Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز، ڈیٹا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز، ڈیٹا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    صارفین اب آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی کے صرف 897روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز اور ڈیٹا کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    بھارتی کمپنی بی ایس این ایل مستقبل میں اپنی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے سیلولر کمپنی مسلسل نئے اور طاقتور ریچارج پلان لا رہی ہے، حال ہی میں بی ایس این ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تین خصوصی پلان کا اعلان کیا ہے۔

    بی ایس این ایل نے اپنے اعلان کے مطابق صرف 897 روپے کے ریچارج میں طویل مدتی، لامحدود کالنگ اور کافی ڈیٹا پیش کرنے کی حامی بھری ہے، اس پلان کی خاص بات اس کی 180 دن یعنی پورے 6 ماہ کی میعاد ہے۔

    صارفین ایک بار بیلنس ریچارج کرنے کے بعد آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی اور دباؤ کے بی ایس این ایل خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پلان بھارتی صارفین کو تمام نیٹ ورکس پر لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن اور کل 90GB ڈیٹا پیش کرتا ہے۔

    کوئی بھی صارف اپنی ضرورت کے مطابق کسی بھی وقت اسے استعمال کرسکتا ہے جو لوگ بار بار ریچارج نہیں کرنا چاہتے اور لمبی میعاد چاہتے ہیں انھیں یہ منصوبہ کافی فائدہ دیگا۔

    بی ایس این ایل کا 599 روپے کا پلان بھی مرتب کیا ہے جسے آل راؤنڈر کا نام دیا گیا ہے، یہ پلان 84 دنوں کی میعاد پیش کرتا ہے، صارفین کو روزانہ 3 جی بی ڈیٹا ملے گا انھیں کُل 25 جی بی، لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن فراہم کیا جائے گا۔

    بی ایس این ایل نے 249 روپے والا پیکج بھی پیش کیا ہے، یہ پلان 45 دن کی میعاد پر مشتمل ہوگا جس میں دو جی بی ڈیٹا ہر روز فراہم کیا جائے گا یعنی کُل 90 جی بی ڈیٹا، لامحدود کالنگ، 100 مفت ایس ایم ایس روزانہ فراہم کیے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/if-you-want-to-protect-mobile-data-do-not-do-this-at-all/

  • آن لائن بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلئے میٹا نے کونسا بہترین اقدام کیا؟

    آن لائن بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلئے میٹا نے کونسا بہترین اقدام کیا؟

    کراچی: میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنے پلیٹ فارمز پر بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے ٹولز اور اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔

    میٹا کی جانب سے متعارف کرائے گئے اقدامات میں نوجوان صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ میں بہتری، عریانیت کے تحفظ میں وسعت اور بچوں سے متعلق موقد پر مشتمل بالغ افراد کے زیرِانتظام اکاؤنٹس کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات شامل ہیں، اب نو عمر نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس پر یہ وضاحت زیادہ واضح انداز میں نظر آئے گی کہ وہ کس سے میسج پر بات کر رہے ہیں۔

    جیسے کہ حفاظتی تجاویز، اکاؤنٹ کب بنایا گیا اور ایک ہی وقت میں کسی میسج بھیجنے والے کو بلاک اور رپورٹ کرنے کا نیا آپشن شامل ہے، صرف جون کے مہینے میں ہی نوجوانوں نے میٹا کے حفاظتی نوٹسز کے ذریعے 10 لاکھ اکاؤنٹس کو بلاک کیا اور 10 لاکھ اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا۔

    میٹا نے بین الاقوامی "سیکسوٹارشن” فراڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسٹاگرام پر "لوکیشن نوٹس” کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ 10 فیصد سے زائد صارفین نے اس نوٹس پر کلک کر کے مزید معلومات حاصل کیں۔

    یہ نوٹس صارفین کو اس وقت خبردار کرتا ہے جب وہ کسی دوسرے ملک میں موجود فرد سے چیٹ کر رہے ہوں، جو اکثر نوجوانوں کو استحصال کا نشانہ بنانے کی ایک چال ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کے لیے اہم "عریانیت تحفظ” فیچر جو مشکوک برہنہ تصاویر کو خودکار طریقے سے دھندلا کر دیتا ہے، اب بھی وسیع پیمانے پر فعال ہے۔

    جون تک، 99 فیصد صارفین، جن میں نو عمر نوجوان بھی شامل ہیں، انھوں نے یہ سیٹنگ فعال رکھی، اس فیچر کی وجہ سے غیر مناسب مواد فارورڈ کرنے کی شرح میں نمایاں کمی آئی، تقریباً 45 فیصد افراد نے وارننگ ملنے کے بعد ایسی تصاویر کو شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کُن انکشاف

