Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • سپرہیرو ڈی این اے کے ساتھ پیدا ہونے والے تیرہ خوش قسمت افراد

    سپرہیرو ڈی این اے کے ساتھ پیدا ہونے والے تیرہ خوش قسمت افراد

    آج کی دنیا میں کہ جب سپر ہیرو فلمیں باکس آفس پرسب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں یقیناً ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دلوں میں یہ تمنا مچلتی ہوگی کہ کاش وہ بھی ان کرداروں کی طرح ماورائی قوتوں کے حامل ہوتے، تاہم اب یہ خواہش بہت جلد حقیقت کا روپ دھارنے والی ہے۔

    تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ افراد ’سپر ہیرو ڈی این اے‘ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان کو جینیاتی بیماریاں نہیں ہوتیں۔نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ لاکھ افراد میں سے 13 افراد ایسے ہیں جن کو بیماریاں ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئیں۔

    SUPER HERO

    یہ تحقیق نیچربائیو ٹیکنالوجی نامی میگزین میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ تحقیق ہے لیکن اس وقت اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    یاد رہے کہ ہمارے ڈی این اے میں خرابی کے باعث ہمیں بیماریاں ہوتی ہیں۔ بہت سی تحقیقوں میں یہ بات سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ لوگ بیمار کیوں ہوتے ہیں۔ لیکن اس تازہ تحقیق میں تحقیق دانوں نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جن لوگوں کو وراثت میں بیماری ملتی ہے وہ صحت مند کیسے رہتے ہیں۔

    SUPER HERO 4

    تحقیق دانوں نے چھ لاکھ افراد کے ڈی این اے کی معلومات کو جانچا تو ان کو معلوم ہواکہ 13 افراد ایسے ہیں جن کو آٹھ جینیاتی بیماریوں میں سے ایک ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئی۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان 13 افراد میں آٹھ میں سے ایک بیماری ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔

    SUPER HERO 2

    اکاہن سکول آف میڈیسن کے پروفیسر سٹیفن فرینڈ کا کہنا ہے ’ایسے افراد کی تلاش اور ان تک رسائی پہلا قدم ہے۔

    اس تحقیق میں یہ تو معلوم ہو گیاکہ خوش قسمت ڈی این اے کے حامل وہ 13 افراد کون ہیں لیکن تحقیق دان ان افراد کو جا کر مل نہیں سکتے کیونکہ قانون کے مطابق کسی اور کو ان کے ڈی این اے تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔اس کا مطلب ہے کہ ان 13 افراد کو یہ نہیں معلوم کہ ان کو کیا چیز بیماریوں سے بچا رہی ہے۔

    SUPER HERO 3

  • گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع

    گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع

    کیلی فورنیا : گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے گمشدہ موبائل فونز کو تلاش کرنے کے لیے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اس سروس کے لیے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ نامی ویب سائٹ ایک سال قبل بنائی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بلاگ کے ذریعے اس سروس باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    گوگل بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سروس کے ذریعے صارفین اپنے گمشدہ یا چوری ہونے جانے والے موبائلز کو بہت آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں‘‘۔

    google1

    قبل ازیں ادارے کی جانب سے یہ سروس صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ٹول کے طور پر فراہم کی گئی تھی، مگر اب فیچر کو اپ ڈیٹ کر کے آئی او ایس صارفین کو بھی اس سروس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین کہیں دور بیٹھ اپنے موبائل سے گوگل کے اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کر سکیں گے اور اپنے موبائل کے مقام کو گوگل میپ سروس کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔

    اس میں مزید کہا ہے کہ مستقبل میں صارفین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اس عمل کو آسان بنایا جائے گا اور انگریزی کے علاوہ اس سروس کو دیگر زبانوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا، مستقبل میں صارفین اپنی آواز کے ذریعے اپنا مائی اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

    اس سروس کے ذریعے صارفین اپنا فون لاک کرنے کے ساتھ ، کال ، اکاؤنٹ محفوظ بنانے اور اسکرین پر کال بیک نمبر چھوڑ سکتے ہیں۔

