Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • تاریخی لمحات، 9 مہینوں سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی ساری دنیا دیکھ سکے گی

    تاریخی لمحات، 9 مہینوں سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی ساری دنیا دیکھ سکے گی

    ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور 9 ماہ سے زیادہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعد بالآخر زمین پر واپس آنے والے ہیں۔ خلائی جہاز کی خرابی کی وجہ سے خلا میں پھنسے خلابازوں کو زمین پر واپس لانے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آخر کار انتظار ختم ہوا، اور خلا میں پھنسے سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور کو واپس لانے کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، گزشتہ 9 مہینے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے دونوں خلا بازوں کو 18 مارچ کو زمین پر واپس لایا جائے گا۔

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر پھنسے ہوئے دو خلاباز بدھ کی صبح اپنے طویل انتظار کے بعد گھر پہنچ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال 5 جون کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن گئے تھے، انھیں محض ایک ہفتے کے بعد زمین پر واپس لوٹنا تھا لیکن بوئنگ اسٹار لائنر میں خرابی پیدا ہو گئی۔

    دونوں خلا بازوں کو اب رواں ماہ مارچ کے آخر تک زمین پر واپس آنا تھا، لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے ایلون مسک سے انھیں جلدی واپس لانے کی گزارش کی، جس کے بعد اس مشن میں تیزی لائی گئی۔ انھوں نے اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچاؤ میں کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


    ’2029 میں انسان مریخ پر قدم، 2031 میں انسانی بستیاں آباد ہوں گی‘


    خلابازوں کی زمین پر واپسی اب اسپیس ایکس کے ’’کریو ڈریگن خلائی جہاز‘‘ پر ہوگی، جو اتوار کو آئی ایس ایس پر کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا ہے، ناسا نے فلوریڈا کے ساحل پر دونوں خلا بازوں کے اترنے کی امید ظاہر کی ہے، خاص بات یہ ہے کہ ناسا دونوں خلا بازوں کی واپسی کو براہ راست نشر کرنے جا رہا ہے۔

    لائیو کوریج کی شروعات ڈریگن خلائی جہاز کے ہیچ بند کرنے کی تیاری سے ہوگی، ناسا کے خلائی مسافر نک ہیگ اور روسکوسموس، روس کے خلائی مسافر الیکژاند گوربونوو بھی ڈریگن کیپسول سے واپس آئیں گے۔

  • ’2029 میں انسان مریخ پر قدم، 2031 میں انسانی بستیاں آباد ہوں گی‘

    ’2029 میں انسان مریخ پر قدم، 2031 میں انسانی بستیاں آباد ہوں گی‘

    اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک انسان کے مریخ مسخر کرنے اور 2031 تک انسانی بستیاں اس سیارے پر بسانے کے لیے پر امید ہیں۔

    انسان جیسے جیسے ترقی کر رہا ہے اس کا خلا کو مسخر کرنے کی خواہش بڑھتی جا رہی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے آئندہ برس 2026 میں مریخ مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں ایلون مسک 2026 میں مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو 2029 میں پہلا انسان مریخ پر قدم رکھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ٹیسلا کا ہیومنائیڈ روبوٹ ‘آپٹیمس’ بھی ہوگا۔

    ایلون مسک نے کہا کہ کامیاب لینڈنگ کی صورت میں 2031 تک انسانی بستیاں مریخ پر آباد ہونے کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسپیس ایکس جس کی بنیاد 14 مارچ 2002 کو رکھی گئی ہے۔ اپنی 23 ویں سالگرہ تک 8 تجربات لانچ کر چکا ہے، لیکن تمام ہی ناکام ہوئے۔

    اسٹار شپ کرافٹ کا سب سے حالیہ دھماکا 7 مارچ کو ہوا تھا۔ خلائی جہاز خلا میں روانہ ہونے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خلائی ملبہ گرنے لگا تھا اور خطرات سے بچنے کے لیے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

     

  • ویڈیو: دنیا کی تاریخ میں پہلی بار انسانوں اور روبوٹس کی میراتھون، تیاریاں جاری

    ویڈیو: دنیا کی تاریخ میں پہلی بار انسانوں اور روبوٹس کی میراتھون، تیاریاں جاری

    دنیا بھر میں ہونے والی میراتھون میں آپ نے انسانوں کو دوڑتے دیکھا ہوگا لیکن آئندہ ماہ انسانوں کے ساتھ روبوٹ بھی دوڑیں گے۔

    چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے اور آئے دن اس ملک سے نت نئی دریافت سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب چین دنیا کی پہلی ایسی میراتھون کی تیاری کر لی ہے جس میں پہلی بار انسانوں کے ساتھ روبوٹ بھی دوڑتے دکھائی دیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آئندہ ماہ 13 اپریل کو ایسی منفرد میراتھون ہونے جا رہی ہے جس میں انسانوں کے ساتھ روبوٹ بھی دوڑتے دکھائی دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ میراتھون 21 کلومیٹر طویل ہوگی جو بیجنگ کے صنعتی ضلع ڈیکسنگ کے اقتصادی تیکنیکی ڈیولپمنٹ کے علاقے میں منعقد کی جائے گی جس کو ای ٹاؤن بھی کہا جاتا ہے۔

    اس دوڑ میں شامل ہونے والے روبوٹس سے متعلق انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    دوڑ میں تقریباً 12,000 انسان اور ہیومنائیڈ روبوٹس حصہ لے سکتے ہیں جس میں ٹاپ تھری رنرز کو انعامات دیے جائیں گے۔

     

    ضلعی حکام کے مطابق کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹکس کلبوں اور عالمی یونیورسٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ میراتھن میں اپنے ہیومنائڈز کھلاڑیوں کو پیش کریں۔

    دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:

    1- روبوٹس انسانوں جیسے نظر آتے ہوں یعنی وہ پہیوں والے نہ ہوں بلکہ انسانوں کی طرح چلنے یا دوڑنے کے قابل ہوں۔

    2- روبوٹس کی اونچائی 0.5  سے 2 میٹر کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کے کولہوں کے جوڑ سے پاؤں کے نیچے تک کا فاصلہ کم از کم 0.45 میٹر کا ہونا چاہیے۔

    3- ریموٹ کنٹرول اور مکمل طور پر خود مختار دونوں طرح کے روبوٹس کو دوڑ میں حصّہ لینے کی اجازت ہو گی اور آپریٹرز ایونٹ کے دوران ان کی بیٹری کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

    دوڑ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

  • بروکولی سے تیار مرکب سے شوگر کا علاج دریافت

    بروکولی سے تیار مرکب سے شوگر کا علاج دریافت

    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بروکولی (شاخ گوبھی، ہرے رنگ کی پھول گوبھی) سے تیار مرکب سے ذیابیطس کے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

    سائنسی جریدے نیچر مائیکرو بائیلوجی میں شائع شدہ مقالے کے مطابق بروکولی کے پودوں میں سلفورافین نامی اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ ٹائپ 2 کے مرض میں مبتلا کچھ لوگوں میں بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    یہ ریسرچ اسٹڈی سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھنبرگ کے محققین نے کی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بروکولی میں موجود نمایاں مرکبات میں سے ایک، یعنی اینٹی آکسیڈنٹ سلفورافین، ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں خون میں شکر کی سطح کو بھی بہتر بناتا ہے۔

    واضح رہے کہ بروکولی غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور اس کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں، اس سے قبل ریسرچ اسٹڈیز میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ کینسر کو روکنے، دل اور ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔


    بروکولی (شاخ گوبھی)سے کینسر کا علاج، نئی تحقیق


    گوتھنبرگ یونیورسٹی کے شعبہ نیورو سائنس اور فزیالوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سرکردہ محقق اینڈرس روزینگرن کے مطابق ’’پری ذیابیطس‘‘ کے علاج میں فی الحال کئی مسائل ہیں، تاہم نئی تحقیق کے نتائج سے ایک نئی راہ ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ پری ذیابیطس وہ قسم ہے جس میں خون میں شکر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، تاہم اتنی زیادہ نہیں کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہو سکے۔

    اس ریسرچ اسٹڈی کے لیے فاسٹنگ بلڈ شوگر والے ایسے 89 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا وزن زیادہ تھا اور شوگر 6.1 اور 6.9 mmol/L کے درمیان تھا، ان کی اوسط عمر 63 سال تھی، اور ان میں 64 فیصد مرد تھے، شرکا کا اوسطاً فاسٹنگ بلڈ شوگر 6.4 mmol/L تھا۔

    ان شرکا کو 12 ہفتوں تک تازہ بروکولی کا عرق لینے کو کہا گیا، یہ عرق دراصل بروکولی میں پائے جانے والے بائیو ایکٹیو مرکبات کی ایک مرتکز شکل ہے، اور بروکولی کے چھوٹے پودوں میں بڑے بروکولی سے 100 گنا زیادہ سلفورافین ہو سکتا ہے۔

    تحقیق کے نتیجے کے مطابق 12 ہفتوں کے اختتام پر فاسٹنگ بلڈ شوگر میں 0.4 mmol/L کی اوسط سے زیادہ کمی نوٹ کی گئی۔ خیال رہے کہ پری ذیابیطس کی حالت میں خون میں شکر کی سطح عام طور پر 5.6 ملی مولز فی لٹر اور 7.0 ملی مولز فی لٹر کے درمیان ہوتی ہے۔

  • چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    شنگھائی میں جاری روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کی نمائش کی گئی جو گھر کے کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے، روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا جو کپڑے استری کرتا ہے، چولہا صاف کرنا جانتا ہے، سجاوٹ کرتا ہے اور انسانوں کی طرح سینڈوچ بھی بنا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے انسان نما روبوٹس سے لوگوں کی زندگی آسان ہوسکتی ہے، چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار وانگ ہونگ نے کہا "روبوٹ انڈسٹری چین کے لیے ایک باہمی اختراعی نظام کی تعمیر کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس پر جلد مزید تحقیات کی جائے۔

    خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

    اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔

  • ویڈیو: دنیا میں ’’مکمل مصنوعی دل‘‘ کے ساتھ زندہ پہلا انسان، ابتدائی 100 دن کیسے گزرے؟

    ویڈیو: دنیا میں ’’مکمل مصنوعی دل‘‘ کے ساتھ زندہ پہلا انسان، ابتدائی 100 دن کیسے گزرے؟

    انسان کا دل کے بغیر جینا ناممکن لیکن سائنس نے اس کو ممکن بنا دیا دنیا کا پہلا انسان 100 دن سے مصنوعی دل کے ساتھ زندہ ہے۔

    دل دھڑکنا زندگی کی علامت اور اس کے بغیر جینے کا تصور ناممکن ہے لیکن سائنسی ترقی نے جیسے کئی ناممکن چیزوں کو ممکن کر دکھایا۔ ایسے ہی اب اصلی دل کے بغیر مصنوعی دل کے ذریعہ جینے کو ممکن کر دکھایا۔

    غیر ملکی میڈیا کے آسٹریلیا میں ایک شخص کو آپریشن کے ذریعہ مصنوعی دل لگایا گیا تھا اور یہ پہلی بار کسی انسان میں مکمل طور پر مصنوعی دل کا ٹرانسپلانٹ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس خوش نصیب 40 سالہ شخص کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ گزشتہ سال 22 نومبر کو سڈنی کے سینٹ ونسنٹ اسپتال میں کارڈیوتھوراسک اور ٹرانسپلانٹ سرجن پال جانز کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل آپریشن میں یہ ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔

    یہ مصنوعی دل بی واکور BiVACOR کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کو ڈاکٹر ڈینیئل ٹنز نے تیار کیا۔ یہ روٹری بلڈ پمپ اور میگنیٹک لیویٹیشن magnetic levitation ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو قدرتی دل کی طرح خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے اور انسانی دل کے مکمل متبادل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

    نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے رضاکارانہ طور پر خود کو اس تجربے کے لیے پیش کیا تھا اور آسٹریلیا میں مکمل مصنوعی دل حاصل کرنے والا پہلا اور دنیا کا چھٹا شخص بنا تھا۔

    اس سے قبل پہلے پانچ امپلانٹس گزشتہ برس امریکا میں ہوئے تھے اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے تمام مریضوں کو عطیہ کیے گئے انسانی دل ملے تھے۔ جس میں امپلانٹ اور ٹرانسپلانٹ کے درمیان سب سے طویل وقت 27 دن تھا۔

    تاہم مذکورہ شخص نے جس نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا۔ اس کو فروری میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور یوں وہ مکمل طور پر مصنوعی دل لگا کر اسپتال سے باہر نکلنے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے۔

     

    اصلی انسانی عطیہ کردہ دل ملنے تک مکمل مصنوعی دل کے ساتھ اپنی زندگی کے 100 دن خیریت سے گزار کر سائنس اور طب کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے اور جلد اس کو انسان کا عطیہ کردہ دل لگا دیا جائے گا۔

  • پرائمری سطح سے طلبہ کو ’’آرٹیفشل انٹیلیجنس‘‘ پڑھانے کا فیصلہ

    پرائمری سطح سے طلبہ کو ’’آرٹیفشل انٹیلیجنس‘‘ پڑھانے کا فیصلہ

    ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے بچوں کو اے آئی پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی سے اپنے اگلی نسل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پرائمری اور سیکنڈری سطح پر بچوں کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلیجنس) پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے شعبے کو مزید ترقی دینا اور اس کے لیے درکار ماہر افراد کی کھیپ تیار کرنا ہے۔

    چینی حکومت کے اس فیصلے کے بعد رواں سال کے آخر تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اسباق پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کے نصاب میں شامل کر دیے جائیں گے۔

    اسکول آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اسباق کو ایک علیحدہ مضمون یا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس جیسے مضامین کے ساتھ ملا کر بھی پڑھاسکیں گے۔

    خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

    اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/ai-will-now-make-its-own-decisions/

  • گوگل کروم استعمال کرنے والے ہوشیار!

    گوگل کروم استعمال کرنے والے ہوشیار!

    گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اس میں کئی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    گوگل کروم استعمال کرنے والے یوزرس کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان خامیوں کا اثر صرف ونڈوز اور لنکس یوزرز پر نہیں پڑے گا بلکہ میک یوزرس بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے ہائی رسک وارننگ جاری کردی۔

    سی ای آر ٹی، ان نے کروم براؤزر میں کئی خامیوں سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز ان خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ڈیوائس تک ایکسز حاصل کرکے ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔

    ایجنسی کا کہنا ہے کہ پرانے ورژن پر چلنے والے کروم کو فوراً اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    لنکس پر 134.0.06998.35 یا اس سے پرانے ونڈوز پر 134.06998.35/16 یا اس سے پرانے اور میک پر 134.0.6998.44/45 یا اس سے پرانے ورژن کو فوراً اَپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے ڈیوائس میں کروم کے یا ان سے پرانے ورژن چل رہے ہیں تو سائبر اٹیک سے بچنے کے لیے اَپڈیٹ کرلیں۔

    واضح رہے کہ سی ای آر ٹی-اِن وقت پر ایسی خامیوں کو لے کر وارننگ جاری کرتی رہتی ہے۔ جنوری میں ایجنسی نے 132.0.6834.83/8r سے پرانا ورزن اور 132.0.6834.110/111 سے پرانا ورژن استعمال کرنے والے یوزرس کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔

  • مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کہاں دکھائی دے گا؟

    مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کہاں دکھائی دے گا؟

    انسانی آنکھ ایک نایاب فلکیاتی نظارہ دیکھنے والی ہے اور رواں ماہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق نے بتایا ہے کہ رواں ماہ جمعہ 14 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا تاہم کچھ ممالک میں یہ چاند گرہن جزوی دکھائی دے گا۔

    انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرہن چاند کی سطح کے تقریباً 118 فیصد حصے پر محیط ہوگا، اور چاند گرہن کے شروع سے اختتام تک تمام مراحل میں تقریباً 6 گھنٹے اور 3 منٹ لگیں گے۔

    جب کہ چاند گرہن کے پہلے حصے کے آغاز سے لے کر آخری جزوی چاند گرہن کے اختتام تک تقریباً 3 گھنٹے 38 منٹ لگیں گے۔

    شمالی اور جنوبی امریکا کے علاوہ دو قطبی براعظم میں مکمل چاند گرہن کامشاہدہ کیا جا سکے گا جب کہ چاند گرہن کا کچھ حصہ یورپ، افریقہ آسٹریلیا کے علاوہ مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

    البتہ وسطی اور مغربی ایشیا جن میں سعودی عرب، مشرقی افریقہ اور مصر کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں یہ چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے۔ تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

  • اسٹار لنک انٹرنیٹ بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ  ڈیبیو کیلئے تیار

    اسٹار لنک انٹرنیٹ بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ ڈیبیو کیلئے تیار

     بھارتی ایئرٹیل نے بھارت میں اسٹارک لنک سیٹیلائٹ انٹرنیٹ کے انتہائی متوقع لانچ کے لیے ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔

    اسپیس ایکس کا اسٹار لنک طویل عرصے سے بھارت میں لانچ کرنا چاہتا ہے اور حالیہ مہینوں میں ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی کے ساتھ اس بات پر جھگڑا ہوا کہ ملک کو سیٹیلائٹ خدمات کے لیے اسپیکٹرم کس طرح دینا چاہیے۔

    بھارتی حکومت نے مسک کا ساتھ دیا ہے کہ اسپیکٹرم کو تفویض کیا جانا چاہیے اور نیلام نہیں کیا جانا چاہیے لیکن اسٹار لنک کی لائسنس کی درخواست ابھی بھی زیر غور ہے۔

    ایئرٹیل نے کہا کہ یہ معاہدہ اسپیس ایکس کے بھارت میں اسٹار لنک کو فروخت کرنے کے لیے اپنے اختیارات حاصل کرنے سے مشروط تھا۔

    بھارتی ٹیلی کام فرم کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس اور ایئرٹیل کاروباری صارفین کو اسٹار لنک آلات اور خدمات پیش کرنے کے لیے تعاون کریں گے جبکہ اسکولوں، صحت کے مراکز اور دور دراز کے علاقوں میں بھی کنکشن فراہم کریں گے۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ کمپنیاں اسٹار لنک کے لیے ایئرٹیل نیٹ ورک کو بڑھانے میں مدد کرنے کے طریقے بھی تلاش کریں گی جبکہ اسپیس ایکس ممکنہ طور پر ملک میں ایئرٹیل کے زمینی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر صلاحیتوں کو استعمال کرے گی۔

    واضح رہے کہ یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں ایلون مسک سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے خلا، نقل و حرکت، ٹیکنالوجی اور اختراعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