Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • مریخ پر انسانوں کو بھیجنا ٹرمپ حکومت کی ترجیح

    مریخ پر انسانوں کو بھیجنا ٹرمپ حکومت کی ترجیح

    نامزد سربراہ ناسا جیرڈآئزک مین نے مریخ پر انسانوں کو بھیجنے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ کیلئےٹرمپ کےنامزدکردہ ارب پتی جیرڈآئزک مین کی سینیٹ کمیٹی میں پیشی ہوئی ہے جس میں انہوں نے مستبقل کی مصوبوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ناسا کے مریخ مشن کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، ٹرمپ امریکی خلابازوں کو مریخ پر بھیجنے کو ترجیح دیں گے۔

    اگرچہ ناسا کے "آرٹیمس” چاند مشن کا اعلان ٹرمپ کے پہلے دور میں ہوا تھا لیکن اس کے بعد سے انہوں نے کھلے عام سیدھا مریخ کی طرف جانے کے بارے میں سوچا، جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے کہ چین یا دیگر چاند کی سطح پر موجود خلا کو پُر کر سکتے ہیں۔

    ایلون مسک – دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس کے سربراہ ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے مریخ پر انسانی مشن پر نظریں رکھی ہیں اور ان کے اس تصور کو اس وقت زیادہ توجہ حاصل ہوئی جب وہ ٹرمپ کے ایک اہم اتحادی اور مشیر بن گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لامحالہ چاند پر واپس جانے اور چاند کی سطح پر موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے سائنسی، اقتصادی اور قومی سلامتی کے فوائد کا تعین کرنے کی صلاحیتیں ہوں گی۔

    ایلون مسک نے اپنی کامیاب خلائی کمپنی کی بنیاد انسانیت کو ملٹی پلینٹری بنانے کے خیال سے رکھی ہے۔

  • ساڑھے 12 ہزار سال قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیے اچانک دوبارہ نمودار

    ساڑھے 12 ہزار سال قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیے اچانک دوبارہ نمودار

    ساڑھے 12 ہزار قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیے (ڈائر وولف) اچانک دوبارہ نمودار ہوگئے ہیں امریکی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

    امریکی ویب سیریز گیم آف تھرونز میں ساڑھے 12 ہزار قبل صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے سفید بھیڑیوں (ڈائر وولف) کی نسل کو دکھایا گیا تھا۔ بھیڑیوں کی یہ نسل اب دوبارہ زندہ ہوکر زمین پر آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی کمپنی کولوسسل بیوسکینکس نے تین جنیاتی طور پر ایسے انجینئرڈ سفید بھیڑیے (ڈائر وولف) کی کلوننگ کا دعویٰ کیا ہے، جو تقریباً ساڑھے 12 ہزار سال قبل صفحہ ہستی سے مٹ چکے۔

    یہ بھیڑیے اس وقت ایک خفیہ اور محفوظ مقام پر رکھے گئے ہیں جہاں وہ صحت مند حالت میں چل پھر رہے ہیں، سوتے اور ہوا میں اپنی مخصوص آوازیں بلند کرتے ہیں۔

    نر بھیڑیوں کو ریموس اور روملوس کا نام دیا گیا ہے جب کہ مادہ بھیڑیے کو گیم آف تھرونز کے مرکزی کردار پر خلیسی کا نام دیا گیا ہے۔

    قدیم بھیڑیوں کی کلوننگ کیسے کی گئی؟

    کولوسسل کے سائنسدانوں نے قدیم ڈی این اے کی مدد سے ڈائر وولف کی خصوصیات کو جاننے کی کوشش کی، جس کے لیے انہوں نے اوہائیو سے ملنے والا 13 ہزار سال پرانا دانت اور آئیڈاہو سے ملنے والا 72 ہزار سال پرانا کھوپڑی کا ٹکڑا استعمال کیا۔

    ان نمونوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر، سائنسدانوں نے گری وولف کی خون کے خلیات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے 20 جینیاتی ترامیم کیں، اور پھر ان خلیات کو کتے کے انڈے میں منتقل کر کے پیدائش کی مکمل عمل کاری مکمل کی، جس کے نتیجے میں 62 دن بعد یہ نئی نسل کے ڈٓائر وولف جیسی خاصیت والے بھیڑیے پیدا ہوئے۔