    ایسے اکاؤنٹس جو بالغ افراد چلاتے ہیں اور جن میں بچوں کو نمایاں کیا گیا ہوتا ہے، جیسے والدین یا ٹیلنٹ ایجنٹس کے زیرِانتظام اکاؤنٹس، میٹا اب ان پر بھی نوعمر نوجوان صارفین جیسے حفاظتی اقدامات لاگو کر رہا ہے۔

    ان میں سخت میسج کنٹرول اور "ہیڈن ورڈز” شامل ہیں جو نازیبا گفتگو کو خود بخود فلٹر کر دیتے ہیں، اس کا مقصد ناپسندیدہ یا نامناسب رابطوں کو پیشگی روکنا ہے۔

    علاوہ ازیں، میٹا مشتبہ افراد کے لیے ایسے اکاؤنٹس کی تلاش اور سفارشات میں ان کی واضح طور پر دکھائی دینے کو کم کرے گا تاکہ ان کے سامنے ظاہر ہونا مشکل ہو، اس سے قبل میٹا ان اکاؤنٹس پر گفٹ قبول کرنے یا پیڈ سبسکرپشن کی سہولت بھی ختم کر چکا ہے۔

    مزید سخت اقدامات کے تحت، میٹا نے تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس ختم کیے جو بچوں کے نمایاں اکاؤنٹس پر جنسی نوعیت کے تبصرے کرتے یا تصاویر طلب کرتے تھے، مزید 5 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی حذف کیے گئے جو ان ہی اکاؤنٹس سے منسلک تھے۔

    میٹا دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ "ٹیک کوالیشن” کے "لینٹرن پروگرام” کے ذریعے بھرپور شراکت داری قائم کر رہا ہے تاکہ ایسے نقصان پہنچانے والے عناصر دیگر پلیٹ فارمز پر دوبارہ سرگرم نہ ہو سکیں۔

    https://urdu.arynews.tv/llama-api-metas-new-model-introduced/

  • پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل

    پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل

    پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    رواں سال اگست میں پاکستان میں نیشنل ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد ہو گا جس میں آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

    ڈیجیٹل نیشنل سمٹ کا انعقاد جی ایس ایم اے کے تحت 7 اگست کو کیا جائےگا۔ سمٹ میں وزیرخزانہ، وزیر آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

    ڈیجیٹل نیشنل سمٹ پاکستان کی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اےآئی اور فائیوجی سمیت سرمایہ کاری کیلئے ٹیکس اور ریگولیٹری اصلاحات پر مشاورت ہو گی۔

    سائبر فراڈ سے بچاؤ، پائیداری اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کانفرنس کا مقصد خوشحال، محفوظ اور جامع ڈیجیٹل پاکستان کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    جی ایس ایم اے کی جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی پر خصوصی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ رپورٹ میں  ملک کی ڈیجیٹل ترقی اور پالیسی رجحانات پر رہنمائی فراہم کی جائےگی۔

  • پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا

    پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا

    کراچی (29 جولائی 2025): پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) چین سے 31 جولائی 2025 کو پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا جائے گا۔

    یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے، جو زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا، اور اس سے قومی سطح پر وسیع پیمانے پر اپلیکیشنز کو سہارا ملے گا۔

    سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ’پریسجن ایگریکلچر‘، انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی، اور علاقائی منصوبہ بندی کو ممکن بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ

    یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کر کے، نیز گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھ کر، قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو بھی مضبوط بنائے گا۔


    پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان


    سیٹلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس کی نقشہ سازی اور جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوؤں کو بھی سپورٹ کرے گا، مختلف ماحولیاتی حالات میں اس کی ڈیٹا کے حصول کی صلاحیتیں اسے ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے انتظام کے لیے ایک انتہائی اہم اثاثہ بناتی ہیں۔

    قومی خلائی پالیسی اور سپارکو کے ویژن 2047 کے مطابق اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ سے ملک کی خلائی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کو مزید مضبوطی ملے گی، پاکستان کے موجودہ ریموٹ سینسنگ بیڑے میں پی آر ایس ایس-1 (جولائی 2018 میں لانچ ہوا) اور ای او-1 (جنوری 2025 میں لانچ ہوا) شامل ہیں۔

  • اوپن اے آئی کے سربراہ نے پوڈ کاسٹ میں چیٹ جی پی ٹی کے حوالے سے ہولناک بات کا اعتراف کر لیا

    اوپن اے آئی کے سربراہ نے پوڈ کاسٹ میں چیٹ جی پی ٹی کے حوالے سے ہولناک بات کا اعتراف کر لیا

