Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • کلائمٹ چینج سے خواتین سب سے زیادہ متاثر

    کلائمٹ چینج سے خواتین سب سے زیادہ متاثر

    فرانس کی وزیر برائے توانائی اور کوپ 21 کی صدر نے کہا ہے کہ خواتین موسمیاتی تبدیلیوں یعنی کلائمٹ چینج سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

    A-2

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیگولین رائل نے مطالبہ کیا ہے کہ پیرس معاہدے میں اس بات کو شامل کرنا چاہیئے کہ خواتین کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہیں چنانچہ ان کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

    d

    فرانسیسی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین گلوبل وارمنگ کا سب سے پہلا شکار ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتوں کو ماحولیاتی اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ یہی نہیں بلکہ خواتین ہی اس حوالے سے مختلف اور پائیدار حل تجویز کرتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے زرعی اسکول اور ماحول دوست کچن قائم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ دوبارہ قابل استعمال توانائی کے بارے میں بھی انہیں آگہی فراہم کی جائے۔

    مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیٹلائٹ لانچ

    رائل نے کہا کہ اس کی ایک مثال 2004 میں آنے والا سونامی تھا جس میں متاثرین کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل تھی۔ ان خواتین کو تیرنا نہیں آتا تھا اور جب امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو انہوں نے پہلے اپنے بچوں کو بچایا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قدرتی آفات سے متعلق خواتین کو آگہی دینا نہایت ضروری ہے۔

    c

    اس سے قبل عالمی یوم ارض کے موقع پر کلائمٹ چینج کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیرس میں ایک تاریخ ساز معاہدے پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔

    معاہدے کے بارے میں مزید جانیں: پیرس معاہدہ

  • دنیا بھر میں 8مہنگی ترین گاڑیوں کی قیمتیں اور خصوصیات

    دنیا بھر میں 8مہنگی ترین گاڑیوں کی قیمتیں اور خصوصیات

    انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر اور موثر بنانے کے لئے  دیگر شعبوں کی طرح آٹو موبائل اندسٹری میں بھی نت نئے تجربات کر کے جدید گاڑیاں تیار کی گئی۔ سہولیات کے لئے بنائی جانے والی گاڑیوں کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے بہت زیادہ ہے۔

    آپ کی دلچسپی کے لئے پیش ہیں  دنیا کی چند مہنگی ترین گاڑیاں اور ان کی خصوصیات جو کہ انہیں بیش قیمت بناتی ہیں۔

    کوٹن سیگ ٹیریویٹا

    car-1

    ہیرے کی تہہ چڑہی یہ گاڑی سویڈن میں تیار کی گئی ہے ۔ رفتار کے معاملے اس گاڑی کا راوٗنڈ فی منٹ 1004 ہے  اور اس گاڑی کی قیمت  چالیس لاکھ آٹھ ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

    لیمپوزین ونینو

    car-2

    کمپنی کے پچاس  سال مکمل ہونے پر خاص طور پر تیار کئے گئے اس ماڈل کو اسپورٹس کار کی طرز پر بنایا گیا ہے۔اسکی رفتار تین سو پچاس کلومیٹر پر گھنٹہ  ہے ۔ گاڑی کی قیمت چالیس لاکھ پانچ ہزار ڈالر مقررہے کی گئی ہے۔ مہنگی ترین گاڑیوں میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔

    میکلیرن  پی 1 جی ٹی آر

    car-3

    برطانوی ادارے ہائی پر کار کی جانب سے تیار کردہ  یہ گاڑی 218 میل فی گھنٹہ سے 249 فی میل گھنٹہ تک دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔گاڑی کی قیمت تیس لاکھ ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

     

    لا فیراری ایف ایکس ایکس کے

    car-4

    اس ریس کار کے اندر 1035کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے بھاگنے کی صلاحیت ہے ۔187 ہائی پاور کی موٹر اور طاقت ور انجن والی اس گاڑی کی قیمت تیس لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

     

    پگانی حوریا  بی سی

    car-5

    اٹلی میں تیار ہونے والی اس گاڑی میں  مرسیڈیز کے دو ٹربو انجن لگائے گئے ہیں ۔رفتار کے حساب سے یہ گاڑی ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار پرمحض تین سیکنڈ میں پہنچ جاتی ہے ۔ قیمت بیس لاکھ ساڑھ ہزار ڈالر ہے۔

     

    بگیٹی چرون

    car-6

    کاربن فائر باڈی سے تیار کردہ گاڑی آزاد سسپینشن فور ویل ڈرائیوسسٹم کے ساتھ ہے ۔دو ہزار فی منٹ کے حساب سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ بیس لاکھ پچاس لاکھ ڈالر کی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

