Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • چینی خلاء باز تجرباتی خلائی مشن پر روانہ

    چینی خلاء باز تجرباتی خلائی مشن پر روانہ

    بیجنگ : چین کے خلائی تحقیقاتی ادارے جیکوآن (Jiuquan ) نے اپنے دو خلاباز خلائی مشن کی تکمیل کے لیے مدار میں روانہ کردیے ہیں جو ایک ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کر کے تحقیقاتی اور تجرباتی سرگرمیاں انجام دیں گے

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ خلائی مشن آج صبح روانہ ہوا ہے جس کو Shenzhou 11 کا نام دیا گیا ہے جو دو تجربہ کار خلاء بازوں پر مشتمل ہے جو 30 دن تک خلاء میں قیام کریں گے اور اپنی تحقیقاتی اور تجرباتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اُن کا قیام میں خلاء میں قائم ٹیانگونگ نامی خلائی اسٹیشن میں ہوگا۔
    shenzou-11-post-1

    واضح رہے کہ یہ چینی خلابازوں کے لیے سب سے زیادہ مدت تک خلا میں رہنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں خلاء باز 49 سالہ جنگ ہیپنگ اور 37 سالہ چینگ ڈونگ حصہ لے رہے ہیں۔
    shenzou-post-2

    خیال کیا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے مسلسل خلاء بازمشن بھیجنے سے لگتا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر چاند اور مریخ پر اپنا انسانی مشن روانہ کرے گا۔

    مشن کی روانگی سے قبل اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے صدر شی جنپنگ نے امید ظاہر کی کہ خلائی مشن چین کو خلائی قوت بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا اور چیں کو خلا کی بازیافت میں وسیع تر اور مزید اقدام کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

  • سیکیورٹی خدشات، وفاقی حکومت نے پوکیومون گیم پر پابندی لگا دی

    سیکیورٹی خدشات، وفاقی حکومت نے پوکیومون گیم پر پابندی لگا دی

    اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کی وجوہات پر وفاقی ادارہ برائے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے ’پوکے مون گو ‘ گیم کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ملک بھر کے  سرکاری ملازمین کو پوکے مون گو گیم نہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا ہے۔

    پڑھیں:  پوکے مون گو ذاتی معلومات افشا کرسکتا ہے

     ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’پوکے مون گیم کھیلنے کے دوران موبائل کا جی پی ایس اور کیمرا خود بہ خود آن ہوجاتے ہیں جس سے حساس مقامات کی تصاویر اور لوکیشن لیک ہونے کا خطرہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

    انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گیم کھیلنے سے صارف کے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے جس سے لوکیشن اور صارف کے رابطہ نمبرز لیک ہوسکتے ہیں‘‘۔ادارے کی جانب سے تمام ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے یا رشتہ داروں کے کمپیوٹر ، اسمارٹ فونز میں یہ گیم انسٹال نہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    یاد رہے امریکا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کے حساس اداروں کی جانب سے حساس و دفاعی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے ہی گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

  • ہزاروں سال بعد چاند کی شکل تبدیل

    ہزاروں سال بعد چاند کی شکل تبدیل

    ہم ہمیشہ سے ایک ہی قسم کا چاند دیکھتے آرہے ہیں۔ خوبصورت گول چاند پر دادی اماں کی کہانیوں کے مطابق، ایک بڑھیا چرغہ کاٹتی ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں چاند ہر 81 ہزار سال بعد تبدیل ہوجاتا ہے؟

    ایسا ناسا کا کہنا ہے۔ عالمی خلائی ادارے ناسا کے ڈیٹا پر مشتمل ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلا میں موجود مختلف اقسام کے پتھر اس قدر شدت سے چاند پر گرتے ہیں کہ ہر 81 ہزار سال بعد چاند کی بیرونی سطح بالکل مختلف ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اگر چاند اچانک دھماکے سے پھٹ جائے تو؟

    ماہرین نے بتایا کہ شہاب ثاقب کی اس بمباری سے چاند کی سطح پر نئے آتش فشانی دہانے پیدا ہوجاتے ہیں جن کا حجم پیش گوئی کیے جانے والے حجم سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

    خلائی سائنسدانوں نے یہ رپورٹ ان تصاویر کی بنیاد پر تیار کی جو مدار میں گھومنے والے چاند کی نگرانی پر معمور خلائی جہاز سے موصول ہوئیں۔ ان تصاویر کا سائنسدانوں نے پہلے اور بعد کی بنیاد پر مطالعہ کیا۔