    تاہم کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھیڑیے اگرچہ ظاہری طور پر ڈائر وولف سے مشابہت رکھتے ہیں۔ مگر یہ اصلی ڈائر وولف نہیں کہلائے جا سکتے کیونکہ، ان میں وہ جنگلی شکار کی تربیت اور فطری ماحول میں پلنے والے جانوروں جیسی جبلت نہیں۔

    ڈائر وولف کیا تھے؟

    ڈائر وولف اپنے وقت کے طاقتور شکاری جانور تھے، جو سائز میں آج کے عام گرے وولف سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوتے تھے۔

    ان کی جسامت، مضبوط جبڑے اور شکار کی مہارت نے انہیں نارتھ امریکن میدانوں کا بادشاہ بنا دیا تھا، لیکن پھر وہ لگ بھگ ساڑھے 12 ہزار سال قبل اس دنیا سے ناپید ہوگئے تھے۔

  • انسٹاگرام جیسی ایپ "ٹک ٹاک نوٹس” بند کرنے کا فیصلہ

    انسٹاگرام جیسی ایپ "ٹک ٹاک نوٹس” بند کرنے کا فیصلہ

    مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام جیسی فوٹو شیئرنگ ایپ "ٹک ٹاک نوٹس” کو 8 مئی سے بند کر رہا ہے۔

    ٹیک کرنچ نامی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ گزشتہ سال کینیڈا، آسٹریلیا اور ویتنام میں آزمائشی طور پر متعارف کرائی گئی تھی جسے ایک سال بعد ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کمپنی نے ٹک ٹاک نوٹس کے صارفین کو اس فیصلے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اب ’بائٹ ڈانس‘ کی ملکیت میں موجود دوسری ایپ لیمن8 استعمال کریں، جو کہ ٹک ٹاک نوٹس سے کافی مشابہت رکھتی ہے اور تقریباً ویسی ہی خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

    ٹک ٹاک کے ترجمان نے ٹیک کرنچ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم ٹک ٹاک نوٹس کے تجربات اور صارفین کی رائے کو لیمن8 میں شامل کر رہے ہیں تاکہ فوٹو مواد شیئر کرنے کے لیے ایک مخصوص اور بہتر جگہ فراہم کی جاسکے جو ٹک ٹاک کے تجربے کو مزید تقویت دے گی۔”

    اگرچہ کمپنی نے ٹک ٹاک نوٹس بند کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن غالب امکان یہی ہے کہ صارفین کی جانب سے اس ایپ کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔

    اس کے برعکس لیمن8 کے دسمبر 2024 تک دنیا بھر میں تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ ماہانہ فعال صارفین موجود تھے۔

    ٹک ٹاک نوٹس کے صارفین کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ آسانی یا خوشی سے نہیں کیا گیا۔

    صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کر لیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار لیمن8 پر جاری رکھیں۔ کمپنی بیان کے مطابق "لیمن8 ایک لائف اسٹائل ایپ ہے جو ٹک ٹاک نوٹس جیسا ہی تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں مزید فیچرز بھی موجود ہیں۔”

    لیمن8 کی شروعات 2020 میں جاپان سے ہوئی تھی اور پھر یہ ایپ امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک تک پھیل گئی۔

    اگرچہ ٹک ٹاک اس وقت لیمن8 کو ٹک ٹاک نوٹس کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے، لیکن بائٹ ڈانس نے اس ایپ کو ممکنہ امریکی پابندی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کا متبادل بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

    گزشتہ نومبر میں کمپنی نے صارفین کے لیے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے براہِ راست لیمن8 تک رسائی ممکن بنا دی تھی، اور دونوں ایپس کے درمیان فوٹو مواد شیئر کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

    اب جبکہ ٹک ٹاک پر پابندی کی ایک نئی ڈیڈ لائن 5 اپریل کو تھی، کمپنی لیمن8 کو بھرپور انداز میں پروموٹ کر رہی ہے تاکہ وہ صارفین کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کر سکے۔

  • ٹک ٹاک کی جانب سے والدین کیلیے کارآمد فیچر متعارف

    ٹک ٹاک کی جانب سے والدین کیلیے کارآمد فیچر متعارف

    معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر بہتر طریقے سے نظر رکھ سکیں گے۔

    اس فیچر کی بدولت نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ والدین کے کنٹرول اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی اور اسکرین ٹائم کی ذمہ دارانہ حدود کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔

    یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز اور آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے ان کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