    فیراری ایف 60 امریکہ

    car-7

    امریکہ میں فیراری کی فروخت کو ساٹھ سال مکمل ہونے پر یہ ماڈل خاص طور پر امریکہ میں پیش کیا گیا ۔یہ گاڑی ساٹھ میل فی گھنٹی کی رفتار پر محض 3.1 سیکنڈ میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  قیمت بیس لاکھ پچاس ہزار ڈالر ہے ۔

     

    آسٹن مارٹن وکلن

    AS

    2015 میں آنے والی اس گاڑی میں طاقتور انجن موجود ہے ۔ المونیم کےچیچز اور کاربن فائر سے تیار کردہ یہ کار 800 ہارس پاور سے دوڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس گاڑی کی قیمت بیس لاکھ تیس ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

     

  • تھری ڈی فلموں کے ناظرین کے لئے  خصوصی ہیلمٹ تیار

    تھری ڈی فلموں کے ناظرین کے لئے خصوصی ہیلمٹ تیار

    ٹوکیو : جاپان نے تھری ڈی فلموں کے دیکھنے کے لئے دوربین کی شکل کا نیا ہیلمٹ متعارف کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  سونی کمپنی نے ایچ ایم زیڈ ٹی ون نامی ہیلمٹ متعارف کروادیا ہے۔ یہ تھری ڈی فلموں کو صرف ایک شخص کی آنکھوں تک محدود رکھنے کے کام آئے گا۔ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار ہونے والے اس الیکٹرونک آلے میں ساؤنڈ سسٹم بھی موجود ہے۔

    تھرڈی دیکھنے کے شوقین افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپان کےانجینئرزسر توڑ کوششوں کے بعد بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب ناظرین گھر بیٹھے سینما کا لطف اٹھاتے ہوئے من پسند فلمیں باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ڈیوائس پلے اسٹیشن اوراس طرح کی دیگر ڈیوائسسز  کے ساتھ بھی منسلک کی جاسکتی ہے۔ اس ہیلمٹ کی قیمت  763 ڈالر مقرر کی گئی ہے اورمارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔

  • مائیکرو سافٹ لومیا کی خریداری پر مفت موبائل کا اعلان

    مائیکرو سافٹ لومیا کی خریداری پر مفت موبائل کا اعلان

    مائیکرو سافٹ نے "لومیا 950″ اور”لومیا 950 ایکس ایل” کی خریداری پرنئی تعارفی اسکیم متعارف کروادی گئی ۔ اسکیم کے مطابق نئے فون کی خریداری پر ایک فون بالکل مفت دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز فون صارفین کو اب تک متاتر کرنے میں ناکام رہی ہے. مائیکرو سافٹ انتظامیہ کو مسلسل ناکامی کے باعث ونڈوز فون کی فروخت میں کمی کا سامنا ہے. لومیافونز کی مقبولیت میں مسلسل کمی کے باعث دنیا بھر کے بڑے اسٹورز نے کمپنی کوفون واپس بھیج دئیے ہیں ۔

    واضح رہے کہ تعارفی اسکیم میں اس فون کی قیمت ساڑھے پانچ سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ اس آفر کا اطلاق مختصر وقت کے لئے کیا گیا ہے۔ ڈیل سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کو فائدہ اٹھانے کے لئے موبائل کی خریداری امریکی اسٹورسے کرنی ہوگی۔ اسکیم کے تحت طلبا ء 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مفت دئیے جانے والے موبائلز میں صرف کالا رنگ ہی دستیاب ہے۔

    لومیا موبائلزاگرصارفین کو متاثر نہ کر سکے تو ممکن ہے کہ آئندہ سال لومیا کے مزید ماڈلز بنانے بند کر دئیے جائیں۔

  • ماحولیاتی تبدیلی سے فیس بک اور گوگل کو خطرہ

    ماحولیاتی تبدیلی سے فیس بک اور گوگل کو خطرہ

    سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافے یعنی گلوبل وارمنگ سے فیس بک اور گوگل کے دفاتر کو خطرہ لاحق ہے۔

     gb-1

    غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس کے مطابق کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی جس میں دنیا بھر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے، کمپیوٹر ہسٹری میوزیم، ناسا کا تحقیقی ادارہ اور سائنسی تعلیمی ادارے موجود ہیں، کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سیلاب میں ڈوبنے کا شدید خطرہ ہے۔ ایسی صورت میں سب سے زیادہ نقصان فیس بک اور گوگل کو ہوگا جن کے ہیڈ کوارٹرز یہاں واقع ہیں۔

    مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات

    ماہرین کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں جس سے سمندروں کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ سطح سمندر میں اضافے کی وجہ سے سمندر کنارے واقع کئی شہروں کے دریا برد ہونے کا خدشہ ہے۔

    gb-2

    ان شہروں میں کراچی، ممبئی، نیویارک، میامی وغیرہ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں، بارک اوباما

    سطح سمندر میں اضافے سے جزیرہ نما ملک مالدیپ کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا بھی خدشہ ہے۔

    gb-4

    مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیٹلائٹ لانچ

    سطح سمندر میں اضافہ ہر سال ساحلی شہروں کی زمین کو بھی نگل رہا ہے جس سے ان شہروں کے رقبے میں کمی واقع ہورہی ہے۔ ماحولیاتی اور شہری منصوبہ بندی کی ماہر کرسٹینا ہل کے مطابق فیس بک اور گوگل کے دفاتر اسی رقبے پر واقع ہیں جو سمندر کی سطح میں ذرا سے بھی اضافے کے بعد سمندر کا ہی حصہ بن جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کٹھمنڈو میں زلزلے کے ماحولیاتی اثرات، خطے میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اور گوگل کو اس بارے میں ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ وہ اپنے دفاتر کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھال سکیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اس صدی کے آخر تک سلیکون ویلی میں واقع ان کے دفاتر سمندر برد ہوجائیں گے۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے یورپین خلائی ایجنسی کا سیٹلائٹ لانچ

    ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے یورپین خلائی ایجنسی کا سیٹلائٹ لانچ

    یورپین خلائی ایجنسی نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کردیا، سیٹلائٹ دنیا بھر میں پیش آںے والی ماحولیاتی اورزمین پرہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سیٹلائٹ کوپرنکس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت زمین کی سطح کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جائے گا۔

    سیٹلائٹ سینٹینل ۔ ون بی ماحولیاتی تبدیلیوں کے جائزے اوران پر ریسرچ کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دو سیٹلائٹ لانچ کیے جانے تھے جن میں سے پہلا سیٹلائٹ اپریل دو ہزار چودہ میں خلا میں بھیجا جا چکا ہے۔

    یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سیٹلائٹ زمین کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے جدید ریڈار سسٹم بھی استعمال کرے گا۔ سیٹلائٹ زمین کا چکر لگائے گا اورہرچھٹے دن زمین کی تصاویر اتارے گا۔ سیٹلائٹ کی بھیجی ہوئی تصاویر سے قطب شمالی کی پگھلتی ہوئی برف،صنعتی فضلے سے پیدا ہونے والے خطرات اور جنگلات کے بارے میں معلومات فراہم ہوں گی۔

    ماحولیاتی تبدیلیاں زمین کے لیے ایک بہت بڑے خطرے کی صورت میں سامنے آرہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس ماحولیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں 195 ممالک نے زمین کا عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے کردار پر اتفاق کیا تھا۔

    معاہدے پر گزشتہ ہفتے عالمی یوم ارض کے موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت عالمی رہنماؤں نے دستخط کیے ہیں۔

  • چھوٹے سے قصبہ کی رہائشی جو چاند کو چھونے جارہی ہے

    چھوٹے سے قصبہ کی رہائشی جو چاند کو چھونے جارہی ہے

    اوٹی، بھارتی ریاست تامل ناڈو کا ایک غیر معروف قصبہ شاید بہت جلد مشہور ہوجائے کیونکہ یہاں کی رہائشی دیپانی گاندھی بہت جلد چاند کو چھونے والی ہے۔ چھبیس سالہ دیپانہ ٹیم انڈس کی ایک رکن ہے جو بھارت کی وہ واحد ٹیم ہے جو تیس ملین ڈالر کے گوگل لونر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔

    بھارت کے علاوہ دیگر 16 عالمی ٹیمیں بھی اس مقابلے میں شامل ہیں۔ یہ مقابلہ نجی طور پر فنانس کیے جانے والے روبوٹک کرافٹ کے حوالے سے ہے جو 2017 میں چاند پر اترے گا۔

    دیپانہ اس دستاویزی فلم کی مرکزی کردار بھی ہے جو اس مقابلے میں شامل ٹیموں کی جدوجہد پر بنائی جارہی ہے۔ ’مون شوٹ‘ کے نام سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم جے جے ابرامز کی زیر نگرانی بنائی جارہی ہے جو اس سے قبل ایک ٹی وی سیریز ’لوسٹ‘ اور ’اسٹار وارز ۔ دی فورس اویکنز‘ کے خالق بھی ہیں۔

    دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے دیپانی کہتی ہیں،’ بھارت بدل رہا ہے جس کا ایک ثبوت میں ہوں۔ اب ایسی خواتین بھی ہیں جو سائنس اور خلا کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ بہت جلد ان کی تعداد ان شعبوں میں مردوں کے برابر ہوجائے گی۔