    اوپن اے آئی (OpenAI) کے سربراہ سام آلٹمین نے چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے حوالے سے ایک ہولناک بات کا اعتراف کر لیا ہے۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں اوپن اے آئی کے سربراہ سام آلٹمین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو تھراپسٹ کے طور پر استعمال کرنے کی صورت میں کوئی قانونی رازداری حاصل نہیں ہوتی۔

    اس سوال کے جواب میں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس جدید لیگل سسٹم کے ساتھ کیسے کام کرتا ہے؟ آلٹمین نے یہ تشویش ناک بات بتائی کہ اے آئی کے لیے ابھی تک کوئی قانونی یا پالیسی فریم ورک تیار نہیں کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ کئی مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ صارفین اس پر جو بھی گفتگو کرتے ہیں اس کی کوئی قانونی گارنٹی نہیں کہ اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے یا نہیں۔

    آلٹمین نے کہا کہ جس طرح مریض ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور اپنے مسائل بتاتے ہیں تو قانون ان کو یقین دلاتا ہے کہ ڈاکٹر ان کے رازوں کی پاس داری کرنے کے پابند رہیں گے، اس طرح چیٹ جی پی ٹی ایسی کسی قانونی پابندی کے دائرے میں نہیں آتی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص اس چیٹ باٹ کے ساتھ اپنے ذاتی، جذباتی یا حساس مسائل پر بات چیت کرتا ہے، تو اس بات کی کوئی قانونی ضمانت نہیں ہے کہ یہ معلومات مکمل طور پر خفیہ رہیں گی۔

    چیٹ جی پی ٹی اوپن اے آئی سام آلٹمین
    چیٹ جی پی ٹی اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین

    سام آلٹمین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے وقت صارفین کو اپنی نجی معلومات کے تحفظ کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ اگرچہ یہ ٹیکنالوجی کئی سہولتیں فراہم کرتی ہے لیکن اسے پیشہ ورانہ تھراپی یا مشاورت کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس کی حدود کیا ہیں۔


    فیک جاب آفرز سے ہوشیار، نوجوانوں کو ٹریپ کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس متحرک


    واضح رہے کہ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب لوگ تیزی سے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو اپنی ذہنی صحت اور جذباتی مسائل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ حساس معلومات شیئر کرنے سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کی پرائیویسی پالیسی کو اچھی طرح سمجھ لیں اور پیشہ ورانہ مشورے کے لیے مستند ماہرین سے رجوع کریں۔

     

  • مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ایپ نے پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

    چین کی سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ہوتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے صارفین اپنی شارٹ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے اور مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز طے کی ہوئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    ٹک ٹاک کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد رہی، جو انتہائی بلند ہے۔ ان میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

    چینی سوشل میڈیا سائٹ نے عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ ان میں 31.1 فیصد بالغ یا حساس مواد، 45 فیصد غلط معلومات اور 13 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز شامل تھیں۔

    اس سے قبل مارچ 2025 میں، TikTok نے مغربی افریقہ میں خفیہ کارروائیوں سے منسلک 129 اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا تھا۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر تحفظ، شائستگی، پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور بااعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

  • دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے

    دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے

    چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف خود کار طریقے سے کام کر سکتا ہے بلکہ چارجنگ کم ہونے پر خودکار طریقے سے اپنی بیٹری بھی تبدیل کر سکتا ہے۔

    شینژن میں قائم چینی روبوٹکس کمپنی ’یو بی ٹیک ‘ کے مطابق دی واکر ایس ٹو دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کسی انسانی معاونت کے بغیر خودکار طور پر محض تین منٹ میں اپنی بیٹریز خود بدل سکتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو صنعتی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے، ڈوئل بیٹری پاور بیلنس ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ رئیل ٹائم میں بیٹری لیول کو مانیٹر کرسکتا ہے اور ضرورت کے وقت انہیں بدل لیتا ہے یا چارج کرسکتا ہے۔

    اسی طرح اس میں کوئیک چارج بیٹری ماڈل بھی دیا گیا ہے تاکہ وہ کم از کم وقت میں بیٹری کو بدل سکے۔ کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روبوٹ چوبیس گھنٹے تک کام جاری رکھ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ چین اب دنیا میں سب سے زیادہ روبوٹس استعمال کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے، صرف جنوبی کوریا اور سنگاپور اس سے آگے ہیں۔

    بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہر 10 ہزار کارکنوں کے مقابلے میں 470  روبوٹس استعمال ہو رہے ہیں، جو جرمنی (429) اور جاپان (419) جیسے صنعتی ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔

    دنیا بھر میں روبوٹس سے متعلق جتنے پیٹنٹس ہیں، ان میں سے دو تہائی سے زائد صرف چین کے پاس ہیں، جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار  ہے۔

  • فیک جاب آفرز سے ہوشیار، نوجوانوں کو ٹریپ کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس متحرک