    1) ٹائم اَوے شیڈولنگ : اس فیچر کے ذریعے والدین اب خاص اوقات جیسے کہ اسکول کے اوقات، سونے کا وقت یا ویک اینڈز کے دوران بچوں کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ بچے ان سے اضافی وقت کی درخواست کر سکتے ہیں لیکن حتمی منظوری والدین کے پاس ہی ہوگی۔

    2) ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی : اب والدین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا بچہ کس کو فالو کر رہا ہے یا کون اسے فالو کر رہا ہے، اور کن اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے؟ اس طرح یہ آن لائن معاملات کے بارے میں کھلے مکالمے  ہوسکیں۔

    3) فعال رپورٹنگ الرٹس : اگر کوئی نو عمر صارف ایسا مواد رپورٹ کرتا ہے جو ٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو، تو وہ ایک قابل اعتماد شخص کو مطلع کر سکتا ہے، چاہے وہ فیملی پیرنگ فیچر آن بھی نہ ہو۔

    ٹک ٹاک نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے ونڈ ڈاؤن فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ رات گئے تک مسلسل اسکرولنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

    رات 10 بجے کے بعد، "For You” فیڈ میں سکون بخش موسیقی اور نوٹسز دکھائے جائیں گے جو نوجوانوں کو لاگ آؤٹ کرنے کی ترغیب دیں گے۔ اگر وہ دیکھتے رہیں، تو بار بار یاد دہانیاں ظاہر ہوں گی، تاکہ سوچ سمجھ کر اسکرین استعمال ان کی عادت بنے۔

    انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس میں گائیڈڈ میڈیٹیشن ایکسرسائزز بھی شامل کی جائیں گی، جو نیند کے بہتر معیار سے متعلق تحقیق کی بنیاد پر تیار کی جائیں گی۔

  • واٹس ایپ پر کال کو بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز کی آزمائش

    واٹس ایپ پر کال کو بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز کی آزمائش

    مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر اینڈرائیڈ صارفین کیلیے کال کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ بیٹا ورژن 2.25.10.16 میں کال کو بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے۔

    پہلا فیچر صارفین کو نوٹیفکیشن پینل سے براہ راست آنے والی وائس کال کو میوٹ (خاموش) کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ مائیکروفون کو آف رکھتے ہوئے جواب دینا آسان ہو جائے، یہ شور والے ماحول میں مفید ثابت ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچانے کیلیے صارفین کو ہدایت جاری

    دوسرا فیچر ویڈیو کال کا جواب دینے سے پہلے کیمرہ بند کرنے کا آپشن دیتا ہے، یہ صارفین کو مزید رازداری اور اُس وقر کنٹرول فراہم کرتا ہے جب صارفین کیمرے پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    علاوہ ازیں، واٹس ایپ ویڈیو کالز کیلیے ایموجی ری ایکشنز بھی متعارف کروا رہا ہے تاکہ صارفین اسی دوران ردعمل ظاہر کر کے کال سے مزید لطف اندوز ہوں۔

    مذکورہ فیچرز فی الحال محدود بیٹا صارفین کیلیے دستیاب ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں دیگر صارفین بھی استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔

  • میٹا کی نیا اے آئی ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری

    میٹا کی نیا اے آئی ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری

    سوشل میڈیا کمپنی میٹا اس مہینے کے آخر میں اپنا نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل لاما 4 ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے تیاری جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا اے آئی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، پیشرفت سے منسلک دو ملازمین نے بتایا کہ نئے ماڈل کی ریلیز دوبارہ ملتوی کی جا سکتی ہے۔

    اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں مصنوعی ذہانت میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جس نے ٹیک لینڈ سکیپ کو تبدیل کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لاما 4 کی ریلیز کی تاخیر کی ایک وجہ تکنیکی معیارات خاص طور پر ریاضی کے کاموں میں توقعات پر پورا نہیں اترنا تھا۔

    کمپنی کو اس بات پر بھی تشویش تھی کہ لاما 4 انسانوں جیسی آواز کی بات چیت کرنے میں اوپن اے آئی کے ماڈلز سے کم قابل تھا۔