    سروس استعمال کرنے کا طریقہ

    اس سروس کا طریقہ استعمال نہایت آسان ہے، سب سے پہلے گوگل پر جائیں اور اُس اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جو ای میل آپ کے موبائل میں ڈالا گیا ہے،صفحہ کھلنے پر سرچ باکس میں "Where’s my phone?”ٹائپ کر کے انٹر کا بٹن دبائیں۔

    2

    اگلے لمحے میں آپ کے سامنے ایک نقشہ آجائے گا جہاں آپ کے فون کی لوکیشن ظاہر ہورہی ہوگی۔

    1

    اگر آپ کا فون دفتر یا گھر میں موجود ہے اور مل نہیں رہا ہے تو آپ رنگ کے بٹن پر کلک کریں جس کے بعد آپ کا موبائل بجنے لگے گا۔

    3

    یاد رہے اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون میں انٹرنیٹ کی سہولت ہونا بہت ضروری ہے۔

     

  • کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ فیس بک ان کی گفتگو سنتی ہے اور ان کی سرگرمیاں نوٹ بھی کرتی ہے، لہٰذاان کی گفتگو کسی سے محفوظ نہیں۔

    یہ دعویٰ امریکا کی ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کیلی برنز نے کیا ہے، کیلی برنز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپ کے ذریعے نہ صرف صارفین بلکہ ان کے اردگرد موجود افراد کی آوازیں بھی ریکارڈ کی جارہی ہیں ۔

    اسمارٹ فون پر فیس بک استعمال کرنے والوں کو ہوشیاراب رہنا ہوگا، کیونکہ اس بات کی اجازت تو خود صارف نے فیس بک ایپ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دی ہے ۔

    فیس بک نے تسلیم توکرلیا ہے کہ ایپ کے ذریعے آوازیں ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن یہ بات ماننے سے انکاری ہے کہ یہ کسی جاسوسی کا حصہ ہے ۔

    فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے وہ اپنے صارفین کے رحجانات جانتی ہے، آئی ٹی ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کی باتیں سنی جاتی ہیں، سرگرمیاں نوٹ ہوتی ہیں، لیکن اس کی جازت خود صارف دیتا ہے لہٰذا اس پر پرائیویسی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

  • اگلے 6 سال میں ہاتھیوں کی نسل ختم ہونے کا خدشہ

    اگلے 6 سال میں ہاتھیوں کی نسل ختم ہونے کا خدشہ

    نیروبی: جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلو ڈبلیو ایف) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ہاتھیوں کا شکار ایسے ہی جاری رہا جیسے ابھی ہے تو اگلے 6 سال میں تنزانیہ سے ہاتھیوں کا وجود مٹ جائے گا۔

    تنزانیہ میں سیلس گیم ریزرو ہاتھیوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے۔ سیلس سفاری پارک ایک سیاحتی مقام بھی ہے جو ہر سال تنزانیہ کی قومی آمدنی میں 6 ملین ڈالر کا اضافہ کرتا ہے۔

    ivory-3

    ivory-4

    سن 1970 میں جب اسے قائم کیا گیا اس وقت یہاں ہاتھیوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار تھی جو اب گھٹ کر صرف 15 ہزار رہ گئی ہے۔ ڈبلو ڈبلیو ایف کے مطابق 2022 تک سیلس سے ہاتھیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اس کی واحد وجہ ہاتھی دانت کے حصول کے لیے ہاتھیوں کا شکار ہے۔

    افریقہ میں ہر سال اس مقصد کے لیے 30 ہزار ہاتھی مار دیے جاتے ہیں۔ تنزانیہ میں پچھلے 5 سال میں ہاتھیوں کی آبادی میں 65 کمی ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا گیا