    ماہرین کے مطابق خلا سے گرنے والے شہابیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ روز زمین پر گر سکتے ہیں مگر خوش قسمتی سے ہماری زمین کے اوپر فضا میں گیسوں سے بنی ہوئی ایک موٹی تہہ موجود ہے جو ان شہابیوں کو روک دیتی ہے۔

    مزید پڑھیں: چاندنی راتیں نیند میں کمی کا سبب

    اس کے برعکس چاند کے گرد قائم گیسوں کی تہہ معمولی اور پتلی ہوتی ہے جس کے باعث شہاب ثاقب چاند پر گرتے رہتے ہیں۔

  • باغبانی کے فرائض انجام دینے والا روبوٹ

    باغبانی کے فرائض انجام دینے والا روبوٹ

    ہم میں سے بہت سے افراد باغبانی کا شوق رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں پودے اگانا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث وہ اپنے ارادے کی تکمیل نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لیے سائنسدانوں نے اب روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گھر میں باغبانی کے فرائض انجام دے گا۔

    گھر میں باغبانی کے فوائد *

    فارم بوٹ نامی یہ روبوٹ آپ کی مرضی کے مطابق ہر قسم کی سبزی، پھل یا پھول اگا سکتا ہے۔ یہ بیج بونے سے لے کر پودے کی دیکھ بھال اور پھر اس پر لگے پھل اتارنے تک تمام کام انجام دیتا ہے۔

    farmbot-4

    یہ روبوٹ اپنے اندر نصب معلومات کے ذریعہ خود ہی اس بات کا تعین کر لیتا ہے کہ کس پودے کو کتنا پانی دینا ہے۔ یہی نہیں یہ پودے کے درمیان گھومنے والے کیڑوں کو بھی پکڑ لیتا ہے اور انہیں مار دیتا ہے۔

    اس کے لیے یہ اپنے اندر نصب کیمرے کی مدد لیتا ہے۔

    farmbot-3

    فارم بوٹ ایک موبائل ایپ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ استعمال کرنے والا ایپ کے ذریعہ روبوٹ کو ہدایت دے گا کہ اسے کس قسم کے بیج بونے ہیں۔

    اس کے بعد وہ اس میں روبوٹ کی دن بھر کی مصروفیات محفوظ کردے گا کہ کس وقت پودوں کو پانی دینا ہے یا پتوں کی چھانٹی کرنی ہے، جس کے بعد روبوٹ خود بخود سارا دن کام میں مصروف رہے گا۔

    farmbot-1

    اس روبوٹ کو باغ میں کھلی فضا میں رکھا جاسکتا ہے جہاں یہ سردی گرمی اور بارشوں کے سخت موسم برداشت کرسکتا ہے۔

    اس کی اگائی جانے والی سبزیاں ایک آدمی کی سال بھر کی خوراک کے لیے کافی ہوں گی۔

    farmbot-2

    یہ روبوٹ فی الحال تجرباتی طور پر بنایا گیا ہے تاہم بہت جلد اس کی باقاعدہ فروخت شروع کردی جائے گی۔


  • سام سنگ نے اپنے فون نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کردی

    سام سنگ نے اپنے فون نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کردی

    سیول : مشہور کورین موبائل کمپنی سام سنگ نے اپنے فون نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کردی، یہ فیصلہ نوٹ سیون میں بیٹری فالٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی اور جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی نے کمپنی کے حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ کمپنی نے عارضی طور پر نوٹ سیون سمارٹ فون بنانا بند کر دیا ہے۔

    پروڈکشن بند کرنے کا یہ فیصلہ نوٹ سیون میں بیٹری فالٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق فون کی پروڈکشن فالٹ دور کر دیئے جانے تک روکی گئی ہے، فالٹ دور کرنے کے بعد پروڈکشن دوبارہ شروع کی جائے گی۔

    samsung

    سام سنگ نے بیٹری میں فالٹ آنے کے بعد نوٹ سیون کی فروخت روک دی تھی اور دنیا بھر سے فون درست کرنے کیلئے واپس بھی منگوائے تھے۔ مجموی طور پر کمپنی نے پچیس لاکھ فونز واپس منگوائے تھے۔

    واضح رہے کہ نوٹ سیون کی بیٹریوں میں چارج ہونے کے دوران پھٹ جانے کے واقعات کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکا میڈیا کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت خالی کرانا پڑا، جب وہاں ایک مسافر کے گیلیکسی نوٹ سیون نے آگ پکڑ لی تھی۔