    بڑی ٹیک کمپنیوں پر سرمایہ کاروں کے دباؤ کے درمیان میٹا اس سال اے آئی انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کیلیے 65 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    مزید برآں، چینی ٹیک فرم ڈیپ سیک کے کم لاگت والے ماڈل کا عروج اس یقین کو چیلنج کرتا ہے کہ بہترین اے آئی ماڈل تیار کرنے کیلیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا کہ لاما 4 سے توقع ہے کہ وہ ڈیپ سیک سے کچھ تکنیکی پہلوؤں کو ادھار لے گا جس میں کم از کم ایک ورژن مشین لرننگ تکنیک کو استعمال کرنے کیلیے تیار کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا کمپنی نے پہلے میٹا اے آئی کے ذریعے لاما 4 کو جاری کرنے اور پھر بعد میں اوپن سورس سافٹ ویئر کے طور پر جاری کرنے پر بھی غور کیا ہے۔

    پچھلے سال میٹا نے اپنا مفت لاما 3 ماڈل جاری کیا تھا جو 8 زبانوں میں بات چیت کر سکتا ہے، اعلیٰ معیار کا کمپیوٹر کوڈ لکھ سکتا ہے اور پچھلے ورژن کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ریاضی کے مسائل حل کر سکتا ہے۔

  • 2023 کے مقابلے میں 2024 میں کرپٹو کرنسی پر سائبر حملوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

    2023 کے مقابلے میں 2024 میں کرپٹو کرنسی پر سائبر حملوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

    2024 میں جیسے جیسے ڈیجیٹل مالیاتی لین دین دنیا بھر میں پھیلتا چلا گیا سائبر حملہ آوروں نے اپنی توجہ موبائل آلات اور کرپٹو اثاثوں کی طرف مرکوز کر دی۔

    کیسپرسکی کی نئی فنانشل سائبر ٹھریٹ رپورٹ کے مطابق موبائل بینکنگ ٹروجن کا سامنا کرنے والے صارفین کی تعداد میں 2023 کے مقابلے میں 3.6 گنا اضافہ ہوا جبکہ کرپٹو سے متعلقہ فشنگ میں 83.4 فیصد اضافہ ہوا۔ کیسپرسکی اینٹی فشنگ ٹیکنالوجیز نے کرپٹو کرنسی پر مبنی فشنگ لنک کی پیروی کرنے کی 10,706,340 کوششوں کو روکا جو کہ 5,838,499 کے 2023 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 83.4% اضافہ ہے۔

    جیسے جیسے کریپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حملوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ کمپیوٹرز پر میلویئر کے روایتی بینکنگ حملوں میں کمی دیکھی گئی لیکن کرپٹو اثاثوں کی چوری میں اضافہ دیکھا گیا۔

    2024 میں آن لائن فراڈ کرنے والوں نے صارفین کو فشنگ اور اسکیم پیجز کی طرف راغب کرنا جاری رکھا جو مشہور برانڈز اور مالیاتی تنظیموں کی ویب سائٹس کی نقل کرتے ہیں۔

    بینک 2024 میں سب سے زیادہ مقبول ٹارگٹ تھے جو کہ 42.6 فیصد مالیاتی فشنگ حملوں کا نشانہ بنے۔ 2024 میں آن لائن اسٹور کے صارفین کو نشانہ بنانے والے تمام فشنگ اور جعلی ویب صفحات میں سے 33.2 فیصد نے ایمازون آن لائن شاپنگ کی نقل کی جس سے یہ دھوکہ بازوں کیلیے سب سے مشہور آن لائن برانڈ کا ہدف ہے۔ ایپل، نیٹ فلکس اور علی بابا ویب سائٹس پر بھی حملے ہوئے۔

    ایک بار پھر پے پال سب سے زیادہ ٹارگٹ برانڈ تھا، تاہم اس سے متعلق حملوں کا تناسب 54.7 فیصد سے گر کر 37.5 فیصد رہ گیا۔ ماسٹر کارڈ کو نشانہ بنانے والے حملے اس کے برعکس 2023 میں 16.6 فیصد سے تقریباً دوگنا ہو کر 2024 میں 30.5 فیصد ہوگئے۔

    کیسپرسکی کی جانب سے ویب مواد کے سینئر تجزیہ کار اولگا سوئسٹونوفا کا کہنا ہے کہ دھوکہ باز صارف کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے تیزی سے جعلی برانڈز اور خدمات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مالیاتی لین دین کیلیے اسمارٹ فونز کی مقبولیت صرف ان کی بھوک کو بڑھاتی ہے، آگے دیکھتے ہوئے ہم توقع کرتے ہیں کہ مالیاتی ٹارگٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی اور ذاتی طور پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی، روزمرہ کی ڈیجیٹل عادات میں کمزوریاں، جو تحفظ کیلیے زیادہ چوکسی اور مکمل نقطہ نظر کا مطالبہ کرے گی۔

