Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • ویڈیو: منفرد ہیلمٹ جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا! پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ

    ویڈیو: منفرد ہیلمٹ جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا! پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ

    پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔

    ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے،
    پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس اور ثاقب اکرام نے منفرد اور کارآمد خصوصیات والا ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو طلب اور پولیس کو اطلاع کر سکتا ہے۔

    اگر بائیک سوار حادثے کے بعد غنودگی کا شکار ہوگا تو ہیلمٹ میں نصب الارم خود بخود بجنا شروع ہو جائے گا۔

    اس سیفٹی ہیلمٹ کے خالق طلبہ کا کہنا ہے کہ اس سیفٹی ہیلمٹ کے ذریعے لوکیشن کی تلاش بھی ممکن ہو گی جب کہ اس میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے کہ ہیلمٹ پہنے بغیر بائیک ہی اسٹارٹ نہیں ہوگی۔

     

  • انسٹاگرام پر ناپسندیدگی کا اظہار، نئے بٹن کی تیاری

    انسٹاگرام پر ناپسندیدگی کا اظہار، نئے بٹن کی تیاری

    دنیا بھر میں مقبول سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی انتظامیہ اب ایک نئی تبدیلی لانے کی تیاری کررہی ہے، پیغامات پر ’ڈس لائک‘ یا ناپسند کرنے کا بٹن شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    انسٹاگرام کپمنی میٹا نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک ایسا فیچر آزما رہی ہے جس سے صارفین اس بات کا اظہار کر سکیں کہ انہیں کوئی کمنٹ یا تبصرہ پسند نہیں آیا یا وہ اسے غیر متعلقہ سمجھتے ہیں۔

    اس حوالے سے انسٹاگرام پر ڈس لائک بٹن کی آزمائش شروع کردی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی بھی دے دی گئی ہے، صارفین کو یہ فیچر انسٹاگرام کی فیڈ پوسٹس اور ریلز دونوں میں نظر آئے گا۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ بٹن صرف نجی طور پر کام کرے گا، یعنی ڈس لائک کا کوئی کاؤنٹ ظاہر نہیں ہوگا اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے کسی تبصرے کو ناپسند کیا ہے۔

    اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ بٹن ڈس لائکس تبصروں کی درجہ بندی (رینکنگ) میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

    مذکورہ بٹن کے تحت صارفین ابھی کسی بھی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ یا ویڈیو کو ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ مذکورہ پوسٹ یا ویڈیو پر کیے جانے والے کمنٹس کو ڈس لائک کر سکیں گے۔

    علاوہ ازیں ڈس لائیک کرنے والے صارف کا یوزر نیم بھی واضح نہیں ہوگا، اس لیے مذکورہ بٹن کو بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

    انسٹاگرام کے سربراہ نے اسی حوالے سے تھریڈ پوسٹ میں تصدیق کی کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور آنے والے وقتوں میں اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

  • ڈیپ سیک کو ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا

    ڈیپ سیک کو ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا

    جنوبی کوریا نے ڈیپ سیک کو پرائیویسی جائزے کے لیے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹ کے ڈاؤن لوڈز کو چینی اسٹارٹ اپ کے رازداری کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے معطل کر دیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے پرائیویسی واچ ڈاگ نے پیر کے روز کہا کہ ڈیپ سیک کے آر ون چیٹ بوٹ کو ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے کے مقامی ورژن سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہانگزو میں قائم فرم نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    چینی کمپنی کی ایپ ڈیپ سیک نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

    چینی ایپ کے لانچ ہوتے ہی امریکا اور یورپ میں ہلچل مچ گئی ، ایک ہفتے میں امریکا میں چینی ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جس سے امریکا اور یورپ کی ٹیک کمپینز نے سرپکڑ لئے۔

    امریکا میں چینی ڈیپ سیک کی اچانک مقبولیت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز گرگئے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار دے دیا اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد ہماری انڈسٹری کو جاگ جانا چاہیے۔

    اب امریکی بحریہ نے بھی چینی ڈیپ سیک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقین کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ سیک کا آرون ماڈل کسی بھی کام کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

    امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک کا کہنا ہے چینی ایپ متاثر کن ہے تاہم، ہم اس سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    خیال رہے ڈیپ سیک اے آئی چیٹ باٹ ہے، جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے، چینی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ ایپ حساب، کوڈنگ اور دیگر معاملات میں اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

  • ایلون مسک نے ’گروک تھری‘ چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان  کردیا

    ایلون مسک نے ’گروک تھری‘ چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

    چیٹ بوٹ اور چیٹ جی پی ٹی کا مدِمقابل ’گروک تھری‘آج متعارف کرایا جائے گا، یہ بات ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے خطاب میں کہی۔

    دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے گروک تھری کی جدیدیت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تجربات کے دوران اس نے موجودہ تمام چیٹ بوٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک اچھی پیش رفت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بتایا کہ ایکس اے آئی کے ’گروک تھری‘ چیٹ بوٹ کی تقریب رونمائی امریکی وقت کے مطابق آج بروز پیر رات 8 بجے کی جائے گی۔

    ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی کا مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ اور چیٹ جی پی ٹی کا مدِمقابل گروک تھری پیر کو رات 8 بجے پیسیفک ٹائم کو ایک لائیو ڈیمو کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز مسک کی سربراہی میں ایک سرمایہ کار گروپ نے اوپن اے آئی کے غیر منافع بخش اثاثے خریدنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش کی۔ یہ اقدام دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی اس کمپنی کے خلاف ایک اور چال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ بہترین مصنوعی ذہانت ماڈلز کی ترقی کے لیے درکار سرمایہ حاصل کرنے کے لیے ایک منافع بخش ادارہ بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے گروک 2 ماڈل اگست 2024 میں متعارف کرایا تھا جو تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ستمبر 2024 میں کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کو تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا تھا۔

    اب تک یہ فیچرز صرف ایکس پریمیئم اور پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب تھے مگر اب تمام افراد انہیں استعمال کر سکیں گے، اس کا ممکنہ مقصد گروک صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ فیڈ بیک سے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال اگست2024 میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور ایک امریکی عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اوپن اے آئی کے منافع بخش ادارے میں تبدیلی کے عمل کو روکے۔

    اس کے جواب میں اوپن اے آئی کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی بولی ان کے مقدمے کے مؤقف سے متصادم ہے۔

  • ایپل کا کم قیمت آئی فون اسی ہفتے متعارف کرائے جانے کا امکان

    ایپل کا کم قیمت آئی فون اسی ہفتے متعارف کرائے جانے کا امکان

    معروف امریکی کمپنی ایپل اپنے نئے اور کم قیمت آئی فون ایس ای 4 کو اسی ہفتے متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی 19 فروری کو سال کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ ایپل کے آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے گزشتہ کافی عرصے سے لیکس اور افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

    ایپل کی جانب سے اس کا باضابطہ طور پر اعلان تو نہیں کیا گیا مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’صارفین ہماری فیملی کے نئے رکن سے ملنے کے لیے تیار ہوجائیں‘۔

    iPhone SE4 - Biggest Upgrade in SE Lineup? - YouTube

    یاد رہے کہ یہاں "خاندان” سے مراد ایپل کی ڈیوائسز کی رینج ہے۔ اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی ڈیوائس لانچ ہو رہی ہے لیکن انہوں نے 19 فروری کو ایک اعلان کی تصدیق کر دی ہے۔

    آئی فون ایس ای 4 کے متوقع فیچرز اور ڈیزائن

    لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایس ای 4 کا ڈیزائن پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور جدید ہوگا۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی آئی فون ایس ای میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا اور اس کا ڈیزائن آئی فون 14کی طرز پر فل اسکرین ہوگا۔

    نئے فون میں فرنٹ کیمرہ ایک نوچ میں ہوگا اور چہرے کی شناخت کے لیے فیس آئی ڈی بھی سپورٹ کرے گی، مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے بھی ہوگا۔

    مختلف لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔

    پہلی بار ایس ای سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایپل کی جانب سے پہلی بار خود تیار کیے گئے موڈیم کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

     

