Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • نظامِ شمسی سے باہر زمین کی جسامت کے 100 سے زائد سیارے دریافت

    نظامِ شمسی سے باہر زمین کی جسامت کے 100 سے زائد سیارے دریافت

    ناسا کی کیپلر دوربین نے نظامِ شمسی سے باہر زمین کی جسامت کے 100 سے زیادہ سیارے دریافت کیے ہیں۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان میں سے نو سیارے ایسے ہیں جو اپنے ستاروں کے گرد اتنے فاصلے پر گردش کر رہے ہیں جنھیں قابلِ رہائش علاقہ کہا جاتا ہے۔یہ دریافتیں ان 1284 نئے سیاروں کا حصہ ہیں جنھیں کیپلر نے دریافت کر کے نظامِ شمسی سے باہر اب تک دریافت شدہ سیاروں کی تعداد دگنی کر دی ہے۔

    کیپلر کی مشن سائنسدان ڈاکٹر نیٹلی بیٹیلا نے کہا ہے کہ حساب کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کہکشاں میں 10 ارب کے قریب سیارے قابلِ رہائش مداروں میں گردش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ تقریباً 24 فیصد ستارے ممکنہ طور پر قابلِ رہائش سیاروں کے حامل ہیں اور جو زمین کی جسامت سے 1.6 گنا سے چھوٹے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ دو نئے سیارے قابلِ رہائش سیاروں کی تلاش میں اچھا ہدف ثابت ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیپلر مشن کا بڑا ہدف زمین سے باہر زندگی کا سراغ لگانا، اور یہ جاننا ہے کہ آیا ہم اکیلے ہیں یا نہیں، اور یہ کہ زندگی ہماری کہکشاں میں کیسے پنپتی ہے اور اس میں کس قسم کا تنوع پایا جاتا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں موجود واٹس ایپ صارفین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا، اب اپنے عزیز و اقارب کو واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لئے مخصوص فون کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ میسنجر کو کسی بھی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے ذاتی میسنجر کو باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے یہ ایپلی کیشن ونڈوز 8 اور میک 10.9 پر چلنے کے لئے میسر ہوگی، ایک محتاط اندازے کے مطابق فیس بک سے الحاق کے بعد واٹس ایپ پر صارفین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر کے صارفین تقریباً بیالیس ارب میسجز جبکہ دوسو پچاس ملین کے قریب ویڈیوز ہر ہفتے صارفین ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ایک بلاگ میں اس بات کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کمپیوٹر ایپلی کیشن کو متعارف کرادیا گیا ہے، اب کوئی بھی واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں سے ہر جگہ آسانی سے رابطے میں رہ سکتا ہے۔

    بنیادی طور پر یہ ایپلی کیشن آنے والے نوٹیفیکشن کو بھی دکھائے گی، اس کی مزید بہتری کے لئے کام کئے جارہے ہیں۔

    whats-post

    اگر صارف اس سہولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے اس ایپلی کیشن سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کمپوٹر میں آنے والے کیو آر کوڈ کو فون کے کیمرے کے ذریعے اسکین کیا جائے۔

    اسکین کرنے کے لئے صارف واٹس ایپ سیٹنگ میں موجود واٹس ایپ ویب آپشن کے ذریعے ایک مرتبہ اسکین کر کے محفوظ بنا سکتا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ویب سروس کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی، جو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کمپیوٹر کی سروس کو متعارف کروایا گیا ہے۔

  • زخموں کو مہارت سے ٹانکے لگانے والا جدید روبوٹ تیار

    زخموں کو مہارت سے ٹانکے لگانے والا جدید روبوٹ تیار

    امریکی سائنسدانوں نے زخموں کو انتہائی مہارت سے ٹانکے لگانے والا جدید روبوٹ تیار کرلیا۔

    روبوٹ کو اسمارٹ ٹشو آٹونومس روبوٹ اسٹار کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی مہارت سے زخموں کو سینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آٹونومس روبوٹ تھری ڈی امیجنگ کے ذریعے پہلے زخم کا معائنہ کرتا ہے پھر اندازہ لگا کر درست جگہ پر ٹانکے لگا کر زخم کو بند کردیتا ہے۔

    امریکی سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹ مستقبل میں آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔

    کیا یہ روبوٹ مستقبل میں انسان ڈاکٹرز کی جگہ لے لیں گے؟ اس بارے میں تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کم کا کہنا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں۔ ڈاکٹرز اور سرجن اپنی جگہ کام کرتے رہیں گے۔ البتہ آپریشن کے دوران اس طرح کے آلات کا استعمال آپریشن کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا دے گا۔

  • ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    کیلیفورنیا : ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک نے صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرے۔

    فیس بک کی جانب سے خاص طور پراس دن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، اس کے مطابق اب ہر فیس بک صارف مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو تحفہ بھیج سکتا ہے۔

    یہ نیا فیچر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فون میسنجر میں ایک پھولوں بھرا میسج وصول ہوگا۔

    facebook-post

    اس تصویر پر کلک کر کے آپ یہ پھول اپنی پیاری امی جان کو بھیج سکیں گے۔ جبکہ وال پر یہ پھول صرف مخصوص پوسٹ کے نیچے ڈالنے کے لئے موجود ہوگا۔

    اس سے قبل فیس بک نے صارفین کے لئے ایک خاص آن لائن تصویر کا آپشن متعارف کرایا ہے، جس میں ماں سے محبت کے اظہار کے لئے مخصوص الفاظ درج کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے ہر شخص اس دن اپنی والدہ سے مختلف انداز سے محبت کا اظہار کرتا ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے یہ مخصوص فیچر کے علاوہ میسنجر کی تھیم کو بھی تبدیل کردیا گیا، جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔
    messenger_mothers_day

  • جدید ہیومنوئیڈ روبوٹ تیار

    جدید ہیومنوئیڈ روبوٹ تیار

    ایرانی سائنسدانوں نے انسانی قد کا جدید ہیومنوئیڈ روبوٹ تیار کرلیا۔

    ایرانی سائنسدانوں نے جدید ہیومنوئیڈ روبوٹ تیار کر لیا ہے جو انسانوں کی طرح کام سر انجا م دے سکتا ہے۔

    سورینا 3 نامی اس روبوٹ کا نام قدیم ایرانی جنگجو کے نام پر رکھا گیا ہے جسے تہران یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے بیس ایرانی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

    انسانوں کی طرح چلنے پھرنے والا یہ ایڈوانس روبوٹ چھ فٹ اونچا اور اس کا وزن 216 پونڈز ہے۔

  • سائبر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی مائیکرو سافٹ کو مباحثے کی دعوت

    سائبر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی مائیکرو سافٹ کو مباحثے کی دعوت

    نیویارک: مائیکرو سافٹ نے اقوام متحدہ کی جانب سے سائبر دہشت گردی پر مباحثہ کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مباحثے کو مصر کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ مصر اس ماہ کی 15 رکنی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔

    یہ مباحثہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھتے ہوئے رجحان پر کیا جارہا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ٹیکنالوجی کمپنی سیکیورٹی کونسل کے اراکین کی رہنمائی کرنے جارہی ہے۔

    مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے دعوت قبول کرنے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات دینے سے انکار کردیا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے ایک پینل نے داعش اور دیگر شدت پسند تںظیموں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے معاملے پر ان کمپنیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

    پینل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسند تنظیمیں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے مقاصد کی تکمیل کررہی ہیں، دیگر لوگوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں، اور خوف کی فضا پھیلا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے انٹرنیٹ کی بدولت دنیا بھر سے 30 ہزار نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کیا اور یہ نوجوان داعش کے ساتھ کام کرنے کے لیے شام روانہ ہوگئے۔

  • دبئی: بارش برسانے کے لیے مصنوعی پہاڑ بنانے کا فیصلہ

    دبئی: بارش برسانے کے لیے مصنوعی پہاڑ بنانے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات اپنی بنجر زمین کو بدلنے والے انقلابی پروجیکٹس بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اب اماراتی حکومت ایسا ہی ایک اور منصوبہ مکمل کرنے جارہی ہے۔

    متحدہ عرب امارات حکومت کا ارادہ ہے کہ بارشوں میں اضافے کے لیے مصنوعی پہاڑ بنائے جائیں۔ سائنسدان اس ارادہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں۔

    UAE-post-1

    ایک عرب جریدے کے مطابق اس پروجیکٹ کے لیے ایک امریکی فضائی تحقیق کی یونیورسٹی اس منصوبے کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑ کسی خطے میں بارش میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ پہاڑ نم ہوا کو اوپر کی طرف پھینکتے ہیں جس سے وہ بادلوں میں بدل جاتی ہے اور بارش برساتی ہے۔