    ماہرین کے مطابق ہاتھی اور افریقی گینڈے کے جسمانی اعضا کی تجارت نہ صرف ان کی نسل کو ختم کر سکتی ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم غیر قانونی کاموں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔ اس غیر قانونی تجارت کو کئی عالمی جرائم پیشہ منظم گروہوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

    ivory-2

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کنٹری ڈائریکٹر امانی نگوسارو کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی آبادی کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ہاتھیوں کے شکار اور ہاتھی دانت کی قانونی و غیر قانونی تجارت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

    گذشتہ سال ہاتھیوں اور گینڈوں کی معدوم ہوتی نسل کے تحفظ کے لیے افریقہ میں ایک ’جائنٹ کلب فورم‘ بنایا گیا جس کا پہلا اجلاس گذشتہ ماہ منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کینیا کے صدر سمیت افریقی رہنماؤں، تاجروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ہاتھی دانت کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں 100 ٹن کے ہاتھی دانت اور 1.35 ٹن کے گینڈے کے سینگ کے ذخیرے کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

    ivory-1

    واضح رہے کہ ہاتھی دانت ایک قیمتی دھات ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت کوکین یا سونے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

  • ناسا عالمی خلائی اسٹیشن میں غبارے جیسا کمرہ تعمیر کرنے میں کامیاب

    ناسا عالمی خلائی اسٹیشن میں غبارے جیسا کمرہ تعمیر کرنے میں کامیاب

    واشنگٹن: ناسا نے ہفتے کے روز عالمی خلائی اسٹیشن میں کامیابی کے ساتھ ایک کمرے کا اضافہ کرلیا، دو روز قبل ایسی ہی ایک کوشش تکنیکی خرابی کے سبب ناکامی کا شکار ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بگلو ایکسپینڈیبل ایکٹیویٹی ماڈل ( بی ای اے ایم)ایک لچک دار اضافی کمرہ ہے جسے جیف ولیم نا می خلا باز نے سات گھنٹے میں خلا میں پھیلایا ہے۔

    کمرے کا پھیلاؤ مکمل ہونے کے بوس اس میں آٹھ ایئرٹینکس کے ذریعے ہوا ڈالی گئی تاکہ کمرے میں دباوٗ قائم رہے، واضح رہے کہ خلائی اسٹیشن میں 14.7 پاؤنڈ فی اسکوائر فٹ ہوا درکار ہوتی ہے۔

    ناسا کے ترجمان ڈینئل ہواٹ کا کہنا ہے کہ ’’یہ ایک انتہائی کامیاب دن ہے کہ ہم پہلی بار انسانوں کے رہنے کے قابل لچک دار کمرہ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جسے پھیلایا اور سکیڑا جاسکتا ہے‘‘۔

    ناسا کے مطابق خلا باز اب اس کمرے کے متعدد ٹیسٹ کرکے یہ بات یقینی بنائیں گے کہ کمرے میں سے ہوا لیک نہیں ہورہی اور دیگر ضروری تیاریوں کے بعداس میں داخل ہوں گے، اس سارے عمل میں ایک ہفتہ درکار ہوگا۔

    یاد رہے کہ ناسا ان دنوں خلا بازوں کے لئے اس قسم کے پھیلنے والے کمروں پر تحقیق کررہی ہے جنہیں مستقبل میں چاند اور مریخ پر استعمال کیا جاسکے گا، روایتی خلائی کمروں کی نسبت یہ کمرہ انتہائی کم جگہ استعمال کرتا ہے اور محض 0.4 پاؤنڈ فی اسکوائر فٹ ہوا سے پھیل جاتا ہے۔

    اس ایجاد سے ناسا کو روایتی خلائی کمروں کی تعمیر کے لیے خلامیں اضافی وزن نہیں لے جانا پڑے گا اوراس کی جگہ دیگر ضرور اشیاء خلا میں جاسکیں گی۔

  • صارفین ’’واٹس ایپ گولڈ ورژن‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

    صارفین ’’واٹس ایپ گولڈ ورژن‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

    واٹس ایپ صارفین کو بے وقوف بنانے اور اُن کی خفیہ معلومات تباہ کرنے کے لیے ہیکرز کی جانب سے ’’واٹس ایپ گولڈ ‘‘حاصل کرنے کے جعلی میسج بھیجنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