  • ٹک ٹاک ایپ سے متعلق اہم فیصلہ، صارفین خوش

    ٹک ٹاک ایپ سے متعلق اہم فیصلہ، صارفین خوش

    ٹرمپ کی جانب سے پابندی مؤخر کیے جانے کے بعد TikTok امریکی ایپ اسٹورز پر واپس دستیاب ہو گئی۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کے زیر انتظام مقبول سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے نفاذ میں تاخیر کے بعد ٹک ٹاک امریکا میں ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز پر واپس آگئی۔

    ایپ سے متعلق ایک قانون کے تحت اس کے چینی مالک کو قومی سلامتی کی بنیاد پر اسے فروخت کرنے یا 19 جنوری سے لاگو ہونے والی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    TikTokجس کے 170 ملین سے زیادہ امریکی صارفین ہیں، قانون کی تعمیل کے لیے 18 جنوری کو ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں قانون کے نفاذ میں 75 دن کی تاخیر کی درخواست کی گئی جس کے بعد سے ایپل اور گوگل نے اپنے ایپ اسٹورز پر TikTok کو دستیاب نہیں کیا تھا۔

    تاہم اب پابندی مؤخر کیے جانے کے بعد TikTok امریکی ایپ اسٹورز پر واپس دستیاب ہو گئی۔

    ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کی چینی ملکیت اور لاکھوں امریکیوں کے ڈیٹا تک رسائی اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بناتی ہے۔

  • آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

    آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

    محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز ’روبلوکس‘ سے منسلک خطرات کا تجزیہ کر کے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتا لگایا ہے۔

    روبلوکس صرف ایک گیم ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک کھیل کا ایک ڈیجیٹل میدان بن چکا ہے، جہاں دنیا بھر کے لاکھوں بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ اس دنیا میں بہت سے کھلاڑی اپنے گیمنگ تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں، اس لیے وہ اکثر غلطی سے ایسی خراب فائلیں ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں جو ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہوتی ہیں۔ 2024 میں، کیسپرسکی نے روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 16 لاکھ 12,921 حملوں کا پتا لگایا۔ اگست میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 79,286 حملے ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد ستمبر میں 1 لاکھ 60,116 اور اکتوبر میں 1 لاکھ 51,638 حملے ہوئے۔

    کیسپرسکی آن لائن گیمنگ

    محفوظ انٹرنیٹ ڈے ایک یاد دہانی ہے، کہ ڈیجیٹل سیفٹی کی حفاظت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، خاص طور پر نوجوان گیمرز کے لیے جو اکثر سائبر جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیسپرسکی کے سیکیورٹی ماہر واسیلی کولسنیکوف کہتے ہیں ’’سائبر کریمینلز مسلسل اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اور ان بچوں کی حفاظت کے لیے جو فعال طور پر ڈیجیٹل دنیا کو تلاش کر رہے ہیں، ہمیں سائبر سیکیورٹی کو ان کی پرورش کا ایک لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سائبر تحفظ کو فروغ دے کر، بھروسہ مند سیکیورٹی سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے ضروری چیزیں سکھا کر، ہم ایک محفوظ آن لائن ماحول بنا سکتے ہیں، جہاں بچے فراڈ کا شکار ہوئے بغیر اپنے پسندیدہ گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔’‘

    واٹس ایپ صارفین خبردار: کسی لنک پر کلک کیے بغیر بھی فون ہیک ہو سکتا ہے

    اپنے بچوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے، کیسپرسکی صارفین کو تازہ ترین خطرات کے بارے میں باخبر رہنے اور اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی سفارش کرتا ہے، والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ان ممکنہ خطرات کے بارے میں کھل کر بات چیت کریں، جن کا انھیں آن لائن سامنا ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو ایک منفرد پاس ورڈ منتخب کرنے میں مدد کریں اور اسے وقفے وقفے سے تبدیل کرنے پر آمادہ کریں۔