    یاد رہے کہ سام سنگ نے نوٹ سیون رواں سال 19 اگست کو متعارف کروایا تھا۔

  • جوتوں کے تسمے باندھنے سے نجات دینے والا آلہ

    جوتوں کے تسمے باندھنے سے نجات دینے والا آلہ

    ہم میں سے کئی افراد خاص طور پر چھوٹے بچے جوتوں کے تسمے باندھنے سے پریشان رہتے ہیں۔ بعض افراد صحیح طرح سے اپنے جوتوں کے تسمے نہیں باندھ پاتے جس کے باعث چلنے پھرنے کے دوران ان کے جوتے اتر جاتے ہیں اور وہ مستقل پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی انہی افراد میں ہوتا ہے تو پھر خوش ہوجائیں کیونکہ ایسا مقناطیسی آلہ بنا لیا گیا ہے جسے لگانے سے جوتوں کے تسمے باندھنے سے نجات مل جائے گی۔

    zubit-4

    زوبٹ نامی یہ آلہ مقناطیسی قوت سے جڑ جاتا ہے اور جوتوں کو مضبوطی سے جکڑے رکھتا ہے۔ یہ وزنی سے وزنی جوتوں کو بھی سنبھالے رکھتا ہے اور اسے استعمال کے بعد آپ کبھی بھی جوتے اترنے کی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے۔

    اس کو استعمال کرنے کے لیے صرف ایک بار اسے تسموں میں پھنسانا ہوگا، اس کے بعد جب بھی جوتے پہننے ہوں باآسانی انہیں جوڑ کر جوتے پہنے جاسکتے ہیں۔

    zubit-3

    یہ آلہ آرام سے کھل بھی جاتا ہے جس کے بعد آپ بغیر جھکے باآسانی اپنے جوتے اتار سکتے ہیں۔

  • مختصر کہانیاں فراہم کرنے والی مشین

    مختصر کہانیاں فراہم کرنے والی مشین

    ہم میں سے بہت سے افراد بس اسٹاپ یا اسٹیشن پر ٹرین یا بس کا انتظار کرتے ہوئے کیا کرتے ہیں؟ انتظار کے کٹھن لمحات کاٹنے کے لیے ہمارا سب سے پہلا انتخاب موبائل فون ہوتا ہے جس میں ہم بے مقصد فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

    لیکن فرانس نے اپنے لوگوں کو اس انتظار کی زحمت سے بچانے کا ایک دلچسپ طریقہ نکال لیا۔ اس نے ان منتطر افراد کے لیے مختلف بس اور ٹرین اسٹیشنوں پر وینڈنگ مشینیں نصب کردیں جو کافی یا چائے نہیں بلکہ مختصر کہانیاں فراہم کرتی ہیں۔

    machine-2

    یہ وینڈنگ مشین بٹن دبانے پر بالکل مفت، آپ کو ایک کاغذ پر چھپی ایک مختصر سی کہانی فراہم کرے گی جسے پڑھ کر آپ اپنا وقت کاٹ سکتے ہیں۔

    اس وینڈنگ مشین میں یہ سہولت بھی ہوگی کہ آپ اپنے انتظار کی مدت کے مطابق 1، 3 یا 5 منٹ میں پڑھنے والی کہانی منتخب کر سکتے ہیں۔

    machine-5

    اس آئیڈیے کی خالق کرسٹوفی نامی پبلشر ہیں جو مختصر کہانیاں چھاپتی ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ وہ مطالعہ کے ختم ہوتے رجحان کو پھر سے زندہ کریں اور لوگوں میں اس کو دوبارہ سے مقبول بنائیں۔

    machine-3

    کرسٹوفی نے بتایا کہ اس آئیڈیے کی تکمیل کے بعد بے شمار لوگوں نے انہیں کہانیاں لکھ کر بھیجیں جو چاہتے ہیں کہ ان کی کہانی کو اس مشین سے نکلنے والے کاغذوں پر پرنٹ کیا جائے۔

    machine-4

    یہ مشینیں ابتدا میں صرف ایک ٹرین اسٹیشن پر نصب کی گئی، مگر اس کی مقبولیت کے بعد اب ملک بھر کے مختلف ٹرین اور بس اسٹیشنز پر ایسی مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔

  • موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

    موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

    آج کل ہر شخص کے ہاتھ میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے جو اسے ہر لمحہ اپنے ساتھ مصروف رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعہ دنیا جہاں کی خبریں اور معلومات ایک لمحہ میں ہم تک پہنچ جاتی ہیں۔

    لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنے فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کے باعث پریشان رہتے ہیں۔ وہ دن میں کئی بار چارجر اور اسمارٹ فون ہاتھ میں لیے برقی ساکٹ کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں تاکہ اپنے موبائل کو چارج کرسکیں۔