    خبردار ! اگر آپ کو اس قسم کا میسج موصول ہو تو اُس میسج کو نظر انداز کردیں ورنہ آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوسکتا ہے۔

    اس میسج کے ذریعے صارف کو پیغام دیا جاتا ہے کہ ’’واٹس ایپ کا گولڈن ورژن لیک ہوچکا ہے اور آپ اسے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس نئے ورژن میں ویڈیو کالنگ،مفت کالنگ۔ ایک ساتھ سینکڑوں تصاویر بھیجنے اور کسی بھی میسج کو حدف کرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    watsapp-post-2

    صارفین کو متاثر کرنے کے لیے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’ کمپنی کی جانب سے یہ خصوصی فیچرز صرف معروف شخصیات کے لیے تیار کیا گیا ہے مگر آپ اسے فوراً حاصل کرلیں تاکہ نئے واٹس ایپ کو بھرپور انداز میں استعمال کرسکیں۔

    صرف یہی نہیں اگر آپ کوئی اس طرح کی کوئی بھی غیرقانونی سروس سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں تو واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے آپ کے مزید استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

    watsapp-post-1

    یاد رکھیں واٹس ایپ پلس حاصل کرنے کا مسیج ماضی کے ملیویئر(وائرس) کی طرح صرف صرف دھوکہ ہے ، اگر واٹس ایپ کے ورژن میں کوئی آفیشل تبدیلی کی جائے گی تو یہ آپ کے پاس خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائے گی، کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے واٹس ایپ اسٹور یا آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔

    اگر آپ واٹس ایپ گولڈن اپنے موبائل میں انسٹال کرچکے ہیں تو اسے فورا ختم کردیں تاکہ آپ کی پرائیوسی اور فون محفوظ رہے۔

  • دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز آلودگی میں اضافے کا سبب

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز آلودگی میں اضافے کا سبب

    ساوتھ ہمپٹن کی بندرگاہ کے علاقے کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’ہارمونی آف دا سیز‘ آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

    جہاز ’ہارمونی آف دا سیز‘ گذشتہ ہفتے اپنے پہلے سفر پر برطانیہ سے روانہ ہوگیا۔ 1187 فٹ لمبے اور 226963 ٹن وزنی بحری جہاز میں 6780 افراد سفر کرسکتے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کا عملہ اس کے علاوہ ہے۔

    مزید پڑھیں: ’ہارمونی آف دا سیز‘ اپنے پہلے سفر پر روانہ

    یہ جہاز صرف ایک گھنٹے کے دوران 700 لیٹر ڈیزل تیل استعمال کر رہا ہے جس کا دھواں فضا کو آلودہ کر رہا ہے۔ بندرگاہ کے آس پاس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں کی دن بدن ترقی کرتی صنعت فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ کر رہی ہے۔

    گو کہ اس جہاز کی تعمیر کی منظوری یورپی یونین سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے دی ہے تاہم رہائشیوں نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

    seas-1

    رہائشیوں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر بعض اوقات کئی جہاز ایک ساتھ آتے ہیں۔ ان کے تیل کی خوشبو فضا میں بس جاتی ہے۔ ہم اسے سونگھ سکتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے کھانوں میں بھی اس کا ذائقہ آجاتا ہے۔

    گروپ کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر اپنے مالی مفاد کے علاوہ دیگر چیزوں کے بھی مدنظر رکھے۔

  • فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    واشگنٹن: ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں اہم خبریں حاصل کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد فیس بک کی خبروں کو اہمیت دیتی ہے۔

    پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کے مطابق 62 فیصد بالغ افراد خبریں حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں، جن میں سے 18 فیصد کو اکثر ملتی ہیں۔

    سروے کے مطابق خبریں حاصل کرنے کے لیے 66 فیصد فیس بک، 59 فیصد ٹوئٹر اور سات سے 10 فیصد لوگ ریڈ اٹ استعمال کرتے ہیں۔