    ڈیجیٹل تربیت کے لیے مخصوص ایپس جیسے کہ ’کیسپرسکی سیف کڈز‘ کے ساتھ والدین مؤثر طریقے سے اپنے بچوں کی آن لائن اور آف لائن دونوں جگہوں پر حفاظت کر سکتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کو سائبر سیکیورٹی سے متعارف کرانے میں مدد کے لیے، کیسپرسکی ماہرین نے سائبر سیکیورٹی الفا بیٹ تیار کیا ہے۔ اس کتاب میں آپ کے بچے نئی ٹیکنالوجیز سے واقف ہوں گے،، آن لائن خطرات سے بچنے کا طریقہ جانیں گے، اور دھوکے بازوں کی چالوں کو پہچانیں گے۔ اس کتاب کی پی ڈی ایف مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

  • انسٹاگرام صارفین کیلیے بڑی سہولت دوبارہ متعارف

    انسٹاگرام صارفین کیلیے بڑی سہولت دوبارہ متعارف

    دنیا بھر میں مقبول وڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے پرانے فیچر کو دوبارہی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام ایپ صرف تفریحی مواد دیکھنے کی ہی جگہ نہ ہو بلکہ یہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اب جب آپ ریلز ٹیب پر جائیں گے تو آپ کو ایک خصوصی فیڈ نظر آئے گی جہاں وہ ریلز شامل ہوں گی جو آپ کے دوستوں نے پسند کی ہیں یا ان پر کوئی کمنٹ کیا ہے۔ آپ اوپر دائیں کونے میں جا کر براہ راست ان سے گفتگو بھی شروع کرسکتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے اس فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپ صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔

    اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسے ابتدائی طور پر صرف چند ممالک میں متعارف کروا رہے ہیں تاہم اسے جلد ہی مزید ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

  • ایلون مسک نے ٹک ٹاک خریدنے کا اپنا پلان واضح کر دیا

    ایلون مسک نے ٹک ٹاک خریدنے کا اپنا پلان واضح کر دیا

    ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے دنیا بھر میں مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک خریدنے کے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے امریکا اس ایپ پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ایلون مسک کا حالیہ بیان دی ویلٹ گروپ کی طرف سے آن لائن جاری کیا گیا جو انہوں نے ویڈیو لنک پر ایک سمٹ میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹک ٹاک کیلیے کوئی بولی نہیں لگائی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ایلون مسک نے ٹرمپ کے دفتر پر قبضہ کر لیا‘

    ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایلون مسک چینی ایپ کو خریدنا چاہیں تو میں اس کی حمایت کروں گا۔

    ایلون مسک کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک کیلیے میرے پاس کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے، میں اس کو ذاتی طور پر استعمال نہیں کرتا اور اس کے فارمیٹ سے واقف بھی نہیں ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹک ٹاک کا مالک بننے کیلیے فی الحال کچھ نہیں کر رہا، عام طور پر میں کمپنیاں نہیں خریدتا بلکہ شروع سے کمپنیاں بناتا ہوں۔

    قبل ازیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔

  • 2032 اور ہماری زمین؟ خوفناک پیشگوئی

    2032 اور ہماری زمین؟ خوفناک پیشگوئی

    ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی ہی نہیں ہماری زمین کو ایک اور خطرہ لاحق  2032 سے متعلق ایک خوفناک پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی نے زمین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک اس تبدیلی سے پریشان ہیں۔ کہیں سمندری اور برفانی طوفان، تباہ کن بارشیں ہو رہی ہیں تو کہیں قیامت خیز گرمی زمین کو تانبا بنانے پر تلی ہوئی ہے اور کہیں شدید خشک سالی قحط کا سامان کر رہی ہے۔

    تاہم ان تمام وجوہات سے ہٹ کر ایک اور خوفناک پیشگوئی سامنے آئی ہے جو 2032 سے تعلق رکھتی ہے اور اگر یہ پوری ہوگئی تو زمین کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا نے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 2032 میں کائنات میں زندگی رکھنے والے واحد سیارے (زمین) کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہو گئے ہیں۔

    سائنس دانوں نے پیشگوئی کی ہے کہ 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔

    یہ سیارچہ جو 90 میٹر پر محیط ہے۔ گزشتہ ہفتہ تک اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات ایک فیصد تھے جو صرف چند روز میں ہی بڑھ کر 2.3 فیصد ہوچکے ہیں۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کے ٹکرانے کے امکانات کے حوالے سے نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