔ پی ٹی سی ایل، کے۔ الیکٹرک، آٹوموبائل سیکٹر، صنعتی شعبہ سمیت دیگر شعبے کلاؤڈ سلوشن استعمال کررہے ہیں، پہلے جو کام دو سال میں ہوتا ہے اب بہت جلد ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیٹا سینٹر تیزی سے کھل رہے ہیں۔ کلاؤڈ کی خدمات انفرادی طور پر بھی دستیاب ہے اور بڑی کمپنیاں بھی اس کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔ پاکستان کو برآمدات بڑھانے کے لیے کاربن فٹ پرنٹ کا ڈیٹا اور کمپنی کا گرین لیجر بنانا ہوگا اس کی بنیاد پر مغرب سے ایکسپورٹ کا آڈر نہیں ملے گا۔ کمپنیوں کے پاس بہت ڈیٹا ہوتاہے۔مستقبل میں ڈیٹا سائنس، ڈیٹا اینالسٹ اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی ضرورت ہوگی۔

  • اب انسان اور جانور بھی آپس میں گفتگو کر سکیں گے؟

    اب انسان اور جانور بھی آپس میں گفتگو کر سکیں گے؟

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعہ جانوروں کی زبان کا انسانی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    انسانوں اور جانوروں کے درمیان دوستی کے کئی قصے زبان زد عام ہیں۔ کئی واقعات میں پالتو جانوروں کے مالک اپنے جانور کے احساسات کو سمجھتے اور ان سے اشاروں کی زبان میں باتیں کرتے ہیں۔ مگر اب یہ باتیں ہوئیں پرانی کیونکہ اے آئی کے ذریعے اب جانوروں کی زبان کا انسانی زبان میں ترجمہ کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو ایک ایسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو جانوروں کی آوازوں کا انسانوں کی زبان میں ترجمہ کر سکے۔

    رپورٹ کے مطابق بائی ڈو نے اس حوالے سے گزشتہ سال دسمبر میں ایک پیٹنٹ دائر کیا تھا، جسے چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ ہفتے شائع کیا ہے۔

    چینی کمپنی کے مطابق یہ اے آئی سسٹم بنانے کے لیے جانوروں کی آواز، تاثرات، رویے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور دیگر حیاتیاتی علامات کو ڈیٹا میں شامل کیا جائے گا۔

    اے آئی سسٹم ڈیٹا کا تجزیہ کر کے جانوروں کے جذبات و احساسات کا تعین کرے گا اور پھر اس کا انسانی زبان میں ترجمہ کرے گا اس طرح انسان کو پالتوں جانوروں کو سمجھنے اور ان کا خیال رکھنے میں آسانی ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-both-hands-lost-candidate-solved-inter-exam-with-his-feets/

  • موت کے بعد انسانی دماغ کتنے عرصے تک محفوظ رہتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

    موت کے بعد انسانی دماغ کتنے عرصے تک محفوظ رہتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

    انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ دماغ ہے موت کے بعد یہ کتنے عرصہ محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے نئی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

    انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ دماغ ہے جو زندگی پر پورے جسم کو کنٹرول کرتا اور ہدایات بھیجتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی اعضا کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موت کے بعد سب سے زیادہ عرصہ دماغ ہی فعال رہتا ہے۔

    تاہم انسان کی موت کے بعد دماغ کو قدرتی طور پر کتنا عرصہ محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایک سائنسی ویب سائٹ کے مطابق انسانی دماغ کو بعض مخصوص حالات میں ہزاروں سال تک قدرتی طور پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

    یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کی محققہ الیگزینڈرا مورٹن ہیورڈ کی قیادت میں کی گئی۔ اس تحقیق میں دنیا بھر سے 4,400 سے زائد محفوظ شدہ انسانی دماغوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان میں 1300 سے زیادہ کیسز میں صرف دماغ محفوظ رہا جبکہ باقی تمام نرم بافتیں ختم ہوچکی تھی۔ ان میں سے کچھ دماغ 12,000 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

    12,000 سال یا اس سے زیادہ پرانے انسانی دماغ غیر متوقع جگہوں جیسے جہاز کے ملبے اور پانی بھری قبروں سے ملے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس چیز نے محفوظ کیا ہے۔

    سائنسدانوں نے اس تحقیق سے جو نتیجہ اخذ کیا اس میں نشاندہی کی گئی کہ دماغ کی اس غیر معمولی حفاظت کے پیچھے ممکنہ عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

    1۔ پروٹینز اور لپڈز کا آپس میں جُڑ جانا، دماغی بافتوں کو مستحکم بناتا ہے۔

    2۔ آئرن یا کاپر جیسے دھاتوں کی موجودگی میں کیمیائی تعاملات تحفظ میں مدد دیتے ہیں۔

    3۔ گیلی، آکسیجن سے محروم، یا انتہائی سرد جگہیں جہاں بیکٹیریا کی سرگرمی محدود ہوتی ہے۔

  • واٹس ایپ میں میسجز سے متعلق زبردست فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میں میسجز سے متعلق زبردست فیچر کا اضافہ

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ میں میسجز سے متعلق زبردست فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    واٹس کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کی سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلیکیشنز پر سبقت لے جانا ہے۔

    اب صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس سے صارفین کا وقت متعدد پیغامات پڑھنے کے باعث ضائع نہیں ہوگا اور وہ سمری کی شکل میں پیغام پڑھ سکیں گے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر پر کام جاری ہے جو میسجز کی سمری فراہم کرے گا۔

    یہ پڑھیں: واٹس ایپ اب کن فونز پر کام نہیں کرے گا؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا اے آئی کو استعمال کرکے واٹس ایپ کی جانب سے گروپس، چینلز اور ون آن ون چیٹ میسجز کی پرائیویٹ سمری فراہم کی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (بیٹا) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت نظر آئے گا جب کسی صارف کو مخصوص تعداد میں نئے میسجز موصول ہوں گے۔

    اس وقت ایک آپشن ان ریڈ میسجز کے اوپر نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر میسجز کی سمری تیار ہو جائے گی۔