    سروے میں بتایا گیا ہے امریکہ کی کُل آبادی میں سے 44 فیصد یعنی دو تہائی اکثریت فیس بک استعمال کرتی ہے۔جس کے بعد فیس بک امریکہ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ شمار ہونے لگی ہے۔

    یہ سروے اس وقت سامنا آیا ہے جب فیس بک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ خاص سیاسی و دیگر موضوعات کو اتنظامیہ کی طرف سے شائع ہونے سے قبل دبا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے فیس بک انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ اس قسم کے الزامات سے بچنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کننروٹیو پارٹی کے رہنماء سے ملاقات کے دوران کہا کہا ’’فیس بک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سارے آئیدیاز ملتے ہیں‘‘۔

    نیو پیو کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے صارفین اُس وقت نیوز حاصل کرتے ہیں جب وہ کسی دوسرے کام سے آن لائن ہوتے ہیں،جبکہ ریڈیٹ، ٹوئٹر اور لنکڈان کے صارفین کو خبریں تلاش کرنی پڑتی ہیں۔

  • دفتر میں ملازمین کے ہاتھوں میں مائیکرو چپ نصب

    دفتر میں ملازمین کے ہاتھوں میں مائیکرو چپ نصب

    اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی فرم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ملازمین کے ہاتھوں میں مائیکرو چپ نصب کروا دی۔

    اسٹاک ہوم میں گزشتہ برس کاروباری سرگرمی شروع کرنے والے ایک ادارے نے اپنے ملازمین کے ہاتھوں میں مائیکرو چپ نصب کراو دی ہے۔

    chip-2چاول کے دانے کے برابر مائیکرو چپ کے ذریعہ ملازمین نہ صرف سیکیورٹی چیک دروازے کو کھول سکتے ہیں بلکہ فوٹو کاپیئر سمیت آفس کی دیگر مشینری کا با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

    chip-1

    ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کے مطابق مائیکرو چپ کی موجودگی سے جسم پر کسی بھی قسم کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

    chip-3

    کمپنی کے مطابق مائیکرو چپ میں ملازمین کی صحت کے حوالے سے بھی ریکارڈ ڈالا گیا ہے جس سے ڈاکٹرز کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کا طبی ڈیٹا باآسانی مل سکتا ہے۔

  • قدرتی آفات میں جان بچانے والا کیپسول تیار

    قدرتی آفات میں جان بچانے والا کیپسول تیار

    سائنسدانوں نے ایک ایسا سروائیول کیپسول بنا لیا ہے جو سونامی یا زلزلے جیسی قدرتی آفت میں جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ جان بچانے والی کیپسول میں 2 سے 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    امریکی سائنسدان جولین شارپ کی سربراہی میں ایرو اسپیس انجینیئرز کی ٹیم کی جانب سے ایسا سروائیول کیپسول بنایا گیا ہے جو قدرتی آفات میں لوگوں کی جان بچانے میں مدد دے گا۔ اسنوکر بال کی طرح دکھنے والی جان بچانے والی کیپسول میں 2 سے 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    c1

    سونامی یا سیلاب جیسے حالات میں یہ کیپسول پانی پر با آسانی تیر سکتا ہے۔ اس کے نیچے تیز دھار بلیڈر بھی لگائے گئے ہیں جو رواں پانی میں بھی تیر سکتا ہے۔

    جولین شارپ کے مطابق پرسنل سیفٹی سسٹم ہونے کے باعث اس میں پانی کی سطح زیادہ ہوجانے سے بھی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

    سخت المونیم شیل اور فریم کے باعث یہ کیپسول باہر کے درجہ حرارت سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کیپسول میں ایک بڑی محفوط کھڑکی بھی ہے جس سے مختلف حالات کے دوران باہر کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

    فی الحال یہ کیپسول اپنے آزمائشی مراحل میں ہے اور اسے مختلف حالات اور درجہ حرارت میں رکھ کر اس کی صلاحیت کو آزمایا جارہا ہے۔