    دراصل ہم انجانے میں موبائل کو اس طرح سے استعمال کرتے ہیں کہ وہ زیادہ بیٹری استعمال کرنے لگتا ہے اور ہمیں اس کا علم بھی نہیں ہوپاتا۔ یہاں ہم کو آپ کو وہ وجوہات بتا رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے موبائل کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے۔

    :اسکرین برائٹ نیس

    اپنے موبائل کی اسکرین برائٹ نیس کو ہمیشہ کم رکھیں۔ زیادہ برائٹ نیس زیادہ چارجنگ خرچ کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور موبائل کی مستقل تیز روشنی ہمیں نابینا بھی کر سکتی ہے۔

    :وائی فائی کی تلاش

    اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر وائی فائی کے ’آٹو کنیکٹ‘ آپشن کو بند کردیں۔ یہ آپشن کھلا رہنے کی صورت میں موبائل مستقل وائی فائی تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جہاں کہیں اوپن وائی فائی ملتا ہے یہ وہاں کنیکٹ ہوجاتا ہے۔

    اس کے بعد موبائل کی ایپس کام کرنے لگتی ہیں یوں بیٹری ختم ہونے لگتی ہے۔

    :نوٹیفیکشن موصول ہونا

    موبائل پر مستقل نوٹیفیکیشنز آنا بھی موبائل کی بیٹری میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ سیٹنگز میں جا کر نوٹیفیکیشنز کو ڈس ایبل کردیں اور صرف انہی نوٹیفیکیشنز کو کھلا رکھیں جو ضروری ہیں جیسے میسیجنگ یا واٹس ایپ۔

    :ایپس کا مستقل کام کرنا

    ہر اسمارٹ فون میں ایپس کو بند کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ اس طریقے پر عمل کیے بغیر ایپس کو بند کریں گے تب وہ اسکرین سے تو غائب ہوجائیں گی لیکن پس منظر میں کام کر رہی ہوں گی اور موبائل کی بیٹری خرچ ہو رہی ہوگی۔

    ان ایپس کو بند کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہوم بٹن کو کچھ دیر پریس کر کے رکھیں، کھلی ہوئی ساری ایپس آپ کے سامنے آجائیں گی۔ ان کو سلائیڈ کردیں یا ’کلوز‘ کے نشان پر ٹچ کر کے بند کردیں۔

    :ایپس کا مستقل استعمال

    اگر آپ مستقل موبائل کو استعمال کر رہے ہیں اور مختلف ایپس کو بار بار کھول بند کر رہے ہیں تو یہ بھی آپ کے موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

    :سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

    موبائل سافٹ ویئر کا پرانا ورژن بھی بعض اوقات بیٹری ختم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ یہ جدید طریقہ سے کام کرتا رہے۔

    :ہارڈ ویئر میں مسئلہ

    ان تمام طریقوں کے باوجود بھی اگر آپ بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلہ کا شکار ہیں تو آپ کے موبائل کے ہارڈ ویئر میں کوئی مسئلہ ہے اور اسے کسی اچھے موبائل ٹیکنیشن کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • خزاں میں پتوں کا رنگ کیوں تبدیل ہوجاتا ہے؟

    خزاں میں پتوں کا رنگ کیوں تبدیل ہوجاتا ہے؟

    خزاں یا پت جھڑ کا موسم تخلیق کاروں کو ان کی تخلیق کے لیے مہمیز کرتا ہے۔ سرخ، ہرے، زرد پھول اور پتے سنہری اور پھر سرمئی رنگ کے خشک ہو کر نیچے گر جاتے ہیں اور شاہراہوں، پگڈنڈیوں اور راستوں کو بھر دیتے ہیں جو ایک سحر انگیز سا منظر تخلیق کرتے ہیں۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں خزاں میں پھول اور پتے اپنا رنگ کیوں تبدیل کرلیتے ہیں؟

    موسم خزاں کو شاعر کیسے دیکھتے ہیں؟ *

    ہم بچپن سے کتابوں میں پڑھتے آئے ہیں کہ پتوں میں کلوروفل نامی ایک مادہ ہوتا ہے جو ان پتوں کو سبز رنگ فراہم کرتا ہے۔ ان کے علاوہ پودوں میں ایک اور کیمیائی عنصر کیروٹینائڈز بھی پایا جاتا ہے۔

    autumn-3

    یہ مادہ گاجر میں بھی پایا جاتا ہے جو اسے نارنجی یا سرخ رنگ فراہم کرتا ہے۔ پودوں میں یہ مادہ کلوروفل کے نیچے موجود ہوتا ہے اور سارا سال اپنی موجودگی ظاہر نہیں کرتا۔