    فیک جاب آفرز سے ہوشیار، نوجوانوں کو ٹریپ کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس متحرک

    اسلام آباد: ملک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بھتہ خوری کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فراڈ فری لانسنگ سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر بالخصوص پنجاب میں سوشل میڈیا کے ذریعے ’فراڈ فری لانسنگ‘ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

    ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فیک جاب آفرز کے لیے شہری سے کہا جاتا ہے کہ وہ ان کی فری لانسنگ کمیونٹی میں شامل ہو جائیں، جب نوجوان واٹس ایپ گروپس میں شامل ہو جاتے ہیں تو انھیں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جاتا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق جو شہری فحش مواد کے خلاف ری ایکٹ کر دیتے ہیں، تو پھر ان کو رپورٹ کرنے کی دھمکی دے کر ٹریپ کر لیا جاتا ہے، اور اس طرح گروپ میں شامل افراد کو قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے کر ان سے 10-15 لاکھ روپے بٹورے جاتے ہیں۔


    واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف کروانے کا اعلان


    سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی واٹس ایپ ڈی پی، یوزرنیم اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ذریعے ہدف بنایا جا رہا ہے، صارفین کو بغیر اجازت واٹس ایپ گروپ میں شامل کر کے نشانہ بنایا جاتا ہے، اور ایسے واٹس ایپ یا ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو ہدف بنایا جایا ہے جو تصدیق شدہ نہیں ہوتا۔

    ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہے کہ شہری واٹس ایپ سمیت سوشل پلیٹ فارمز پر پروفائل اور گروپس میں شامل کیے جانے کی سیٹںگ ایڈجسٹ کریں، اور واٹس ایپ اور ٹیلیگرام کے ذریعے آنے والی جاب آفرز سے محتاط رہیں، کسی بھی گروپ سے غیر اخلاقی مواد کو ڈاؤن لوڈ یا فارورڈ کرنے سے اجتناب کریں، اور غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے لیے تعاون کرنے کی کسی ریکوئسٹ کا جواب نہ دیں، نیز ڈیجیٹل لا پروفیشنلز اور سائبرکرائم لائرز سے رابطہ رکھنے کی کوشش کریں۔

  • واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف کروانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف کروانے کا اعلان

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس نے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا ہے۔

    اب واٹس ایپ نے میسج سمریز کے نام سے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میسج سمریز فیچر کی مدد سے صارفین وقت ضائع کیے بغیر پیغامات کو پڑھ سکیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو ’کوئیک ری کیپ‘کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو چیٹس کے مسیجز سمری کی طرح موصول ہوں گے۔

    صارفین چیٹس کو منتخب کر کے مینیو پر جاکر کلک کرے گا جہاں کوئیک ری کیپ آپشن نظر آئے گا۔ یہ آپشن منتخب کرتے ہی ان ریڈ میسجز کی سمری سامنے آجائے گی۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جانب سے جلد اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

  • آئی فون پرو17 کی قیمت صرف 145،000 روپے!

    آئی فون پرو17 کی قیمت صرف 145،000 روپے!

    آئی فون پرو 17 خریدنے والوں کےلیے بڑی خبر آگئی ہے، ایپل نے اس جدید فون کی قیمت لاکھوں میں وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ایپل کمپنی اپنے آئی فون سیریز 17 کی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں جس قیمت پر متعارف کرائی گی اس حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اس کی پروڈکشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی روپوں میں آئی فون 17 کی قیمت 145،000 روپے کے آس پاس ہوسکتی ہے جبکہ لانچنگ کے بعد اس قیمت میں ردو بدل کا امکان ہے۔

    آئی فون 17 میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جبکہ اس جدید فون میں اے 19 کے سستے فیچر کو بھی متعارف کرایا جائے گا، میڈیا رپوٹس کے مطابق مذکورہ فون پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ڈسپلے پرفارمنس بھی پہلے سے بہتر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی فون17 سیریز کی سب سے خاص بات کیا ہوگی؟

    حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اسی سال ستمبر 2025 میں ریلیز ہونے والا ہے، ٹیکنالوجیکل کمپنی آئی فون کے لانچ کے شیڈول کو پچھلے سالوں کی طرح برقرار رکھ کر اپنی اجارہ داری کو بھی مزید یقینی بنائے گی۔

    روایتی طور پر آئی فون کے نئے ماڈل کو ستمبر میں ہی لانچ کیا جاتا ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

    آئی فون 17 پرو میکس کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں ڈیمانڈ ٹاسک کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

    اس نئے فون میں ایپل A19 پرو چپ کے ساتھ ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ایپل آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں پتلی بیزلز کے ساتھ ایک سلیک ڈیزائن ایک بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا، آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/foldable-iphone-display-production-begins/