    بنگلور کی ٹیم انڈس میں دیپانہ اس گروپ کا حصہ ہیں جو خلائی جہاز کے لانچ ہونے سے اس کے چاند پر اترنے تک جہاز کو کنٹرول کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

    آسکر کے لیے نامزد ’اورلانڈو وان آئن سیڈل‘ اس دستاویزی فلم کے ہدایت کار ہیں۔ فلم میں دیپانہ کے اسکول کے دنوں سے لے کر اس کے حال تک کی کہانی بیان کی گئی ہے جہاں وہ چاند کو چھونے جارہی ہے۔

    مجھے بچپن سے ہی حساب سے دلچسپی تھی۔ دیپانہ کہتی ہے، ’سائنس کے ساتھ میتھ پڑھنا بہت مزے کا کام ہے۔‘ فلم میں اسے ایک چھوٹے سے قصبے کے ایک اسکول میں بچوں کو خلا کے بارے میں پڑھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں وہ اپنے امریکا کے سفر کے بارے میں بھی بتاتی ہے جہاں اسے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جانا پڑا۔

    دیپانی کلپنا چاولہ سے بہت متاثر ہے جو بھارتی نژاد امریکن خلا باز تھی اور اسے خلا میں جانے والی پہلی بھارتی خاتون خلا باز کا اعزاز حاصل ہوا۔

    دیپانہ بتاتی ہے، ’ لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم لڑکی ہو، تم گھر بیٹھو اور آرام کرو۔ لیکن میرے والد نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔ انہوں نے ہمیشہ مجھے سبق دیا کہ ایک لڑکی بھی وہ سب کچھ کر سکتی ہے جو کوئی لڑکا کر سکتا ہے۔ ان ہی کے دیے ہوئے اعتماد کی بدولت آج میں نے اپنے آپ کو ثابت کردیا۔‘

    انڈین اسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے ایک سابق طالبعلم راہول نارائن نے انڈس ٹیم قائم کی تھی ۔ اس ٹیم نے ناتجربہ کاری اور ناکافی سہولیات کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا لیکن یہ ٹیم اب مقابلے میں سب سے آگے ہے۔

  • موت کے بعد کیا ہوگا؟ چین نے انوکھا تجربہ شروع کردیا

    موت کے بعد کیا ہوگا؟ چین نے انوکھا تجربہ شروع کردیا

    بیجنگ: چین میں سائنسدانوں نے ایسا ڈیتھ سِمولیٹر تیار کیا ہے جس میں موت اور اس کے بعد کے حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    موت ایک حقیقت ہے، مگر مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے چین میں اب خصوصی طور پر تیار کئے گئے ڈیتھ سِمولیٹر کے ذریعے موت جیسی ابدی حقیقت پر مبنی مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

    ڈیتھ سِمولیٹر میں حصہ لینے افراد کو ایک تاریک کمرے میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں ایک مخصوص اسٹریچر پر لٹایا جاتا ہے اور ان کے اردگرد شعلے برساتی جیسی سکرین دکھائی جاتی ہے۔

    ڈیتھ سِمولیٹرز تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد لوگوں میں زندگی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

  • واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نئے دلچسپ فیچر متعارف کرا نے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ۔

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے جارہی ہے ،جس کی بدولت آپ اپنے دوستوں کے پیغامات کا جواب صرف ان کے پیغام کو دیکھ کر فوراؐہی دے سکیں گے۔

    واٹس ایپ کا یہ دلچسپ فیچر بی ٹا وژن مین دستیاب ہوگا، جس میں پیغام موصول ہوتے ہی ریپلائی کا بٹن خودبخود سامنے آجائے گا۔

  • نیویارک میں دنیا کا مختصر ترین تھری ڈی پرنٹر تیار

    نیویارک میں دنیا کا مختصر ترین تھری ڈی پرنٹر تیار

    نیویارک میں دنیا کا مختصر ترین تھری ڈی پرنٹر تیار کرلیا گیا ہے جو موبائل فون ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔

    چھوٹے سے پرنٹر کے ذریعے پلاسٹک کی چھوٹی بڑی اشیا کو تیار کیا جاسکتا ہے۔ اولو پرنٹر کا استعمال بہت آسان ہے جسے سمجھنا اور کام لینا آسان ہے۔

    پرنٹر بیٹری سے چلتا ہے اور اس کا وزن صرف سات سو اسّی گرام ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس پرنٹر سخت، نرم، لچکدار اور کھنچنے والی اشیا بھی بناسکتا ہے ۔ کوئی بھی چیز تیار کرتے وقت ایپ تمام باتوں اور استعمال ہونے والے مٹیریل کا خیال رکھتا ہے۔