    کیسپرسکی تجویز کرتا ہے کہ صارفین مشکوک پیغامات کے لنکس کی پیروی نہ کریں، ڈیٹا یا بینکنگ کارڈ کی تفصیلات درج کرنے سے پہلے ویب صفحات کو دو بار چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ملٹی فیکٹر تصدیق کو آن کریں اور مضبوط منفرد پاس ورڈ سیٹ کریں۔ کیسپرسکی پریمئیم جیسے قابل اعتماد حفاظتی حل استعمال کریں۔

    کاروباری اداروں کو اپنے سافٹ ویئر کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا چاہیے خاص طور پر سکیورٹی پیچ پر توجہ دینا چاہیے۔ ملازمین کی حفاظت سے متعلق آگاہی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنائیں اور محفوظ طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ کیسپرسکی نیکسٹ پراڈکٹ لائن کے ذریعے مضبوط نگرانی اور سائبر سکیوریٹی کے حل کو نافذ کریں۔

  • تھائی لینڈ میں زلزلہ: ایلون مسک نے بڑی پیشکش کردی

    تھائی لینڈ میں زلزلہ: ایلون مسک نے بڑی پیشکش کردی

    میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ایسے میں ایلون مسک نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسی صورتحال میں اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ایلون مسک نے اسٹارلنک کٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں رابطے بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

    مسک کا اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ ”میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر دکھی ہوں، اسپیس ایکس کی ٹیم اسٹارلنک کٹس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مواصلاتی ضروریات اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسٹارلنک ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے جو دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے، جہاں انٹرنیٹ کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    دوسری جانب مسک نے ایکس اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کو تینتیس ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

    بھارت: اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

    مسک نے اس اقدام کو بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا،جس میں مختلف کاروباری اداروں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ مسک نے دوہزار بائیس میں ٹوئٹر کو چوالیس ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

  • ایلون مسک نے ایکس اپنی ہی کمپنی کو فروخت کردیا

    ایلون مسک نے ایکس اپنی ہی کمپنی کو فروخت کردیا

    ٹیسلا کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے ایکس اپنی ہی کمپنی کو فروخت کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کو تینتیس ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

    مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

    مسک نے اس اقدام کو بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا،جس میں مختلف کاروباری اداروں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔مسک نے دوہزار بائیس میں ٹوئٹر کو چوالیس ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کی حمایت میں ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑی خرید لی، سرخ رنگ کی چمچماتی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھتے ہوئے ٹرمپ نے گاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا بہت خوبصورت ہے، سب کچھ کمپیوٹرزئزڈ ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا وہ ٹیسلا ڈیلر شپ کے خلاف تشدد کو گھریلو دہشت گردی قرار دیں گے۔

    ”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف

    اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او مسک بھی تھے، ٹرمپ نے گاڑی کا ٹیسٹ نہیں کیا کیونکہ انہیں گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے، لیکن کہا کہ وہ اسے وائٹ ہاؤس میں چھوڑ دیں گے تاکہ ان کا عملہ اسے چلا سکے۔

    واضح رہے ٹرمپ نے الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں پندرہ فیصد سے زیادہ کمی کے بعد مسک کی حمایت میں گاری خریدی ہے۔

  • سال 2025 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا، ماہرفلکیات کی پیش گوئی

    سال 2025 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا، ماہرفلکیات کی پیش گوئی

    کراچی : رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل جزوی طور پر ہوگا، تاہم اس کا نظارہ پاکستان میں نہپیں ہوسکے گا۔

    اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا، اور اس کا اختتام شام 5 بج کر 43منٹ پر ہوگا۔

    ماہر فلکیات کے مطابق یہ نظارہ یورپ، ایشیا، امریکا ،بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا، سال 2025 میں دوسرا گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔

    سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟

    یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

    اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل 2024 میں ہونے والے گرہن کے موقع پر ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کو حالیہ زمانوں میں شاید ہی دیکھا گیا ہو

    اپریل کی 9تاریخ کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل گرہن تھا جب کہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