    UAE-post-2

    پروجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پہاڑوں کی بلندی کتنی ہونی چاہیئے۔ اس سلسلے میں ہم محکمہ موسمیات سے بھی مدد لے رہے ہیں جو یہ بتائے گا کہ کس قسم کی بارش اس علاقے کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

    گلف ریجن میں پانی کی کمی ایک عام بات ہے۔ قدرتی ذخائر میں کمی اور آبادی میں اضافہ مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا شہری اوسطاً روزانہ 550 لیٹر پانی استعمال کرتا ہے جبکہ عالمی طور پر یہ اوسط 170 سے 300 ہے۔

  • انسٹاگرام میں غلطی ڈھونڈنے والے بچے کو انعام مل گیا

    انسٹاگرام میں غلطی ڈھونڈنے والے بچے کو انعام مل گیا

    آپ نے اب تک سوشل میڈیا ویب سائٹس اور مختلف ڈومینز کو ہیک ہونے کے بارے میں تو سنا ہوگا جس کو ہیک کرنے والے بڑے بڑے فنکار ہوتے ہیں لیکن اب ایک دس سالہ بچہ بھی ان سے چار ہاتھ آگے نکلا۔

    کیلیفورنیا میں دس سال کے جینی نامی بچے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام میں ایک وائرس (بگ) ڈھونڈ لیا۔ اس نے پتہ لگایا کہ تصویریوں پر جو لوگ کمنٹس کرتے ہیں انہیں ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    تکنیکی طور پر جینی اپنی کم عمری کی وجہ سے مزید 3 سال تک انسٹاگرام جوائن نہیں کر سکتا۔ جیسے ہی غلطی کی نشاندہی ہوئی، فیس بک جو انسٹاگرام کی مالک ہے، نے فوراً اس پر کام کر کے اسے درست کردیا۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اس بچے کو 10 ہزار ڈالر بطور انعام بھی دیے گئے۔

  • انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادی سے تحفظ کے لیے ایپلی کیشن

    انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادی سے تحفظ کے لیے ایپلی کیشن

    بھارت میں ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہے جو انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادی اور چائلڈ لیبر کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال میں ایک فلاحی تنظیم نے جی پاور یا گرل پاور کے نام سے ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو علاقے میں سب سے غریب اور غیر محفوظ خاندانوں کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    اس ایپ کے ذریعے اب تک مغربی بنگال کے 20 گاؤں میں 6000 خاندانوں کو مدد فراہم کی جاچکی ہے۔

    bengal

    صحت، غذا، تحفظ اور تعلیم پر مشتمل سوالناموں پر مبنی اس ایپ کے ذریعے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کوئی خاندان کن مشکلات کا شکار ہے اور مستقبل قریب میں اسے کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

    تنظیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اندرانی بھٹا چاریہ نے بتایا کہ اس ایپ سے ہمیں مشکل سے پہلے اس کے بچاؤ میں مدد ملتی ہے بجائے اس کے کہ مشکل آنے کے بعد اس کے اثرات کو کم کیا جائے۔

    اندرانی کے مطابق سوالات کے جواب اور ان کے تجزیے سے ہم اندازہ لگا لیتے ہیں کہ گھر میں موجود خواتین حکومت کی کسی فلاحی اسکیم یا کسی ووکیشنل ٹریننگ کی مستحق ہیں اور ان میں کتنی صلاحیت ہے۔

    bengal-2

    مغربی بنگال اس وقت جنس کے لیے خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی آماجگاہ ہے۔ 2014 میں بنگال میں انسانی اسمگلنگ کے 5466 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم، سولر امپلس 2 کے اگلے مرحلے کا آغاز

    دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم، سولر امپلس 2 کے اگلے مرحلے کا آغاز

    دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پرروانہ شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے اگلے مرحلے کا آغاز کردیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ایریزونا تک کا سفرجاری ہے۔ سولر امپلس نامی اس طیارے کے اس مرحلے کا سفرسولہ گھنٹوں پر محیط ہوگا جس کے اختتام پر وہ فینکس شہر میں اترے گا۔

    impulse-2

    طیارے نے گذشتہ سال ابو ظہبی سے اپنے سفر کے آغاز کی کوشش کی تھی۔ ایک شخص کی گنجائش والے طیارے کو دو پائلٹ باری باری چلاتے ہیں۔ شمسی توانائی حاصل کرنے کے لیے اس کے پروں پر سترہ ہزار سولر سیلز نصب ہیں اور توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں نصب ہیں جن کی مدد سے یہ رات کو بھی سفر کر سکتا ہے۔