    سردیوں میں جب کلوروفل ختم ہونے لگتا ہے اس وقت یہ مادہ ابھر کر آتا ہے اور پتوں کو سنہرا، پیلا یا سرمئی رنگ کا کر دیتا ہے۔

    اب یہ بھی جان لیجیئے کہ خزاں میں کلوروفل کے ختم ہونے کی وجہ کیا ہے۔

    مصنوعی روشنیوں کے باعث برطانیہ کے موسم میں تبدیلی *

    کلوروفل دھوپ یا سورج کی روشنی سے اپنی تونائی پاتا ہے۔ جتنا زیادہ سورج روشن ہوگا کلوروفل بھی اتنا ہی بھرپور، اور پتہ اتنا ہی سبز ہوگا۔ موسم خزاں یا سرما میں سورج چونکہ کم نکلتا ہے جس کے باعث پتوں میں کلوروفل بننے کا عمل کم ہوتا جاتا ہے۔

    سردیوں میں چونکہ سورج جلدی ڈھل جاتا ہے لہٰذا کلوروفل کو موقع نہیں مل پاتا کہ وہ سورج سے توانائی حاصل کر کے پتے کو رنگ فراہم کرے لہٰذا وہ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتا ہے۔

    یہ عمل راتوں میں اور بھی تیزی سے ہوتا ہے کیونکہ سردیوں کی راتیں لمبی ہوتی ہیں۔

    autumn-2

    مختصر دنوں اور لمبی راتوں کے باعث پتوں میں موجود سبز رنگ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتا ہے اور پتے نارنجی، سرمئی، یا سنہری ہو کر خشک ہوجاتے ہیں اور بالآخر گر جاتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق موسموں کے طریقہ کار میں تبدیلی کے باعث موسم خزاں کا دورانیہ کم ہوتا جارہا ہے جس کے باعث امریکا میں رہنے والے افراد کو اب موسم خزاں سے لطف اندوز ہونے کا موقع کم ملے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ کے باعث اب سردیوں میں موسم کی شدت کم ہوگی جبکہ موسم گرما بھی اپنے وقت سے پہلے آجائے گا یعنی خزاں کا دورانیہ کم ہوگا اور پھولوں کو مرجھانے اور پتوں کو گرنے کا ٹھیک سے وقت نہ مل سکے گا۔ یوں امریکی عوام پت جھڑ کے سحر انگیز نظاروں سے محروم ہوجائے گی۔

  • آج رات آسمان پر سیاہ چاند نمودار ہوگا

    آج رات آسمان پر سیاہ چاند نمودار ہوگا

    کراچی : آج رات سیاہ چاند نظر آئے گا، جو پاکستان میں نہیں دیکھائی دے گا جبکہ امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ براعظم شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

    اس سال یکم ستمبر کو ایک نیا چاند واقع ہوا تھا جبکہ آج دوسرے نئے چاند کی پیدائش ہوگی یعنی ’’سیاہ چاند‘‘ نظر آئے گا، جب سیاہ چاند نمودار ہوگا، اس وقت مغربی نصف کرے کے بیشتر ممالک میں سورج غروب ہوچکا ہوگا لیکن مشرقی نصف کرے میں یکم اکتوبر 2016 کا سورج طلوع ہوچکا ہوگا۔

    moon-12

     

     

    سیاہ چاند مغربی نصف کرہ ارض میں نصف شب 12 بج کر 11 منٹ پر شروع ہوگا، مشرقی نصف کرہ ارض پر رہنے والے اسے نہیں دیکھ سکیں گے۔

    پچھلی بار سیاہ چاند مارچ 2014 میں دیکھا گیا تھا۔


    سیاہ چاند کیا ہے


    سیاہ چاند شمسی مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہوتا ہے ، یا گہری رنگت کا چاند ہوتا ہے، اس کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔

    la-1475110167-snap-photo

     

    خیال کیا جاتا ہے کہ سیاہ چاند بدشگونی کی علامت ہے، لیکن یہ مکمل طور پر معمول کا چاند ہوگا۔

    moon-1

    ماہرین فلکیات کے مطابق سال میں چار طرح کے موسم ہوتے ہیں، بہار، گرما، خزاں اور سرما اور ہر موسم تین مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے، عام طور پر کسی ایک موسم میں تین نئے چاند آتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ تین کے بجائے چار نئے چاند نمودار ہوں۔

    seasons

    اگر کسی موسم میں ایسا ہوتا ہے تو پھر چار میں سے تیسرے نئے چاند کو ’’سیاہ چاند‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کا سیاہ چاند اب 21 اگست 2017 میں نظر آئے گا۔